Dadyal, AJK; traffic police praised for their efforts in Dadyal city
ٹریفک پو لیس ڈڈیال سٹی اور گردنواح مثالی طور پر جرائم کا خاتمہ کر رہی ہے
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
ڈڈیال کوجرائم پیشہ لوگوں سے پاک کرنے کیلئے پولیس کو جلدی ہی نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ ڈڈیال میں ٹریفک پولیس کو پہلے کی طرح شہروں کے حقوق کی حفاظت اور شہروں کیلئے ٹریفک نظام کو موثر بنایا دیا گیا ان خیالات کااظہار ڈڈیال کی سیاسی سماجی اور علاقی حلقوں نے ڈڈیال نے پولیس مجمو عی کارگردئی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایس ایس پی میرپو ر راجہ عرفان سلیم ایڈیشنل ایس پی راجہ اظہر خان اور سب ڈوثرن ڈڈیال کے انچاج ڈی ایس پی سردار غالب حسین نے علاقائی سطح پر جوکاروائی شروع کر کھی اس سے جرائم پیشہ کے عناصر کے عزائم کا جس طریقے قلع قمع ہو اہے اس سے سب ڈوثرن ڈڈیال میں مجموعی طور پر جرائم بے پناہ کمی ہو ئی ہے ان حلقوں نے اس امر پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا کہ جس دن سے میرپور ایس ایس پی کی دوبار ہ تعیناتی ہو ئی ہے اسکے بعد ڈڈیال سب ڈوثرن کے اندر ایسے عناصر نے بھی اپنے قبلے درست کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تھانہ ڈڈیال کی کارکردگی اس عتبار سے بھی مثالی ہے کہ نوجوان ایس ایچ او عمار ڈار کی تعیناتی کی وجہ سے تھانہ ڈڈیال ایک مثالی تھانہ بن چکا ہے اسکے ساتھ اسکی نگرانی ٹریفک پو لیس ڈڈیال سٹی اور گردنواح مثالی طور پر جرائم کا خاتمہ کر رہی ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
برطانیہ صحافی محمد اشرف چغتائی نے کہا تارکیں وطن جو متاثرہ منگلاڈیم ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر پونچی پاکستان کی حثیت کی خاطر جہاں اپنے آباد جائیداد کی قبروں پر پانی کھڑا کیا ہے وہاں ان لوگوں نے کڑروں روپے کا زرمبادلہ بھی پاکستان کو بھج کر اس کی خوشیحالی کیلئے سب کچھ قربان کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی م ممبرمرکزی مجلس عاملہ ڈڈیال پریس کلب عبدالغفور چغتائی،زغفران توحیدیکے علاوہ ڈڈیال میں چغتائی برادری کے سرکردہ راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا سابق کونسلر بلدیہ محمد مشتاق چغتائی نے اشرف چغتائی کا خیر مقدم کیا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
ڈڈیال تریفک پولیس کے انچاچ ٹی ایس آئی راجہ فریاد کیانی نے ڈڈیال میں اچانک ٹریفک چیکنگ کے دوران مختلف گاڑیوں کے کاغذات نہ ہو نے کی وجہ سے اسکے ساتھ موٹر سائیکل بدوں کاغذات چیکنگ کی اور ساتھ ہی کہا کہ رجسٹر یشن ڈرائیوروں کو لانئس ہمراہ رکھنے ہوں گئے اگرکسی کے پاس کاغذات پو رے نہ ہو ئے اس کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گئی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سواداعظم اہلسنت والجماعت چکسواری کے زیراہتمام جامعہ محمدیہ اسلامیہ (جامع مسجدقبا) مسکین پورچکسواری میں محافل سیرۃ النبیﷺ(خطبہ جمعہ)کاشیڈول جاری کردیاگیاہے۔محافل زیرصدارت باوامحمدشریف، میاں محمدقریشی،زیرنگرانی مولاناعبدالغفورنقشبندی،زیرسرپرستی مولاناصغیراحمداشرفی،زیرقیادت علامہ کبیراحمدچشتی منعقدہوں گی۔یکم نومبرکومحفل سیرۃ النبی ﷺ سے پیرطریقت علامہ ایوب صفدرگوجرانوالہ خطاب کریں گے بعدازعشاء علامہ ایوب صفدرکامسجدسیدناحمزہؓ چکسواری میں بیان ہوگا۔8نومبرکومحفل سیرۃ النبی ﷺ سے پیرطریقت علامہ اکرام اللہ مجددی لاہور خطاب کریں گے بعدازعشاء علامہ اکرام اللہ مجددی کامدنی مسجد تھوتھال میں بیان ہوگا۔15نومبرکومحفل سیرۃ النبی ﷺ سے علامہ محمدعاصم شادناروال خطاب کریں گے بعدازعشاء علامہ محمدعاصم شاد کامکی مسجد حمیدآباد میں بیان ہوگا۔22نومبرکومحفل سیرۃ النبی ﷺ سے مولاناابوبکر صدیق گوجرانوالہ خطاب کریں گے بعدازعشاء مولاناابوبکر صدیق کا مسجدقباایسر میں بیان ہوگا۔29نومبرکومحفل سیرۃ النبی ﷺ سے مولانامحمدابوبکرشیخوپوری (لاہور) خطاب کریں گے بعدازعشاء مولانامحمدابوبکرشیخوپوری کاجامع حنفیہ تعلیم القرآن چکسواری میں بیان ہوگا۔محافل سوابارہ بجے دن تاڈیرھ بجے دن منعقدہوں گی