AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; the 39th annual urs Mubarak of Hazrat Baba Pir Badshah celebrated in village Dhamiyal

حضرت باباپیربادشاہ رحمتہ اللہ علیہ میلادنگردھمیال چکسواری کے 39ویں سالانہ عرس مبارک

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) علامہ مولاناطاہرتبسم قادری خطیب اعظم لاہورنے کہاہے کہ اللہ تبارک وتعالی نے یہ اعزاز اورشرف ہمیں بخشاہے کہ جتنے بھی انعام یافتہ طبقے جماعتیں اورگروہ ہ ہیں ان سب کی محبت اہل سنت کوبخشی ہے۔اللہ تعالی نے یہ پہچان اہلسنت کوعطاکی ہے۔ بیڑااسی کاپارہوگاانشاء اللہ جنت اسی کاٹھکانہ بنے گاجونبی کریم ﷺ کی آل کے ہرفرد سے پیارکرے گااورنبی کریم ﷺ کے ہرصحابی سے پیارکرے گا۔سنی حضور نبی کریم ﷺ سے پیارکرتاہے آپ ﷺ کے صحابہ سے پیارکرتاہے۔اولیاء کرام سے پیارکرتاہے۔اولیائے کرام کے مزارات رشدوہدایت کے مراکز ہیں ان کے مزارات پرحاضری سے دلی سکو ن ملتاہے صراط مستقیم پرچلنے کی دعاان کی قبول ہوتی ہے جوانعام یافتہ لوگوں سے پیارکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارحضرت باباپیربادشاہ رحمتہ اللہ علیہ میلادنگردھمیال چکسواری کے 39ویں سالانہ عرس مبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔عرس کے اجتماع کی سرپرستی مولانامحمدمحفوظ چشتی نے کی صدارت قاری نورگل سیالوی نے کی۔عرس کے اجتماع کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہواتلاوت کلام پا ک کی سعادت قاری عابدحسین نوشاہی قادری نے کی۔محمدالیاس چشتی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ مولانامحمداحمدرضا چشتی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ عرس کے انتظام وانصرام کی نگرانی چودھری مزمل حسیبن چودھر ی صندل حسین چودھری جہانگیر حسین چودھری شوکت حسین چودھری لیاقت حسین چودھری مہربان علی قائداساتذہ چودھری عنصر مزمل چودھری سفیرمہربان چودھری سجاد حسین چودھری زبیر حسین اور دیگر نے کی دھمیال کے نوجوانوں نے انتظامات میں بھرپور حصہ لیالنگرتقسیم کرنے میں بھرپور تعاون کیالنگرکاوسیع انتظام کیاگیابہترین انتظامات کیے گئے تھے بڑے منظم طریقے سے لنگر تقسیم کیاگیاعوام نے بڑی تعداد میں عرس کے اجتماع میں شرکت کی اوربہترین انتظامات پرانتظامیہ کومبارک باد پیش کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سینٹر ل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا کی کال پر سینٹرل پریس کلب مظفر آبادمیں صحافیوں پرپولیس کی جانب سے تشددغنڈہ گردی کے خلاف چکسواری پریس کلب چکسواری کے زیر اہتمام ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں نے پلے کارڈ اور سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور غنڈہ گردی پولیس گردی ظلم و ستم کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج کر رہے تھے سابق صدور پریس کلب محمد رفیق بھٹی،یاسر ممتاز چوہدری،افراز محمود راجہ،راجہ نثار احمد،عنصر محمود غزالی،غلام فرید راجہ،محمد تاج جالب،چوہدری الطاف احمد،قیصر عزیز،عدیل رفیق بھٹی،ثاقب ظفر،حق نواز صدیقی،نے اپنے خطابات میں سینٹرل پریس کلب مظفر آباد میں صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقع کی جو ڈیشنل انکوائری کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں ہم سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حکومتی ہتھکنڈوں سے نہ ہمیں کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہمیں کوئی جھکا سکتا ہے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی میں بشیر پرواز،حاجی فاروق لون،بابو پرویز اقبال،خواجہ اکرام الحق،راجہ شاہد عزیز،خواجہ فیضان،محمد علی بھٹی،افضال چوہدری،جہانگیر بابر،محمودحسین،چوہدری پرویز،محمد محفوظ،اور دیگر بھی شامل ہوئے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری ڈگری کالج کے طلباء مظفر آباد میں ہونے والی ریاستی اور پولیس گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ریاست کا کام عوام کی آواز بننا نہ کہ ریاستی جبر و طاقت کے ساتھ آزادی کی آواز بننے والی اور عوام کی آواز کو قلم اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے پہنچانے والوں پر پولیس کے تشدد نے سر ینگر کے لعل چوک کی یاد تازہ کر وا دی ہم اپنی قومی آزادی اور ریاستی عوام کے حقوق کے لیے اپنی قومی غیرت پر کسی قسم کی سودا بازی اور ریاستی دہشت گردی کے آگے کبھی بھی نہیں جھکیں گے اور آج پوری ریاست میں کشمیری طلباء سراپا احتجاج ہیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری کے طلباء نے مظفر آباد میں پولیس گردی کے خلاف کالج گراؤنڈ سے ایک ریلی کا اہتمام کیا ریلی کے شرکاء نے پورے بازار کا چکر لگاتے ہوئے پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ظلم و ستم ہائے ہائے پولیس گردی ہائے میرے مولا دے دے آزادی اس پار بھی مانگیں آزادی ا س پا ر بھی مانگیں آزادی ہم لیکے رہیں گے آزادی،ریلی کے شرکاء سے چکسواری پریس کلب کے سامنے طالب علم راہنما ثاقب نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم طویل عرصے سے اپنی قومی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس آزادی کی جنگ میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے آج مظفر آباد کے اندر ریاستی اداروں نے نہتے پر امن احتجاج کرنے والے عوام پر جو ریاستی جبر و تشدد کیا اس کی مثال سرینگر کے لعل چوک سے ملتی ہے کشمیریوں کی ہزاروں سالہ ایک تاریخ ہے جس کو طاقت اور جبر سے مسخ نہیں کیا جا سکتا ہمارے خون اور نظریات کو گولی اور جبر سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو آزادی کے حق سے دنیا کی کوئی بھی طاقت جذبہ آزادی سے محروم نہیں کر سکتی ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی کی جنگ لڑیں گے ریلی کی قیادت ثاقب نواز رحیم شوکت،محمد بنیل،محمد احسان،و دیگر نے کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی لدڑ چکسواری میں آزادکشمیرحکومت ریاست جموں وکشمیر کا 73واں یوم تاسیس منایاگیااس حوالے سے ایک پروقار تقریب بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہوئی تقریب کی صدارت انچار ج صدر معلم چودھری اللہ دتہ بسمل کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاجماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت پنجم کے طالب علم محمدعبید نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاادارہ ہذا کے طلبہ حبیب الرحمن جماعت ششم زین محمودجماعت ششم اور محمدندیم جماعت پنجم نے یوم تاسیس کے موضوع پرتقریریں کیں تقریب سے صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم اورجونیئرمدرس محمدحنیف نے خطاب کیاتقریب میں نظامت کے فرائض جماعت ہشتم کے طالب علم فخرالزمان نے انجام دیے صدر تقریب اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم اورمدرس محمدحنیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ24 اکتوبرکو1947 ء کوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کاقیام عمل میں لایاگیاغازی ملت سردار محمدابراہیم خان کواس کاپہلاصدربنایاگیاہم ہرسال24اکتوبرکویوم تاسیس مناتے ہیں مقبوضہ کشمیر اورآزادکشمیر کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کونعمت نصیب ہوئی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان اورکشمیر کابچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے

Show More

Related Articles

Back to top button