Kallar Syedan; Influential people have closed main road and are depriving us in village Morra Vaince
مخالف بااثر افراد نے شاہراہ عام کو بند کر کے ہمارے بنیادی حقوق کو سلب کر دیا ,موہڑہ وینس کنوہا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ وینس کنوہا کے رہائشی سید شہاب ثاقب،سید خرم ظہیر احمد،فیصل تحسین،حاجی امیر افضل،ظفر محمود المعروف پپو اور محمد سرفراز نے کلر سیداں میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مخالف بااثر افراد نے شاہراہ عام کو بند کر کے ہمارے بنیادی حقوق کو سلب کر دیا ہے۔علاقہ میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے اگر تحصیل انتظامیہ اور مقامی پولیس نے اس طرف فوری توجہ نہ دی تو خون خرابے کا خدشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اور پولیس با اثر قبضہ مافیہ کے سامنے مکمل بے بس ہے،ہمارے لئے میڈیا کے علاوہ اب کوئی پلیٹ فارم نہیں بچا جہاں اپنی فریاد پیش کر سکیں۔لٹھے پر ساڑھے 17 فٹ سرکاری راستہ موجود ہے جسے مخالفین تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔آمدورفت کیلئے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے دیہی مرکز صحت اور مکتب سکول گزشتہ کئی عرصہ سے بند پڑے ہوئے ہیں، نماز ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جانے والے نمازیوں کو بھی بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ڈھوک سید دیوان،ڈھوک درڈ اور ڈھوک کھوئی کے تقریبا تین سو کے قریب افراد راستہ بند ہونے کی وجہ سے محصور ہو چکے ہیں۔انہوں واضح کیا کہ اگر تحصیل انتظامیہ نے راستہ واگزار کروانے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اجتماعی خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سید شہاب ثاقب نے کہا کہ 2001 سے تجاوزات قائم ہیں،2012 میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست پیش کی جنہوں نے کارروائی کیلئے پولیس کو بھیج دی جسے بعد ازاں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔گزشتہ روز گرداور نشاندہی کیلئے موقع پر آئے لیکن تحصیلدار کلر سیداں نے نشاندہی رکوا دی اور پھر تحصیلدار دستیاب نہ ہو سکے۔محکمہ مال نے تاخیری حربے استعمال کر کے صورتحال کو مشکوک بنا دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مخالفین نے تجاوزات گرانے کیخلاف مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا جو بعد ازاں 14 اکتوبر کو خارج ہو گیا۔انہوں نے بتایاکہ 20 اکتوبر کی صبح راستہ مذکورہ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مسمیان محمد بلال مسلح پسٹل،زائد محمود مسلح ڈبل بیرل رائفل،اورنگزیب مسلح کلہاڑی،محمد علی مسلح ڈنڈا،عامر شہزاد مسلح ڈنڈا،محمد عارف مسلح کلہاڑی دیگر 10/15 افراد کے ہمراہ جن میں خواتین بھی شامل ہیں موقع پر آ گئے اور آتے ہی اورنگزیب،محمد عارف جو کہ حقیقی بھائی ہیں نے للکارتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی بچ نہ پائے۔محمد بلال نے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر ہماری طرف کیا تا ہم ہم نے کیری ڈبہ کی اوٹ میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں جس کی وجہ سے گولی گاڑی کے فرنٹ شیشے پر لگی۔زائد محمود نے قتل کرنے کی نیت سے ہم پر فائرنگ کی جبکہ خواتین نے مکانوں کی چھت پر چڑھ کر ہم پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔
Kallar Syedan; Syed Shoab Saqib along with other people has held a press conference in which he said that Influential people have closed main road and firing at us and are also depriving us in village Morra Vaince.
دوبیرن کلاں کی ڈھوک کہالیاں کی فرسٹ ائیر کی طالبہ (م پ) جو ڈینگی وائرس کے باعث گزشتہ پانچ یوم سے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں گزشتہ روز چل بسی
Teenage girl from Dhok Kaliyan, Doberan Kallan passed after suffering from dengue virus
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 18 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ڈینگی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی۔دوبیرن کلاں کی ڈھوک کہالیاں کی فرسٹ ائیر کی طالبہ (م پ) جو ڈینگی وائرس کے باعث گزشتہ پانچ یوم سے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں گزشتہ روز چل بسی۔متوفیہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ادھر محکمہ صحت کلر سیداں کے ایک ذمہ دار نے ڈینگی وائرس سے طالبہ کی ہلاکت پر لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کے میگا سپورٹس ایونٹس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام نے ہائی سیکشن میں پہلی جبکہ مڈل سیکشن میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا
Girls high school Chanam students win major prizes at mega sports event
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)وزیر اعلی پنجاب کے میگا سپورٹس ایونٹس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام نے ہائی سیکشن میں پہلی جبکہ مڈل سیکشن میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس حفظہ محبوب نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں حصہ مڈل میں سو،چار سو اور دو سو میٹر ریس میں ایمان فاطمہ نے تیسری پوزیشن، ہائی حصہ میں بی بی حلیمہ نے پہلی،ثناء مسعود نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔آٹھ سو میٹر دوڑ میں نازش رانی نے مڈل حصہ جبکہ ہائی حصہ میں مہوش لیاقت نے پہلی پوزیشنیں حاصل کر لیں۔پندرہ سو میٹر میں آمنہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح سو میٹر میں نازش رانی نے پہلی جبکہ ہائی حصہ میں بی بی حلیمہ نے اپنی فرسٹ پوزیشن کا اعزاز برقرار رکھا۔لانگ جمپ میں آنسہ جمیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہائی جمپ میں بی بی حلیمہ آمنہ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ہائی میں وزراء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈسکس تھرو میں عاصمہ اور جویریہ پہلے نمبر پر رہیں۔جیولن تھرو میں نازش اور ستارا تبسم دوسرے نمبر پر رہیں۔کرکٹ میچ میں ٹیم کیپٹن سائرہ برکت نے دوسری جبکہ ہائی حصہ میں ٹیم کیپٹن کشف ابرار نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔رسہ کشی میں سائرہ برکت اور مسکان ابرار پہلے نمبر پر رہیں۔
کلر سیداں میں خریداری کیلئے آنے والی فیملی کو نامعلوم ملزمان نے ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا
Family Aqil Kiyani of Morra Saliyal loose large amount of jewellery to thieves while shopping in Kallar bazaar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں خریداری کیلئے آنے والی فیملی کو نامعلوم ملزمان نے ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عقیل کیانی سکنہ موہڑہ سلیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ خریداری کیلئے کلر سیداں بازار گیا۔ہماری گاڑی میں رکھا لیڈیز بیگ جس میں چار عدد طلائی چوڑیاں،مالا سیٹ،دو عدد انگوٹھیاں،دو عدد کانٹے جوڑی اور ساٹھ ہزار روپے کی نقدی،ایک عدد موبائل فون پڑے ہوئے تھے جسے نامعلوم شخص چرا کر لے گیا۔
پی ٹی آئی متحد ہے گروپ بندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
PTI is united The news about grouping has no credibility
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں ذیشان مشتاق،اسرارجٹ،مبشر عباس،محمد سجاد،میاں ظفر،راجہ لیاقت،حاجی غلام رسول،محبوب حسین،راجہ امتیاز لنگڑیال اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی متحد ہے گروپ بندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی زیر قیادت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے راجہ ساجد جاوید کیخلاف پھیلانے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ راجہ ساجد جاوید کی کردار کشی میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کا کوئی ویژن نہیں اور ان کا مقصد فوٹو سیشن کے ذریعے اپنی روح کی تسکین حاصل کرناہے۔
راجہ محمد ثقلین،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات
Raja Muhammad Saqlain, Raja Muhammad Israr Advocate and others meet with Member of the National Assembly Sadaqat Ali Abbasi
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سے شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی کو فعال بنانے میں مدد ملے گی۔ادھر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں راجہ ساجد جاوید، عثمان شاہد، قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،آصف محمود کیانی،شیخ فیاض ٹلو اور دیگر نے بھی صداقت علی عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔