دھیرکوٹ ستیاں کی قدیمی مرکزی جامع مسجد لڑی کے گیٹ پر کچھ شرپسند عناصر نے رات کی تاریکی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آگ لگا دی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کوٹلی ستیاں میں پیش آنیوالاانتہائی دلخراش واقعہ، گزشتہ رات تحصیل کوٹلی ستیاں یوسی دھیرکوٹ ستیاں کی قدیمی مرکزی جامع مسجد لڑی کے گیٹ پر کچھ شرپسند عناصر نے رات کی تاریکی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کے ساتھ ملحقہ درسگاہ کا گیٹ مسجد کا مین گیٹ اور مسجد کے ساتھ واقع دوکان جل کر مکمل خاکستر اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، علاقے کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کے گھر کی بے حرمتی بھی کی گئی جو کسی بھی صورت ناقابلِ معافی جرم ہے
اہل علا قہ اور آئی ایس ایف دھیر کو ٹ ستیاں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں انتظامیہ سے کہ اس واقعے کی مکمل صاف شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے بصورتِ دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ہم کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتے علاقے کا امن ہمیں عزیز ہے اسی لئے ہم اس سارے معاملے کو انتظامیہ کے سپرد کرتے ہیں جو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد مجرموں کو کڑی سے کڑی سزادلوائے
Kotli Sattian; Arsonist have set fire in front gate of historical Dher kot Sattian Jammia Masjid during the night, causing parts of Masjid being damaged. the incident happened during the night as police investigate.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کو ٹلی ستیاں کہو ٹی کے رہا ئشی معرو ف سماجی رہنما ء با بو محمد عبا س ستی نے کہا کہ گزشتہ دنوں انکے بیٹے پرہونے والی فا ئرنگ کے واقعہ پر جن جن دوست احبا ب نے فو ن کا لز کے ذریعے اور ہسپتا ل میں جا کر میرے بیٹے کی عیا دت کی سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور کہا کہ میں ان تما م دو ست احبا ت کا مشکو ر ہوں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مجھے حو صلہ دیا اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ انکے بیٹے کی زندگی بچ گئی انہوں نے ڈا کٹر کی ٹیم جن میں خصوصا ڈا کٹر عمر ستی اور انکی ٹیم نے جو انکے ساتھ تعاون کیا اس پر انکا بھی شکریہ ادا کیا۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سینئر رہنما پیپلز پارٹی راجہ ازکار ستی یوسی لہتراڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ سازش نہیں ہونے دیں گے سکولوں کی حالت تشویشناک ناک ہے ان خیالات کا اظہار چیف راجہ ازکار ستی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق یونین کونسل لہتراڑکے گاؤں گھنوئیاں میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کی حالت سخت خطر ناک ہے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے اس کی وجہ سکول کی ناقص تعمیر ہے۔سکول کی تعمیر ابھی نا مکمل ہے یہی حال باقی سکولوں کا ہے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چھینٹ کااپ گریڈیشن کا مسلہ ابھی تک نہ حل ہو سکا، گورنمنٹ پرائمری سکول چھینٹ کے سکول کی چھت آندھی سے اڑ گئی تھی اور چھے ماہ گزر گہے اس کی رپیرنگ نہ ہو سکی بارش جب ہوتی ہے تو پانی تمام کمروں میں پھیل جاتا ہے اور بچے بستے اٹھا کر کھڑے ہو کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یہی حال گورنمنٹ بوائز سکول کہوٹی کا ہے آندھی آنے سے سکول کو نقصان ہوا مگر کسی نے اس طرف توجہ نہ دی۔ہمارے منتخب نما ئندے جوتحصیل میں موجود ہی نہیں ہیں معملات دیکھنے کے لیے بے شمار منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ ان کا گراف ڈاؤن کر رہے ہیں عوام بذریعہ پریس اپنے مسائل ایم پی اے تک پہنچا رہی ہے۔ پھر بھی ہمارے منتحب نمائندے کوئی توجہ نہیں دے رہے اب ان کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہم انشاء اللہ یو سی لہتراڑ سے ہی ایک تحریک کا آغاز کریں گے جس کی آواز لیڈروں کی نیندیں حرام کر دے گی ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں