Kallar Syedan; Two shot dead in village Sultan Khail over domestic row between husband and wife
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد قتل
کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد قتل جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔دوہرے قتل کی یہ لرزہ خیز واردات کلر سیداں کے گاؤں سلطان خیل میں ہوئی جہاں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں ملزم ملازم حسین نے اپنے برادر نسبتی فیصل کو گولیاں مار کر قتل جبکہ اپنی بیوی مسماۃ (س) اور سوتیلے بیٹے 20 سالہ رمیز کو شدید زخمی کر دیا تھا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں رمیز بھی چل بسا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد،سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ملزم ملازم حسین کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مقتول فیصل کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد اس کی نعش کو بھائی کامران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔وجہ عناد یہ ہے کہ اتوار کے روز ملزم کی بیوی مسماۃ(س) نے اپنی سوتیلی بیٹی کو دکان سے انڈے لانے کو کہا اور انڈے لانے سے انکار پر سوتیلی ماں نے اس پر تشدد کیا جس پر ملزم ملازم حسین کو اس بات کا دکھ تھا۔وقوعہ کے روز مقتول فیصل اور اس کا بھائی کامران اپنے بہنوئی کو سمجھانے کیلئے اس کے گھر گئے جہاں تلخ کلامی ہو جانے پر ملزم ملازم مشتعل ہو گیا اور 12 بور رائفل سے اپنے برادر نسبتی کو گولیاں مار کر موقع پر ہی قتل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Kallar Syedan; Malazam Hussain has been arrested after having a row with his wife and murdering his brother in law Faisal and his twenty year old stepson Rameez. Malazam Hussain also shot and injured his wife who is fighting for her life in hospital.
پراپرٹی اور ایف بی آر کی جانب سے بے جا ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف آج ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Strike being held in protest over property tax
کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) انجمن تاجران کلر سیداں کے ایک متفقہ فیصلے کی روشنی میں پراپرٹی اور ایف بی آر کی جانب سے بے جا ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف آج ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔انجمن تاجراں کے سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس کے دفتر میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس جس میں حاجی ریاست حسین، چوہدری طارق تاج،راجہ محمد افتخار آف پکھڑال اور وقاص جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی تھی متفقہ طور پر آج بروز منگل ایک روزہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کلر سیداں کے جاوید اقبال کو حلقہ پی پی 7 کا امیر نامزد کر دیا گیا
Javed Iqbal appointed as Ameer of jammat Islami in PP7
کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) جماعت اسلامی پی پی 7 کے ارکان کی خفیہ رائے کے نتیجہ میں جماعت اسلامی کلر سیداں کے جاوید اقبال کو حلقہ پی پی 7 کا امیر نامزد کر دیا گیا جبکہ دیگر عہدوں کیلئے خفیہ رائے شماری کا عمل بعد میں مکمل ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کلر سیداں کے راجہ ضمیر الرحمان پی پی 7 کے امیر تھے۔
کلرسیداں پنڈی روڈ پر واقع شوکت سلطان نامی شخص کی عمارتی سامان کی فیکٹری کو ڈینگی لارواء برآمد ہونے پر تحصیل انتظامیہ نے سیل کر دیا
Building firm on Pindi road shut down over dengue
کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پنڈی روڈ پر واقع شوکت سلطان نامی شخص کی عمارتی سامان کی فیکٹری کو ڈینگی لارواء برآمد ہونے پر تحصیل انتظامیہ نے سیل کر دیا،تحصیل انٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے اپنے عملے کے ہمراہ شوکت سلطان کی فیکٹر ی کا معائنہ کیا جہاں مردہ مچھر اور زندہ ڈینگی لاروا ء موجود پایا گیا جس پر تحصیل سینیٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبا ر نے متعلقہ فیکٹری کو سیل کر دیا۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مسلم لیگی کارکن چوہدری ساجد محمود کی نماز جنازہ گاؤں چھپر میں اد اکی گئی
Namaz e janaza of Ch Sajid Mahmood held in village Chappar who was killed in a fatal accident
کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مسلم لیگی کارکن چوہدری ساجد محمود کی نماز جنازہ گاؤں چھپر میں اد اکی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی انجنیرقمر الاسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی، راجہ فیصل منور، چوہدری صداقت حسین،محمد زبیر کیانی، مناظر اقبال جنجوعہ، راجہ افتخار بھولا، حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری عبدالخطیب، شہزاد رضا، راجہ سہیل،ڈاکٹر صغیر عالم، ماسٹر عبدالمجید، حاجی محمد شعیب اور دیگر نے شرکت کی۔مرحوم سول ایوی ایشن یونین پاکستان کے صدر بھی رہے جو گزشتہ روز موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے موٹر سائیکل سوار عثمان سکنہ مردان راولپنڈی میں زیر علاج ہے جبکہ اس کا ساتھی عبداللہ بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا۔