Kallar Syedan; PPP President Distt Rawalpindi, Ch Zaheer Mahmood Sultan along with Ch M Ayub taken to hospital after a fight over land dispute in village Kaliyan Siyalian
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان، پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب لڑائی جھگڑے میں زخمی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں کے گاؤں کاہلیاں سیاہلیاں میں زمین کے تنازعے پر تصادم کلہاڑیوں ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال پانچ افراد زخمی ہو نے کی اطلاعات زخمی ہونے والوں میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان، پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب اور ان کی ہمشیرہ بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو کلر سیداں منتقل کیا جا رہا ہے فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
Kallar Syedan; PPP President Distt Rawalpindi, Ch Zaheer Mahmood Sultan along with and ex President PPP Ch M Ayub have been taken to hospital after a fight over land dispute in village Kaliyan Siyalian.
میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری کی صحت یابی اور مولانا فضل الرحمان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا
PML-N Members hold meeting and pary for the health of Mian Nwaz Sharif, Asif Ali Zardari and Mollana Fazal Ur Rehman
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام تاجروں اور شہریوں کی شرکت آزادی مارچ کے شرکاء کا ٹی چوک روات میں والہانہ استقبال کرنے کا فیصلہ۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا کہ آزادی مارچ وقت کی ضرورت تھی حکومتی وزراء کی بوکھلاہٹ مارچ کی کامیابی کی علامت ہے خود ریڈ زون پر دھرنا دینے والے آج آزادی مارچ کوڈی چوک سے دور رکھنے پر بضد ہیں انہوں نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں انسانی سمند ر اسلام آباد کی جانب آ رہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ سند ھ اور جنوبی پنجاب کے لوگوں نے آزادی مارچ کے شرکاء کا حق میزبانی ادا کیا ہے پشاور سے آنے والا مارچ کراچی سے شروع ہونے والے مارچ سے بڑا ہو گا کراچی سے آنے والے مارچ کا ہم سب روات میں پر تپاک استقبال کریں گے۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ مولان فضل الرحمان نے آج پوری قوم کو متحد کر دیا ہے آزادی مارچ کو اللہ کی مددا ور نصرت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک کے تاجر صنعت کار مزدور دیہاڑی داڑ کسان میڈیا اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پس رہا ہے۔مسلم لیگی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں یہ لوگوں کو گھروں سے نکالنے میں کامیاب رہے اور آزادی مارچ کا جوش و خروش اور اس میں شریک لاکھوں لوگوں کی شرکت اس کی کامیابی کی نوید دے رہی ہے موجودہ حکومت نے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا بلکہ معاشرے سے اخلاقیات کو بھی برباد کر دیا اب پوری قوم مولانا فضل الرحمان،میاں نواز شریف، آصف علی زرداری کی قیادت میں گھروں سے باہر نکل آئی ہے اب ان کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جے یو آئی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گیں اور آنے والے شرکاء کا روات میں والہانہ استقبال کریں گے۔چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادی مارچ کامیاب ہو گا اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کا مستقل ٹھکانہ جیل ہو گا،اس موقع پراسیر رہنماؤں میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری کی صحت یابی اور مولانا فضل الرحمان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں شیخ حسن ریاض، زین العابدین عباس، ضیا احمد بشیر، حاجی ریاست حسین، شیخ ندیم احمد، حاجی اخلاق حسین، صوبیدار غلام ربانی، ٹھیکیدار بشارت، تنویز شیرازی، شیخ محمد اکرم،نعیم بنارس، راجہ طارق محمود، پرویز اختر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں کے تاجر کامیاب ہڑتال کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں
Businessmen of Kallar Sayedan deserve congratulations on a successful strike
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہڑتال کا مقصد ایف بی آر کے کالے قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے کلر سیداں کے تاجر کامیاب ہڑتال کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انجمن تاجراں پنڈی روڈ کے صدر حاجی عبدالشکور نے مین چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر ایف بی آر کے کالے قوانین کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ہم ایف بی آر کے ظلم کے ضابطوں کو تسلیم نہیں کریں گے تاجروں کی ہڑتال کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں یہ تاجروں کی حمایت میں کی جار ہی ہے ریڑھی بان سے لے کر صنعت کار تک آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انجمن تاجراں کے سرپرست حاجی ریاست حسین نے کہا کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ نہیں مگر اسے نہ صرف کلر سیداں پر نافذ کیا گیا بلکہ اس پر شہری حلقوں کے برابر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہم اس کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔زین العابدین عباس نے کہا کہ کلر سیداں دیہی علاقہ ہے اسے راولپنڈی کے مساوی قرار دے کر پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ ظلم ہے جبکہ کہوٹہ او ر کوٹلی ستیاں کو اس ٹیکس سے استشنا ہے۔اس موقع پر تاجر تنظیموں کے دیگر رہنما وقاص جاوید، راجہ شاہد پکھڑال،راجہ طالب پکھڑال،راجہ ظفر محمود، چوہدری ضیارب منہاس، وقاص جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….انجمن تاجراں کی اپیل پر منگل کے روز کلر سیداں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بازاروں میں بیشتر دوکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک سے تعلق رکھنے والے دوکانداروں نے ہڑتال میں حصہ نہیں لیا مرید چوک، مین بازار، مغل بازار، چوآ روڈ، گوجر خان روڈ کی بیشتر دوکانیں بند رہیں جبکہ پنڈی روڈ پر کچھ دوکانیں بند اور کچھ کھلی رہیں انجمن تاجراں کے عہدے داروں نے تمام بازاروں کا دورہ کیا بعد دوپہر بعض دوکانیں کھول بھی دی گئی تھیں۔
کلر سیداں کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کے فرزند سیف علی عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Walliam ceremony of Saif Ali Abbassi son of inspector M Basharat Abbassi
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کے فرزند سیف علی عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق گورنر مہتاب عباسی،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،صداقت علی عباسی، راجہ صغیر احمد،ریٹائرڈ جنرل حنیف عباسی،بریگیڈئیر ظہیر عباسی،کرنل زاہد عباسی،کرنل ممتاز عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ظفر عباس عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عدنان عباسی، حافظ سہیل اشرف، چوہدری صفدر بالی، اشتیا ق احمد چیمہ،عادل عباسی،ساجد جاوید،سردار عنصر محمود، اسرار ستی، راشد عباسی، مسعود بھٹی،دانش بھٹی،راجہ محمد ثقلین،ساجد قریشی،راجہ جاوید اشرف، راجہ محمد یونس، چوہدری محمد عظیم، راجہ نوید قیصر، چوہدری رستم،مبارک عباسی، آصف قریشی، اکرام الحق قریشی،راجہ عثمان سلیم،ناظر عباسی، چوہدری محبوب حسین، شفقت محمود، راجہ اسرار ایڈووکیٹ، عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سلطان خیل میں دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم ملازم حسین کو باضابطہ گرفتار کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع
Mazamal Hussain arrested for murder in village Sultan Khail
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر انورجاوید نے نواحی علاقہ سلطان خیل میں دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم ملازم حسین کو باضابطہ گرفتار کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ پانچ یوم قبل کچڑا پھینکنے کے تنازع پر چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 62 سالہ ملزم سلطان محمود کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء قتل ہونے والے ماموں بھانجے کو آبائی قبرستان ماہلی راجگان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب پوسٹمارٹم نہ ہونے پر لواحقین نے نعشیں باہر رکھ کر ہسپتال میں ہی احتجاج شروع کر دیا تھا جس کے بعد رات ساڑھے دس بجے پوسٹمارٹم کیا گیا۔
طویل عرصے سے خالی نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیوں پر محمد مسعود اور محمد ریحان کی کلر سیداں تعنیاتی کر دی گئی
Vacant jobs of revenue office Kallar Syedan filled
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں میں تحصیلدار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور اسی روز طویل عرصے سے خالی نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیوں پر محمد مسعود اور محمد ریحان کی کلر سیداں تعنیاتی کر دی گئی تحصیلدار وسیم تابش محکمانہ ترقی کر کے محکمہ صحت لاہور میں سیکشن آفیسر تعنیات کر دئیے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی کو آباد راولپنڈی میں ڈائریکٹر تعنیات کر دیا گیاان دونوں کی جگہ پر کسی کی تعنیاتی نہ ہو سکی۔
سالانہ محفل صدائے حسان آج بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے
Annual Mehsfil being held at Masjid Saddique Akbar in Choa Khalsa on 30th October
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….سالانہ محفل صدائے حسان آج بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد قاسم، خلیفہ اقبال قریشی، خلیفہ کامران نشقبندی،مولانا سلیمان نقشبندی،قاری عظیم قادری،قاری عبدالرحمان اور دیگر خطاب کریں گے۔
میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب تین نومبر بروز اتوار دن ایک بجے جامعہ مسجد کاہلیاں میں منعقد ہو رہی ہے
Millad function being held on Sunday at Jammia Masjid Kaaliyan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)….میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب تین نومبر بروز اتوار دن ایک بجے جامعہ مسجد کاہلیاں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ فخر نوید صدیقی،حاجی محمد شریف نقشبندی، حافظ علی اصغر،حافظ محمد ضمیر، انجم ریاض، علی رضا چشتی، ہارون وحید اور دیگر خطاب کریں گے۔