DailyNews

Rawalpindi; clinic closed by Rawalpindi health authorties is opened in village Dhunda with no fears of the health authorities

محکمہ صحت راولپنڈی کی جانب سے جعلی ڈاکٹر کا سیل کیا گیا کلینک ڈاکٹر نے ڈھول کی تھاپ پر دوبارہ کھول لیا

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) محکمہ صحت راولپنڈی کی جانب سے جعلی ڈاکٹر کا سیل کیا گیا کلینک ڈاکٹر نے ڈھول کی تھاپ پر دوبارہ کھول لیا موضع دھندہ کے مقام پر کچھ روز قبل ہو میو ڈاکٹر کہلوانے والے ڈاکٹر طاہر کے کلینک پر محکمہ صحت راولپنڈی نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ ایلوپیتھک ادویات قبضہ میں لی تھیں جن میں شیڈول جی کی ادویات بھی شامل تھیں لیکن کچھ ہی روز بعد پیسہ چلا یا سیاسی زور،قانون ہار گیا اور ڈاکٹر جیت گیا ڈاکٹر نے سادہ لوح لوگوں کو ایک حقیقی ڈاکٹر ہونے کا تاثر دینے کے لئے ڈھول کی تھاپ اور جشن منا کر کلینک کھولا ڈاکٹر طاہر کے آبائی گاؤں دھندہ کے لوگوں کے مطابق طاہر کی میٹرک تعلیم پر بھی عوام الناس کو شبہ ہے البتہ مختلف ڈاکٹرز کے پاس کام کرتا رہا ہے اور بعد میں کلینک بنا کر پریکٹس شروع کر دی ہر دورِ حکومت میں حکومتی با اثر لوگوں کے ساتھ مل کر اپنا کاروبار جاری رکھا موجودہ دورہ میں بھی پی ٹی آئی حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹرچوہدری محمد افضل کے ساتھ تعلقات بنا کر پوری تندہی سے اپنے جعلی کام کو جاری رکھا اداروں نے اپنا کام دکھایا تو جعلی ڈاکٹر پکڑے جانے کے بعد بھی اپنے مشن میں کامیاب ہو گیا اور اپنے دھند ے کو جاری رکھنے کا حل نکال کے پھر سے اپنا کاروبار شروع کر دیاہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلٰی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی اپیل کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button