تھانہ سہالہ پولیس نے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی بازیاب کروا لی
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ پولیس نے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی بازیاب کروا لی،آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،بچی کے والدین نے سہالہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل تھانہ سہالہ کے علاقہ ہمک سے 10 سالہ کمسن بچی گھر سے باہر نکلی اور لاپتہ ہو گئی بچی کے والد محمد بشیر نے سہالہ پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تفتیشی اے ایس آئی چوہدری ذوالفقار علی نے ایس ایچ او سہالہ کی نگرانی میں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاکر لاپتہ بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا بچی کے والدین نے سہالہ پولیس کا بھرپور شکریہ ادا کیا جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے ایس ایچ او سہالہ اور تفتیشی اے ایس آئی چوہدری ذوالفقار علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔
Rawalpindi; Sihala police have been congratulated after finding missing 10 year old daughter of Mohammad Bashir of Humak.
بھٹوں کی بندش کے خلاف مزدوروں کا احتجاج
Workers protest against the closure of kilns
روات (چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)بھٹوں کی بندش کے خلاف مزدوروں کا احتجاج،اگر بھٹے بند کر دئیے گئے تو ہمارے بچے فاقوں پر مجبور ہو جائیں گئے ہمارے سروں سے چھت بھی چھن جائے گی تفصیلات کے مطابق روات کے علاقوں میں قائم بھٹہ مزدوروں نے بھٹوں کی بندش کو خاندانوں کی فاقہ کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام سے ہزاروں مزدور دو وقت کی روٹی اور چھت سے محروم ہو جائیں گئے ایک بھٹہ پر تقریباّّ چار سو مزدور کام کرتے ہیں جنکا اسکے علاوہ کوئی زریعہ معاش نہیں بھٹہ مالکان چوہدری ابرار حسین،راجہ افضل کیانی،چوہدری عرفان اختر،اسد عزیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں کی بندش کا فیصلہ فوری موخر کیا جائے تاکہ ہزاروں غریب مزدور بے روزگار ہونے سے بچ جائیں۔
بنیادی مرکز صحت تخت پڑی کے علاقوں میں ایک اور نوجوان ڈینگی کا شکار
Another dengue victim falls to virus in health-care area of Takh Parri
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)محکمہ صحت راولپنڈی کی عدم توجیہی،بنیادی مرکز صحت تخت پڑی کے علاقوں میں ایک اور نوجوان ڈینگی کا شکار،تا حال کسی قسم کے حفاظتی اقدامات اور سپرے کا عمل نہ شروع ہو سکا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقوں ڈھوک چوہدریاں،ڈھوک گلاب،ڈھوک حاجی فیض علی،پنڈ جھاٹلہ،گڑولی،گوڑہا،جاوا سمیت بیشتر قصبات میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے کسی قسم کے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث چند دن قبل گڑولی موہڑہ سنگیاں کا رہائشی محمد ریاض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جبکہ ایک ماہ قبل تخت پڑی کا رہائشی نوجوان ذیشان ارشد ولد ارشد محمود ڈینگی کا شکار ہو چکا ہے عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر موثر اقدامات اور تمام قصبات میں سپرے کا مطالبہ کیا ہے۔