Kallar Syedan; Polio awareness seminar held at Gov elementary school (See video report)
پولیو سے بچاؤ اور روشن مستقبل کے لیے ایک سیمینار گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں منعقد ہوا۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
پولیو سے بچاؤ اور روشن مستقبل کے لیے ایک سیمینار گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں منعقد ہوا۔
پولیو سے بچاؤ اور روشن مستقبل کے کے لیے مہلک بیماریوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں ایک پولیو سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی چائلڈ سپیشلسٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر صائمہ انصاری تھیں۔ ڈاکٹر صائمہ انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور موثر ویکسین کے زریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔ پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی کے طور پر ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے یا ویکسین پلا کر انفیکشن کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر اے ای او سکندر فیاض راجہ، ہیڈماسٹر سید صدام حسین شاہ، ارشد محمود بھٹی، زاہد محمود، محمد ظہیر احمد، کاشف عباسی، زین العابدین، نعیم حسن، طارق محمود کمبو، محمد عارف، طلبا و طالبات اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔