Chakswari, AJK; Local elections to take place in constituency 3 Mirpur
حلقہ نمبر3میرپور میں ہونے والے ضمنی الیکشن
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمدیوسف بندوروی نے کہاہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطہ میں بلاتحصیص تعمیر و ترقی کاجال بچھادیاہے حلقہ نمبر3میرپور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کاامیدوارہی جیتے گاان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ضلع میرپور کے اندر میں سب سے زیادہ ترقیاتی موجودہ حکومت کے دورمیں ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت جھوٹے وعدوں اورہوائی اعلانات کے بجائے عملی کام کرنے پریقین رکھتی ہے میرپور کے لوگوں کاراجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی کارکردگی پرمکمل اعتماد ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن کے امیدوار کوبھاری اکثریت سے قانون ساز اسمبلی کی سیٹ جتواکرلوگ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کوتحفے میں دیں گے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدنے یونین کونسل فیض پورشریف کی ممتاز مذہبی سیاسی وسماجی شخصیت مولاناصوفی عبدالخالق کے انتقال پرملال پرگہرے رنج الم کااظہارکیاہے لواحقین کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے انہوں مولاناصوفی عبدالخالق کوان کی شاندار مذہبی سیاسی وسماجی خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ مولانا صوفی عبدالخالق کی شاندار اوربے لوث مذہبی سیاسی اور سماجی خدمات ہمیشہ یادرہیں گی یونین کونسل فیض پورشریف کی فضامرحوم کے انتقال سے سوگوار ہے اور ایک طویل عرصہ تک رہے گی یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام بالخصوص عوام اہلسنت ایک مخلص ہمدرد اورعظیم راہنماسے محروم ہوگئے ہیں ان کی شدیدکمی محسوس کررہے ہیں اور کریں گے