Kallar Syedan; All three vacant posts of Tehsildar Deputy Tehsildar are vacant in Kallar Syedan
کلر سیداں میں تحصیلدار نائب تحصیلدار کی تینوں آسامیاں خالی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ادوار میں کلر سیداں کو تعمیر و ترقی اور نظم و ضبط کے حوالے سے ملک گیر شہرت حاصل تھی اب نئے پاکستان میں کلرسیداں غالبا ًواحد تحصیل ہے جسے بری طرح سے نظرانداز کیا جارہا ہے اور محمکہ ریونیو سمیت تمام سرکاری اداروں کو عضومعطل بنا دیا گیا ہے کلر سیداں جہاں نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیاں طویل مدت سے خالی چلی آ رہی تھیں وہیں اب محکمہ پنجاب نے اپنی نااہلی کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیلدار وسیم تابش کو محکمانہ ترقی دے کر سیکشن آفیسر محکمہ صحت لاہور تبدیل کردیا جنہوں نے لاہور جا کر چارج بھی سنبھال لیا اور اب کلر سیداں میں تحصیلدار نائب تحصیلدار کی تینوں آسامیاں خالی کر دی گئی ہیں جہاں کسی بھی ریونیوافیسر کی تعنیاتی نہ کر کے بزدار حکومت نے نااہلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ چوہدری نثارعلی خان کے دور میں کوئی بھی سرکاری آفیسر ان کی منظوری کے سوا کلر سیداں تعنیات ہو سکتا تھا نہ ہی وہ یہاں سے ان کی رضامندی کے بنا تبدیل ہو سکتا تھا مگر نئے پاکستان میں نظم وضبط اور قواعد وضوابط کا سرے سے ہی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا محکمہ مال میں ریونیو افسران کی تینوں آسامیوں کو خالی کر کے تحصیل بھر کے زمینداروں اور شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے معروف سیاسی رہنما لالہ محمد رسول نے صورتحال کو نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر ہم سے دھوکہ کیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بلاتاخیر کلرسیداں میں ریونیوافسران کا تقرر نہ کیا گیا تو ہم نہ صرف کلرسیداں شہر میں احتجاجی دہرنا دیں گے بلکہ ذمہ داران کے علامتی جنازے بھی پڑھیں گے انتظامیہ اور ارکان اسمبلی ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں۔
Kallar Syedan; The current administration has been criticised after All three vacant posts of Tehsildar Deputy Tehsildar are vacant in Tehsil Kallar Syedan.
کلر سیداں میں پی ٹی آئی متحد ہے گروپ بندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
PTI Rubbish social media rumours over party grouping
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں ذیشان مشتاق،اسرارجٹ،مبشر عباس،محمد سجاد،میاں ظفر،راجہ لیاقت،حاجی غلام رسول،محبوب حسین،راجہ امتیاز لنگڑیال اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی متحد ہے گروپ بندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی زیر قیادت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے راجہ ساجد جاوید کیخلاف پھیلانے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ راجہ ساجد جاوید کی کردار کشی میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کا کوئی ویژن نہیں اور ان کا مقصد فوٹو سیشن کے ذریعے اپنی روح کی تسکین حاصل کرناہے۔
پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
Police register case against eight accused of torturing driver and conductor after video on social media
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اشفاق حسین سکنہ ممیام نے پولیس کو بیان دیا کہ میں 9 محرم الحرام گولڑہ موڑ سے شام کلر سیداں پہنچا تو وہاں اہل تشیع افراد نے گاڑی مذکورہ کی بکنگ مانگی اور کہا کہ ہم نے چوآ خالصہ حیدر ی کالونی جانا ہے۔میں ان کو بکنگ پر لے جانے کیلئے تیار ہو گیااور بکنگ سے فارغ ہو کر واپس سدا کمال مین روڈ کی طرف آ رہا تھا کہ مجھے اس دوران رفع حاجت ہوئی جس پر میں اپنے کنڈیکٹر خرم کو گاڑی کے پاس چھوڑ کر رفع حاجت کیلئے چلا گیا۔ جب رفع حاجت سے فارغ ہو کر واپس اپنی گاڑی کی طرف آیا تو گاڑی کی لائٹس کی روشنی میں کنڈیکٹر خرم کو اویس مسلح پسٹل،عاطف مسلح آہنی راڈ،نعمان مسلح ڈنڈا،اسد محمود مسلح ڈنڈا اور چار نامعلوم ملزمان نے اس قابو کیا ہوا تھا اور اس پر تشدد کر رہے تھے،میرے وہاں پہنچنے پر اویس نے مجھ پر بھی پسٹل تان لیا۔عاطف نے مجھے راڈ مارا جبکہ نعمان نے میرے پیٹ پر ڈنڈے مارے اور اویس نے میری طرف پسٹل تان کر کہا کہ اس کی ویڈیو بنا لواور سوشل میڈیا پر وائرل کر دوجبکہ دیگر افراد نے مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے میں اور میرا کنڈیکٹر خرم گر کر زخمی ہو گئے اور اس دوران چار ہزار روپے کی رقم بھی گر گئی۔کچھ دن بعد موبائل فون سے کال موصول ہوئی کہ بیس ہزار روپے کی رقم ادا کرو وگرنہ ہم تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے اور میرے انکار پر انہوں نے ویڈیو وائرل کر دی۔وجہ عناد گاڑیوں کا تنازع پر جس کی کیوجہ سے ان کی پہلے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد خاتون نے گھر جاتے ہوئے راستے میں موٹرسائیکل پر ہی جان کی بازی ہار دی
Choa Khalsa; Aunty of Malik Sadaqat passed away while returning from a wedding in Takal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سامان ہے سو برس کا پل کہ خبر نہیں،شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد خاتون نے گھر جاتے ہوئے راستے میں موٹرسائیکل پر ہی جان کی بازی ہار دی محلہ عید گاہ کے ملک صداقت کی چچی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں ایک شادی کی تقریب میں گئی ہوئی تھیں وہ ایک عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس کلرسیداں آرہی تھیں کہ چواخالصہ کے قریب بائیک پر ہی فرشتہ اجل نے ان کی جان لے لی اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
کلر سیداں پولیس نے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا
Police case registered after Ikram Ul Haq of Mirgala Mangral is given life threat
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ ائر پورٹ میں درج مقدمہ واپس لو وگرنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جاؤ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔اکرام الحق سکنہ میرگالہ منگرال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں بیرون ملک ہوتا ہوں اور مورخہ 27 ستمبر،مقدمہ نمبر 950بجرم 365/392ت پ تھانہ ائر پورٹ درج مقدمے کا مدعی بھی ہوں۔گزشتہ روز میرے موبائل فون پر گلتاسب نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے کہا کہ تم نے ہمارے خلاف تھانہ ائر پورٹ میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے کو واپس کرو ورنہ ہم تمہیں اور تمہارے بچوں کو زندہ نہیں چھوڑیں گے،تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہم نے پہلے بھی تمہیں اغواء کیا تھا،اس وقت زندہ چھوڑ دیا تھا اب زندہ بھی نہیں چھوڑیں گے۔مدعی کے مطابق ملزم گلتاسب دھمکی آمیر کالیں اور مسیج کرتا ہے جس کی وجہ سے مجھے اور میری فیملی کو اس سے سخت خطرہ ہے۔
ملزم قمر علی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
Police case registered against Qamar Ali dropped
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی شمریز اختر راجہ نے ملزم قمر علی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے اس سے نکاح بھی کر لیا،عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل چوہدری اعجازگجرکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم درخواست ضمانت خارج کر دی۔
پھپھوندی زدہ روٹی اور ٹکرے برآمد ہونے پر دکاندار کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Shopkeeper charged by health authorities after a rotten roti is found
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ویٹرنری اسسٹنٹ محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں نے دوران چیکنگ ایک دکان سے پھپھوندی زدہ روٹی اور ٹکرے برآمد ہونے پر دکاندار کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ویٹرنری اسسٹنٹ عبدالوحید نے بتایا کہ بسلسلہ چیکنگ کلر سیداں بازار پہنچا تو محمد رمضان سکنہ محلہ پرانا کلر سیداں کی دکان کی چیکنگ کے دوران دکان کے ایک کونے میں پھپھوندی زدہ روٹی اور اس کے ٹکرے پڑے ہوئے پائے گئے جو دریافت کرنے پر دکاندار نے بتایا کہ اس نے یہ فروخت کرنے کیلئے خریدے ہیں۔پھپھوندی زدہ روٹی کا وزن کیا جو دس گرام ہوئی جس کے نمونے نکال کر ای سیل ایبل پیکٹ میں ڈال لئے اور تجزیہ کیلئے لاہور لیبارٹری ارسال کر دہئے۔
ملکیتی زمین سے قیمتی درخت جلانے اور پھر چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے بیوہ کی درخواست میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Police case registered against Mumtaz for burning tree in Bakhral
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ملکیتی زمین سے قیمتی درخت جلانے اور پھر چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے بیوہ کی درخواست میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ شگفتہ بیگم نے پولیس کو بیان دیا کہ بھکڑال چوکپنڈور ی کی رہائشی ہوں اور خاوند کی وفات کے بعد بیوگی کی زندگی گزار رہی ہوں۔خسرہ نمبر 787واقع موضع بھکڑال میں رقبہ تعدادی 2 کنال 6 مرلے مجھے میرے والد کی طرف سے وراثت میں ملا ہے جو کہ میرے نام انتقال شدہ ہے اور سائلہ کے ہی زیر تصرف ہے جس پر کافی تعداد میں پھلائی کے درخت موجود ہیں۔کچھ دن قبل مسمی ممتاز نے بغیر کسی وجہ کے، سائلہ کے دو قیمتی درختوں کو آگ لگا کر جلا دیااور دو یوم بعد ٹریکٹر ٹرالی لے کر درخت اٹھانے پہنچا تو میں نے درخت لوڈ کرنے سے منع کیا جس پر ملزم نے گالم گلوچ شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر سائلہ فریاد لے کر معززین کے پاس چلی گئی جہاں پر مسمی ممتاز نے اپنی اس حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ درخت کے بدلے درخت واپس کرنے کو تیار ہے جس پر سائلہ نے اس کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی مگر کچھ دنوں میں ملزم نے سائلہ کی ملکیتی لکڑجو موقع پر موجود تھی وہ بھی چوری کر لی اور دھمکی دی کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔