DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Local authorties fail to price control traders in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو۔تجاوزات کی وجہ سے شہر سے گزرنا بھی محال ہو گیا۔انتظامہ نام کی چیز نہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو۔تجاوزات کی وجہ سے شہر سے گزرنا بھی محال ہو گیا۔انتظامہ نام کی چیز نہیں۔ شہر بھرمیں مہنگائی کا طوفان تجاوزات کی بھرمارمنہ زور اور منافع خور فروٹ سبزی والے دوکانداروں، تاجروں،رہڑی بانوں کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعرف ڈاکٹر مناء کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل۔کہوٹہ شہر میں اے سی آفس سے جو ریٹ لسٹ آتی وہ اس ریٹ لسٹ کی پرواہ کیے بغیر من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں سبزی فروٹ ایشاء خوردونوش دودھ دیہی گوشت کی قیمتیں کئی گنا زیادہ وصول کی جانے لگیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انتظامیہ کی طرف سے روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر دوکاندار دگنی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے مہنگے داموں فروخت گوشت چھوٹا 1000سے 1200جبکہ بڑا گوشت 500تک فروخت ہو رہا ہے تحصیلدار موجود نہ ہے جبکہ تجاوزات کی بھرمار غیر قانونی اڈے پورے شہر میں باہر سے لوگوں نے آکر سبزی فروٹ کی سوزکیاں رکشے اور رہڑیاں لگا کر مین روڈ پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ مقامی تاجروں نے بھی دوکانیں چھوڑ کر سڑکوں میں سامان رکھا ہوا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے سے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہتی ہے خاص کر سکول ٹائم اور شھٹی ٹائم تو عوام ایک عذاب میں مبتلا ہو جاتی ہے شہریوں عوام علاقہ نے اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ شہر سے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ زاہد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے کم وزن روٹی ملاوٹ شدہ دودھ دیہی سبزی فروٹ من مانے ریٹ پر وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے شہر سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کر کے غیر قانونی اڈے ختم کیے جائیں۔

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کو مبارکباد

Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza congratulated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبران ضلع کونسل راولپنڈی راجہ عامر مظہر، چوہدری شفقت محمود، راجہ محمد صدیق کا چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کو مبارکباد۔ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بننا علاقہ کے لیئے بڑا اعزاز ہے۔راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے ہمیشہ بلا تفریق میرٹ پر صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ علاقہ کے ساتھ ساتھ ضلع میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔ گذشتہ روز سابق ممبران ضلع کونسل راولپنڈی راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات ملک ابرار یونس، سعید کیانی، شیخ طلحہ، گلفراز بٹ، حاجی آزاد،ایڈیشنل جنرل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ و سابق چیئرمین ایم کے ڈی اے اور موجودہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کو ا ن کے آفس میں جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

میاں محمدنواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں

Prayers for Mian Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbassi for their health

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام قائد محترم میاں محمدنواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں،ملک کو میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنماء سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو پتہ ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے شمار خدمت کی ن لیگ نے اس ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، گیس کی لوڈ شیدڈنگ ختم کی، میٹرو بسیں چلاہیں، سڑکوں کے جال بچھاہیں اور اب موجود ہ حکومت کی یو کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو بلا وجہ قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کی ہیں اب ان کی صحت بے حد خراب ہے اس لیے ملک کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ میاں نواز محمد شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button