DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Association traders of Chauk Pindori held shutter down strike against government imposing brutal taxes

انجمن تاجران چوکپنڈوری نے حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف بدھ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. انجمن تاجران چوکپنڈوری نے حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف بدھ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور اس موقع پر چھوٹے اور بڑے تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھا۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیرنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ایسے ظالمانہ اقدامات جن کے نفاذ سے غریب اور چھوٹے تاجروں کا استحصال ہو تا ہو کے نفاذ کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط سے چھوٹے تاجروں پر برا اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسز وصولی کے جو نئے قوانین بنائے گئے ہیں ان کی وجہ سے چھوٹا اور درمیانہ طبقہ معاشی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔سینئر نائب صدر راجہ محمد صفدر،راجہ نعمان ظہیر،شعیب صفدر،قاضی اسلام،ماسٹر محمد فدا،محمد شاہد،حاجی منظور،یاسر ولایت و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Kallar Syedan; Association traders of Chauk Pindori held shutter down strike against government imposing brutal taxes all the bazaar was shut down.

آزادی مارچ کا ایک بجے روات پہنچنے پر انتہائی والہانہ استقبال کیا جائے گا جی ٹی روڈ روات پر استقبالیہ قائم کر دیا گیا

Azaadi march to be given reception on GT road Rawat

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کا آج دن ایک بجے روات پہنچنے پر انتہائی والہانہ استقبال کیا جائے گا جی ٹی روڈ روات پر استقبالیہ قائم کر دیا گیا،آزادی مارچ کے شرکا ء کو رات گئے ٹھہرانے کے لیے سوہاوہ اور گوجرخان کے درمیان اٹھارہ مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کے قیام کے لیے تین مختلف مقامات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کیمپ کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ قوم کو الیکشن چرانے والوں سے نجات دلانے کے لیے آرہا ہے ایک طرف کشمیر کی وکالت کے دعوے کیے جاتے ہیں تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کرنے والوں کو بھی برا بھلا کہا جاتا ہے پوری قوم اور کشمیریوں نے عمران خان کی کشمیر پالیسی کو مستر د کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا آج دن ایک بجے روات پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا استقبالیہ کیمپ میں مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود رہیں گے ادھر جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بتایا کہ کراچی سے آنے والا آزادی مارچ صبح کو تین بجے گوجرخان کے علاقے میں پہنچے گا شرکاء مارچ کو سوہاوہ اور گوجرخان کے درمیان ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے اٹھارہ مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے لیے تین مختلف مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض سے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ آج بروز جمعرات دن ایک بجے روات پہنچے گا جہاں اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی شہر کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں اور ملحقہ علاقوں کے لوگ شرکاء مارچ کا استقبال کریں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. مسلم لیگی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں یہ لوگوں کو گھروں سے نکالنے میں کامیاب رہے اور آزادی مارچ کا جوش و خروش اور اس میں شریک لاکھوں لوگوں کی شرکت اس کی کامیابی کی نوید دے رہی ہے انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا بلکہ معاشرے سے اخلاقیات کو بھی برباد کر دیا اب پوری قوم مولانا فضل الرحمان،میاں نواز شریف، آصف علی زرداری کی قیادت میں گھروں سے باہر نکل آئی ہے اب ان کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

کلر سیداں میں ستر سالہ شریف صدیقی ڈینگی کے مرض سے جاں بحق

Sharif Saddique of Humza colony dies of Dengue virus

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں میں ستر سالہ شریف صدیقی ڈینگی کے مرض سے جاں بحق ہو گئے کلر سیداں میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادتین ہو گئی جبکہ کلرسیداں محلہ غوثیہ کے رہائشی دو بچوں اریب اور شافع میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد انھیں بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔شریف صدیقی سکنہ حمزہ کالونی کلر سیداں تین دن تک بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس طرح ڈینگی سے کلر سیداں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے اس سے قبل دوبیرن کلاں میں اٹھارہ سالہ طالبہ اور سہوٹ بگیال میں شہزاد ولد مشتاق بھی ڈینگی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔

فائرنگ کرنے کے الزام میں خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا

Women has filed a lawsuit against her ex-husband over the shooting

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. فائرنگ کرنے کے الزام میں خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا۔مسماۃآکاش پرویز سکنہ اسلام آباد نے تھانہ کلر سیداں پولیس کوبیان دیا کہ میں نے تقریبا 7/8 ماہ قبل اپنے سابقہ شوہر محمد اسماعیل سے طلاق ثلاثہ ہوئی تھی جس پر میرے شوہر نے میرے خلاف تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا جس پر میری ضمانت کنفرم ہوئی۔گزشتہ روز میں اپنے خاوند غلام حسین سکنہ میرا مٹور اور میرے خاوند کی فیملی میں اس کی بھابھی مریم اور وہ چھوٹے بچے کیساتھ گاڑی میں سوار ہو کر مری جا رہے تھے کہ قریبا ڈیڑھ بجے دن جب ہم گاؤں چونترہ کے قریب پہنچے تو اسی اثناء میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار اشخاص نے ہماری گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی اس موقع پر ہم نے گاڑی کو بھگا کر اپنی جانیں بچائیں اور 15 کو اطلاع کر دی۔ تمام واقعہ میرے سابقہ خاوند اسماعیل کی ایما پر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ملیحہ جمال نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال (راولپنڈی) ہسپتال روات کا دورہ

Additional Deputy Commissioner, Rawalpindi Maliha Jamal visits Headquarters Hospital (Rawalpindi) Hospital, Rawat.

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ملیحہ جمال نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال (راولپنڈی) ہسپتال روات کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی عمارت تقریبا ًمکمل ہو چکی ہے جو جلد ہی فنکشنل ہو جائے گا اور اس حوالے سے انہوں نے محکمہ صحت پنجاب کو بھی اگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ساٹھ بستروں پر مشتمل پوٹھوہار ہسپتال روات کی تعمیر کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فنڈز جاری کئے تھے۔ سی ای او آفس میں تعینات سٹیٹسٹیکل آفیسر چوہدری احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کلرسیداں میں دو روزہ انٹرنیشنل کراٹے سیمینار اور ٹریننگ کا اہتمام

A two-day International Karate Seminar and Training held in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. گزشتہ دو نوں J.K.Asپاکستان شوتو کا ن کراٹے کے زیر اہتمام اور ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس یو کے کے تعاون سے کلرسیداں میں دو روزہ انٹرنیشنل کراٹے سیمینار اور ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا گیا جس میں تحصیل کلرسیداں کے 100سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں نے شرکت کی۔کراٹے سیمینار ولڈ چیمپین گرینڈ ماسٹر نثار سمالیر بلیک بیلٹ 10ڈان نے کروایا جس میں کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ٹریننگ کروائی گی اور نئی نئی ٹیکنیک سے روشناس کروایا گیا اس موقع پر کلرسیداں کے ہونہار 10کھلاڑیوں نے بلیک بیلٹ،بلیک بیلٹ 1stڈان، بلیک بیلٹ 2ndڈان اوربلیک بیلٹ 4thڈان کا ٹیسٹ پاس کیا جن کھلاڑیوں نے بلیک بیلٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button