Kallar Syedan; Man murders hiw own brother and shoots and injures his sister after a row over dumping garbage in Nala Musalmana
نلہ مسلماناں ;کچڑا پھینکنے پر مشتعل ہو کر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل جبکہ مقتولہ کی بیٹی زخمی ہو گئی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کچڑا پھینکنے پر مشتعل ہو کر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل جبکہ مقتولہ کی بیٹی زخمی ہو گئی،پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتول محمد شبیر کے بیٹے محمد فیضان سکنہ نلہ مسلماناں نے قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ ان کے اور ملزم تایا سلطان محمود کے مکانات جڑے ہوئے ہوئے ہیں۔ہم نے اپنے مکان کی مرمت وغیرہ کروائی جس کا کچڑا اپنے گھر کے گیٹ کے سامنے پھینکا ہوا تھا۔وقوعہ کے روز میری ہمشیرہ ناظمین شاہین کچڑا صاف کر رہی تھی کہ تایا سلطان محمود 12 بور بندوق سے مسلح ہو کر گیٹ پر آ گیا اور ہمشیرہ کو گالیاں دینی شروع کر دیں۔گالیوں کی آوازیں سن کر میں،میرا مقتول والد محمد شبیر،والدہ،ماموں محمد فیاض اور کزن طاہر محمود گیٹ پر آ گئے اور تا یا کو گالم گلوچ سے منع کیا جس پر اس نے مشتعل ہو کر ہمشیرہ پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئی۔ تایا نے دوسرا فائر میرے والد پر کیا جس پر وہ بھی زخمی ہو کر گر گیا۔دونوں باپ بیٹی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جا رہے تھے جہاں راستے میں میرے والد محمد شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد، سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آلہ قتل سمیت اسے گرفتار کر لیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مقتول کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش مقتول کے بیٹے اور اہلیہ کے سپرد کر دی۔
Nala Musalmana; Sultan Mahmood has shot dead his own brother and also shot and injured his niece over dumping of garbage in village Nala Musalmana. Sultan Mahmood has been arrested by Kallar police.
مسلم لیگ ن 27اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی،اٹک،چکوال اور جہلم میں اجتماعات کرے گی
PML – N activist to hold protest on 27th October after reports of Mian Nawaz Sharif being seriously ill
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہاہے کہ پوری قوم کو نوازشریف کی بیماری پر شدید تشویش پائی جاتی ہے مسلم لیگ ن 27اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی،اٹک،چکوال اور جہلم میں اجتماعات کرے گی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کا اجلاس آج بعد نماز جمعہ طلب کر لیا گیا ہے جس سے احسن اقبال اور دیگر خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی غفلت اور لاپرواہی سے میاں محمد نوازشریف کی حالت ابتر ہوئی ہے اگر نیب انہیں بروقت طبی سہولیات مہیا کرتا تو میاں نوازشریف کی حالت تشویشناک نہ ہوتی مگر حکومت اور نیب سیاسی مخالفین کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے مقاصد احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کی ہی نہیں وہ عالم اسلام کی معروف سیاسی شخصیت ہیں جو تین بار ملک کے وزیراعظم رہے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا موٹرویز میٹرو دیں انرجی بحران ختم کر کے روشنیاں بحال کیں مگر انہیں جیل میں ڈال کر ان کے احسانات کا بدلا چکایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلے میں پنڈی ڈویژن کے تمام ارکان اسمبلی پارٹی ٹکٹ ہولڈروں کا عہدیداروں کا ایک مشترکہ اجلاس بعد نماز جمعہ اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس سے احسن اقبال اور دیگر خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 27اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی،اٹک،چکوال اور جہلم میں اجتماعات منعقد کرے گی جس میں آزادی مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی اور آزادی مارچ کے بعد ضلع اور تحصیل سطح پر مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کی جائے گی۔
راجہ طلال خلیل نے لاہور جا کر سروسز ہسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
Raja Tala Khalil meets with Mian Nawaz Sharif in Lahore at the hospital
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما راجہ طلال خلیل نے جمعرات کو لاہور جا کر سروسز ہسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کی خصوصی دعا کی اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف بھی موجود تھے۔
کلر سیداں پولیس نے بنک ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں اشتہاری مجرم عاشق حسین سکنہ اڈیالہ کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا
Ashiq Hussain arrested and sent to jail for robbing bank in Sir sooba shah
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے بنک ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں اشتہاری مجرم عاشق حسین سکنہ اڈیالہ کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔تفتیشی آفیسر راجہ خالد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عاشق حسین نے 2017 میں سر صوبہ شاہ میں قائم ایک نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات میں چار لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹی تھی جبکہ کلر سیداں کے ایک جیولر کو بھی راستہ میں اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی اور سونے سے محروم کر دیا تھا اور عدم گرفتاری پر عدالت نے اسے اشتہاری مجرم قرار دے دیا تھا۔ملزم نے ضلع اٹک کے علاقہ میں ڈکیتی کی ایک واردات کی جہاں وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور دوران تفتیش ملزم نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں کا بھی اعتراف کیا تھا جس پر پولیس مجرم اشتہاری کو کلر سیداں لے آئی۔بنک ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم کا ثاقب نامی ساتھی کو بھی عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے جو تا حال مفرور ہے۔
جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج
Five charged for threatening behaviour
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر پانچ تولے زیورات،نقدی پانچ لاکھ روپے اور بعد ازاں ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملک نصرت اقبال سکنہ فاروق آباد چکوال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ سال 2016 میں دوران سفر مسمی جہانگیر سے بس میں ملاقات ہوئی جس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی عزیزہ لڑکی کا رشتہ دینا چاہتا ہے جس پر میں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے حمزہ علی کیلئے رشتہ درکارہے۔ جہانگیر نے مجھے کلر سیداں محلہ غوثیہ بلوا لیا جہاں افتخار احمد،جہانگیر،سائیں حمید،عاشق حسین،شکیل احمدوہاں پہلے سے موجود تھے۔شبانہ نامی لڑکی کیساتھ رشتہ کی بات طے ہوئی۔ رشتہ کروانے کے بدلے میں ڈیڈھ لاکھ روپے مجھ سے وصول کئے۔مورخہ 31اگست 2016،شبانہ کی شادی میرے بیٹے حمزہ علی سے ہونا قرار پائی اور مجھ سے خریداری شاپنگ کے عوض ساڑھے تین لاکھ روپے لڑکی کے ماموں گلتاسب کی موجودگی میں وصول کر لئے گئے۔شادی کے موقع پر میں نے پانچ تولے زیورات طلائی اور نقدی رقم حق مہر جو ادا موقع پر ساڑھے تین لاکھ روپے مقرر ہوئی، ادا کر دی۔لڑکی شبانہ کی شہریت برطانوی شہری ظاہر کی گئی اور بتایاکہ جب ویزہ لگے گا رخصتی کریں گے لیکن نکاح نامہ بھی مجھے نہ دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ نکاح نامہ بیرون ملک حمزہ کے کاغذات کیلئے جمع کروایا جائے گا۔نکاح حافظ عامر نے پڑھوایا۔گلتاسب نے بتایا کہ بیٹے کا ویزہ لگ چکا ہے جس پر میں اور میرا بیٹا حمزہ علی اور میرا دوست فرخ ابرار،ہمایوں کلر سیداں آگئے جہاں پر یہ افراد غوثیہ محلہ میں موجود تھے۔اس موقع پر افتخار علی کے گھر میں جہانگیر وغیرہ نے مجھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم زبردستی چھین لی اور کہا کہ کوئی شادی وغیرہ نہ ہے یہاں سے خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے۔میں خوفزدہ ہو گیا اور مجھ سے ایک موبائل فون جو بیرون ملک سے منگوایا تھا وہ بھی چھین لیا۔
کلر سید اں،د ھا ن گلی کی فو ر ی تعمیر کر نے کا مطا لبہ
Demand for the construction of Kallar Syedan to Dhuangalli road
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پا کستا ن تحر یک ا نصا ف ڈ و یثر نل ر ا و لپنڈ ی کے صد ر ہا رو ن کما ل ہا شمی،نمبر د ا ر چو ہد ر ی ا نصر محمو د،محسن سیٹھی نے گز شتہ ر و ز گو ر نر پنجا ب چو ہد ر ی سر و ر سے ملا قا ت کی ا و ر کلر سید اں کے مسا ئل پر گفتگو کر تے ہو ئے کلر سید اں،د ھا ن گلی کی فو ر ی تعمیر کر نے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا کہ ڈ ڈ یا ل آ ز ا د کشمیر کو ملا نے و ا لی یہ و ا حد سڑ ک ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے جس سے لو گو ں کو سخت پر یشا نی کا سا منا ر ہتا ہے۔
مقامی آباد ی کو گلی کی سہولت فراہم کر نے پر عتیق خان خٹک کا خصوصی شکریہ
Dhok Sadiq Abbad villagers thank Atiq Khan Khatak public way access
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر کی ڈحوک صادق آباد کے رہائشیوں تنویر اختر،محمد فیاض، اسد محمود، محمد اطلس، ندیم اکبر، عثمان اسلم نے ایک مشترکہ بیان میں مقامی آباد ی کو گلی کی سہولت فراہم کر نے پر عتیق خان خٹک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی گزشتہ چالیس برسوں سے راستے کی سہولت سے محروم تھی مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب عتیق خان خٹک کی وجہ سے پورے گاؤں کو راستہ مہیا کر دیا گیا جس سے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عتیق خان خٹک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کو گھر بھیج کر دم لیں گے,مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر اعظم چوہدری محمد ریاض
We will make sure Mian Nawaz Sharif gets to go home, Ch M Riaz
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر اعظم چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ حتمی ہے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر دم لیں گے انہوں نے کلر سیداں کے قریب بھلاکھر میں راجہ جاوید کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نوازشریف کی خرابی صحت کی خبروں پر پوری قوم کو شدید تشویش لاحق ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحت پر سیاست کرنے کی بجائے میاں نوازشریف کو بلاتاخیر علاج کے لیئے بیرون ملک بھیجا جائے حکومت احتساب کے نام پر انتقام کا جاری ڈرامہ فوری بند کرے مسلم لیگ کے کارکن گرفتاریوں اور جیل سے ڈرنے والے نہیں عمران خان کل تک اپوزیشن کو دھرنے اور کنٹینر کھانے کی پیشکشیں کرتے تھے اب اپوزیشن آرہی ہے تو حکومت کے پاؤں کیوں لڑ کھڑا گئے ہیں اپوزیشن احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کرنے جارہی ہے حکومت نے سٹرکوں پر خود کنٹینر منتقل کر کے لاک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا نوازشریف کل کی طرح آج بھی قوم کے دلوں کے وزیراعظم ہیں مخالفین انہیں جیل میں ڈال کر ان کو توڑ نہیں سکتی انہیں کل کی طرح آج بھی مایوسی ہوگی انہوں نے آزادی مارچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوجر خان میں آزادی مارچ کے سلسلے میں ایک اجتماع آج بروز جمعہ مسلم لیگ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلاتاخیر میاں نوازشریف کو علاج کے لیئے بیرون ملک منتقل کرے۔
وزیراعظم کو گھر بھیج کر دم لیں گے کیونکہ یہ ملک ہمیں وراث میں ملا ہے۔
ہر کوئی اپنا آلو سیدھا کرنے کے چکر میں ہے ۔