Spain; Row between two Pakistani groups lead to one Pakistani national being murdered in Badalona
بادالونا میں دو پاکستانی نوجوان گروپوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک پاکستانی کے ہلاک
(سپین(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان سے
زشتہ اتوار کی شام بادالونا میں دو پاکستانی نوجوان گروپوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک پاکستانی کے ہلاک جبکہ تین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اطلاعات کے مطابق ایک گروپ کا تعلق تیراسا اور سیوتات بیا سے بتایا جا رہا ہے جو لگ بھگ 20 نوجوانوں پر مشتمل گروپ تھا جبکہ دوسرے گروپ کا تعلق بادالونا( سانت روک) سے بتایا جا رہا ہے جو کہ تیس سے زائد لڑکوں پرمشتمل تھا ، تیراسا اور (سیوتات بیا) والا گروپ جیسے ہی رات نو سے دس بجے کے درمیان بادالونا پہنچا تو پہلے سے موجود گروپ جو اُن سے دوگنا سے زائد نوجوانوں پر مشتمل تھا آپس میں گُتھم گُتھا ہو گئے اور آزادانہ ڈنڈوں ، چُھرے اور کلہاڑیوں کا استعمال کیا گیا ، لڑائی سانت روک سے شروع ہوئی اور لا صلوت علاقے کے میٹرواسٹیشن گورک تک جاری رہی ، لڑائی کے دوران بھاگنے والے نوجوانوں کا پیچھا کرتے ہوئے میٹر اسٹیشن کے اندر بھی خون ریز لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور کئی نوجوان زخمی ہوئے مگر تین کی حالت شدید زخمی بتائی جا رہی ہے ، پولیس زرائع کے مطابق لڑائی میں شامل نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں پندرہ سے تیس سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں جبکہ لڑائی کا تنازعہ پیسوں کا لین دین تھا جسے منشیات کی وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیات کا آغاز کر دیا ہے
Spain; Row between two Pakistani groups lead to one Pakistani national being murdered in Badalona, According to police the fight broke out due to financial argument.
پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگسے 2 افراد زخمی ہو گئے
Two shot and injured out side Masjid in Paris
پیرس(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان )پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگسے 2 افراد زخمی ہو گئے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے بایون کی مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 84 سالہ شخص کو بایون کی مسجد کے سامنے فائرنگ کے بعد پکڑ لیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔فرار ہونے والے ملزم کو اینٹی کرائم اسکواڈ (بی اے سی) نے سینٹ مارٹن – ڈی سیگنانکس (لنڈیز) قصبے سے گرفتار کیا۔ ملزم کے گھر اور اطراف میں آپریشن جاری ہے۔