DailyNewsKahuta

Kahuta; Local administration has failed to control the inflation

کہوٹہ انتظامیہ منگائی پر کنٹرول کر نے میں بری طرع نکام

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ منگائی پر کنٹرول کر نے میں بری طرع نکام۔ شہر بھرمیں مہنگائی کا طوفان تجاوزات کی بھرمارمنہ زور اور منافع خور فروٹ سبزی والے دوکانداروں، تاجروں،رہڑی بانوں کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔ ریٹ لسٹ کی پرواہ کیے بغیر من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں سبزی فروٹ ایشاء خوردونوش دودھ دیہی گوشت کی قیمتیں کئی گنا زیادہ وصول کی جانے لگیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انتظامیہ کی طرف سے روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر دوکاندار دگنی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے مہنگے داموں فروخت گوشت چھوٹا 1000سے 1200جبکہ بڑا گوشت 500تک فروخت ہو رہا ہے تحصیلدار موجود نہ ہے جبکہ تجاوزات کی بھرمار غیر قانونی اڈے پورے شہر میں باہر سے لوگوں نے آکر سبزی فروٹ کی سوزکیاں رکشے اور رہڑیاں لگا کر مین روڈ پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ مقامی تاجروں نے بھی دوکانیں چھوڑ کر سڑکوں میں سامان رکھا ہوا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے سے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہتی ہے خاص کر سکول ٹائم اور شھٹی ٹائم تو عوام ایک عذاب میں مبتلا ہو جاتی ہے شہریوں عوام علاقہ نے اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ شہر سے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ زاہد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے کم وزن روٹی ملاوٹ شدہ دودھ دیہی سبزی فروٹ من مانے ریٹ پر وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے شہر سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کر کے غیر قانونی اڈے ختم کیے جائیں۔

میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پرایم این اے صداقت علی عباسی پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی قیادت کی آمد

Sadaqat Ali Abbassi meets with Major Raja Sher Yar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پرایم این اے صداقت علی عباسی پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی قیادت کی آمد۔علاقائی اور ملکی سیاست پر گفتگو۔میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین نے یونین کونسل مٹور میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے سوئی گیس اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر نے پر شکر یہ ادا کیا ہے۔گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی صداقت علی نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کے گھر گے اور ان سے ملکی اور علاقائی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے راجہ خورشید ستی، راجہ ارشد، راجہ سعید، راجہ غلام نبی، راجہ خرم جنجوعہ اور دیگر افراد موجود ہیں۔ میجر راجہ شہر یار جنجوعہ اپنی یونین کونسل مٹور کی مختلف ڈھوکوں میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے سوئی گیس اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر نے پر اور مزید فنڈز دینے کی یقین دھانی پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔

تمور خان عباسی کی شادی سابق ریاست آمب کے شاہی خاندان کے نوابزادہ فاروق خان کی صاحبزادی اور نوابزادہ حمید الدین کی بھتیجی سے سر انجام پائی

Wedding of Taimoor Khan Abbassi celebrated with social and political personalities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل (ر) مسعود احمد عباسی کے صاحبزادے تمور خان عباسی کی شادی سابق ریاست آمب کے شاہی خاندان کے نوابزادہ فاروق خان کی صاحبزادی اور نوابزادہ حمید الدین کی بھتیجی سے سر انجام پائی۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں اعلیٰ عسکری و سیاسی،بیوروکریٹس اورسماجی شخصیات کی شر کت۔کرنل (ر) مسعود احمد عباسی کے صاحبزادے تمور خان عباسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب گلیکسی ہال ٹوپی رکھ کمپلیکس ایو ب نیشنل پارک راولپنڈی میں سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاک آرمی کے سابق جنرل سنیٹرعبدا لقیوم،جنرل سید انیس اکبر،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ محترمہ، ہمشیرہ سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی، صاحبزادہ نادر خاقان عباسی،پی ٹی آئی کی خاتون منسٹر زرتاج گل،ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، میجر لطاسب ستی،سابق ضلع ناظم راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم ڈی بیت المال زمر د خان، حاجی فیروز ٹرسٹ کے سر پر ست اعلیٰ حاجی عبد الخالق،ملک کے مشہورلائیو سٹاک کے اکسپوٹر،پی کے لائیوسٹاک اینڈپی کے فوڈ کے آنر ثاقب طارق بٹ، برگیڈئیرتبریز عباسی، برگیڈئیرجہانذیب عباسی، برگیڈئیرسرور عباسی، کرنل ضیاء عباسی، کرنل اخترعباسی،کرنل خضرعباسی،کرنل ظفر عباسی،کرنل انوار عباسی، میجر حفیظ عباسی، میجر اعجاز عباسی، میجر راجہ عبدا لروٗف جنجوعہ،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی،تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود،سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمو د مرتضیٰ، سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی،راجہ خورشید ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدو س عباسی، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، سبقط اللہ عباسی،ماسٹر ذوالفقار عباسی، فدا عباسی، عطا عطاسی،فیض عباسی،عابد اقبال عباسی، راجہ ثقلین آف ممیام، پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر میزبان معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) مسعود احمد عباسی نے اپنے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور دولہاتمور خان عباسی کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button