Germany; Pakistani community take out public rally in Frankfurt in solidarity with Kashmiri
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزادی کے لیے بہت بڑی ریلی نکالی گئی
(پیرس(زاہد مصطفی اعوان ,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزادی کے لیے بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں فرینکفرٹ کے گرد ونواح سے مرد خواتین اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے جوان بچوں نے بھی کشمیر کو ازادی کیسے ملے گی اظہار خیال کیا اور کشمیر کی آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کو ترجیح دی سیاست سے دور رہ کر کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کریں اور آواز بلند کرنے پر زوردیا جس میں رابعہ جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کے ہم مسلمان ھیں ہمارا مذہب اسلام ھے ہمیں ایک مسلم امہ ھو کے سوچنا ہوگا نہ کے فرقوں میں الجھے رھے رابعہ جنجوعہ نے مزید کہا خدا کا خوف دلوں میں ڈال کر ہم نے کشمیریوں کی آذادی کے لیے آواز اٹھانیں ھے ہم نے یہ دنیا کو دیکھنا ھے کے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کیا ظلم ڈھا رھی ھے میرے بچے میری مائیں 80 دن سے کرفیو میں ھیں ان کا کیا قصور ھے ہم نے دنیا کے کونے کونے میں انڈیا کا مکروہ چہرہ سامنے لانا ھے اور یہ سب تب ھو سکتا ھے جب ہم سب اپنی سوچ کو تبدیل کریں گے اور ہم ایک مسلم امہ بن کر سوچیں گے اور آخر میں اپنے شعر سے اختتام کیا
کتاب سادہ رھے گی کب تک کبھی تو آغاز باب ھو گا جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی اک دن ان کا حساب ھو گا