Norway; Nasir Mushtaq elected Councillor for Oslo city council for 3rd time in a row
ناروے۔پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور سپورٹ سے تیسری بار اوسلو سٹی کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ناصر مشتاق احمد
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)ناروے میں حالیہ صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں 40 کے قریب پاکستانی نثراد نارویجنز Norwegians)) نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان ممبران کی ہے جنہوں نے پہلی بار مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں حصہ لیا۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اوسلو سٹی کونسل کے منتخب ہونے والے ممبر ناصر مشتاق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوسلو سٹی کونسل کا تیسری بار ممبر منتخب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور اسکا سہرا پاکستانی کمیونٹی کے سَر جاتا ہے جن کی سپورٹ کی بدولت انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن لوگوں سے جاب کے سلسلے میں امتیازی سلوک برتا جاتا ہے اور پچھلے کچھ عرصہ میں مختلف سروے رپورٹس کے مطابق امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے جس پر انہیں سخت تشویش ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اوسلو سٹی کونسل کے اجلاس میں ایک بل پیش کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ناصر احمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ان چار سالوں میں اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مذہب، رنگ، نسل اور قومیت کے فرق کو کم سے کم کیا جا سکے۔