DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Construction of Tang Dio to Domal road starts as Ch Abdul Majid is thanked for his contributions

تنگ دیوتاڈومال رابطہ سڑک کی تعمیر کاکام شروع ہوگیاہے عوام علاقہ کاچودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم ا ٓزادکشمیر سے اظہارتشکر

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تعمیر وترقی کے ہیرو چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر نے اپناایک اوروعدہ پوراکردیاتنگ دیو سے ڈومال تک مین رابطہ سڑک کی تعمیر کاکام شروع ہوگیا ہے سڑک کی تعمیر کے کام کے آغاز پردعائیہ تقریب منعقدہوئی ڈومال کی ممتاز شخصیت حاجی راجہ اصغرخان نے دعاکرائی اس موقع پرڈومال کے سیاسی سماجی راہنماؤں اورعو ا م کی ایک بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں موجودتھے جنہوں نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداوران کے فرزندچودھری قاسم مجیدصدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور اورسابق ممبرضلع کونسل میرپور چودھری محمدسوار خان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس سڑ ک کی پختگی سے ڈومال کے عوام کی سفری مشکلات ختم ہوجائیں گی اورعوام کوایک بڑی سفر ی سہولت میسر آئے گی انہوں نے اس امیدکااظہاربھی کیاکہ ٹھیکیدار چودھری عظیم مہربان ایک تجربہ کارٹھیکیدار ہیں وہ اپنے تجربے کی بنیاد پراس سڑک کی تعمیر کاکام بروقت مکمل کریں گے اورکام کے معیارپرپوری توجہ دیں گے ایک معیاری سڑک تعمیر کرکے اپناتجربہ بروئے کارلائیں گے اس موقع پرحاجی راجہ اصغر خان حاجی راجہ منگاخان سابق کونسلر چیئرمین ظفراقبال مغل راجہ حق نواز خان راجہ نزاکت علی راجہ امجدخان راجہ واجدصوبیدار(ر)حاجی منیربٹ راجہ رتاسب خان راجہ وسیم سمندر خواجہ اشتیاق راجہ حمیدخان راجہ صابرخان عرفان مغل محمدزمان مغل نے اپنے مشترکہ بیا ن میں چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری قاسم مجیداورحاجی چودھری محمدسوارخان کادلی طورپرشکریہ اداکیا

چکسواری کی ممتاز شخصیت راجہ شہباز خان کوآفیسر تعلقات عامہ تعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ جاویداقبا ل مشیرحکومت آزادکشمیر کے ساتھ بطورآفیسرتعلقات عامہ تعینات ہونے پرراجہ شہباز خان کوقائداساتذہ چودھری مہربا ن علی حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم چودھری محمدیاسین نگیال اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے دلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی بطور آفیسرتعلقات عامہ تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اور دلی مسرت کااظہار کیاہے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے انہوں نے مشیرحکومت راجہ جاویداقبا ل کی خصوصی شفقت اور راجہ خضرحیات خان صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن کی مخلصانہ کاوش پران کاشکریہ اداکیاہے۔

جنیدلعل ر شتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری محمدلعل کے فرزنداورچودھری جواد لعل کے بھائی جنیدلعل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں چودھری ساجدحسین چودھری اورنگ زیب چیئرمین چودھری طارق محمود خواجہ محبوب حسین نے جنیدلعل کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورنیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

استقبال ربیع الاول حضرت سیدناامام حسن مجتبی رضی اللہ تعالی عنہ ومجددین کانفرنس 29اکتوبربروز منگل بعدازنمازعشاء منعقدہوگی

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)انجمن نوجوانان اسلام میلادنگردھمیال کے زیراہتمام جامع مسجدغوثیہ میلادنگردھمیال چکسواری میں برموقع استقبال ربیع الاول حضرت سیدناامام حسن مجتبی رضی اللہ تعالی عنہ ومجددین کانفرنس 29اکتوبربروز منگل بعدازنمازعشاء منعقدہوگی علامہ پیرسید طاہرعلی شاہ بخاری نقشبندی خطیب جامع مسجدرضویہ ایسر کاخصوصی خطاب ہوگا۔کانفرنس قاری الحاج محمدنورگل سیالوی کی صدارت مولانامحمدمحفوظ چشتی کی سرپرستی اور مولانامحمداحمدرضا چشتی کی نگرانی میں منعقدہوگی حاجی چودھری تاسب حسین صدر مرکزی میلادکمیٹی چکسواری حافظ محمدفاروق نقشبندی مجددی ڈاکٹرآفتاب حسین جنرل سیکرٹری مرکزی میلادکمیٹی چکسوار ی مولاناشبیر حسین نقشبندی مولاناارسلان احمدقادری مولاناشاہنواز احمدمولانافاروق حسین نقشبندی مولاناقدیر احمدنوشاہی مہمانان گرامی ہوں گے۔قاری عامرشہزاد تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے محمدالیاس چشتی حیدری ہدیہ نعت پیش کریں گے مقامی علماکرام حافظ عابدحسین قادری نوشاہی قاری محمدساجدسلطانی مولانامحمدافضل مولانامطلوب نقشبندی مولانامحمدتحسین مولانا ظہور احمدچشتی حافظ محمدذوالفقار حافظ زبیراحمدنقشبندی مولانامحمدراشدعطاری بھی خطاب کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button