بیول میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس سے بیول اور گردونواح کی عوام میں سخت خوف پایا جاتا ہے بیول اور گردونواح میں ڈینگی کے کئی کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ لاروہ بھی بیول سے برآمد ہو چکا ہے حکومت کی کاروائی صرف اشتہارات تک محدود ہے ڈینگی سے ملک بھر میں کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن حکومت وزراء سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں لیکن ابھی ڈینگی کا خوف لوگوں کے ذہنوں پر سوار ہے اب تک کسی بھی محکمے کی طرف سے ڈینگی سپرے نہیں کیا گیا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں اسپتالوں بازاراور گھروں میں ڈینگی سپرے کرایا جائے تاکہ عوام میں ڈینگی کا خوف ختم ہو سکے۔
بیول گوجرخان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مرہم پٹی نہیں بلکہ ازسرنو تعمیر کی اشد ضرورت ہے
Bewal Gujar Khan road in need of major repairs
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول گوجرخان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مرہم پٹی نہیں بلکہ ازسرنو تعمیر کی اشد ضرورت ہے سڑک کی حالت دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے صدیوں پہلے سڑک تعمیر کی گئی ہو بیول گوجرخان کی واحد رابطہ سڑک جس پر سینکڑوں گاڑیاں روزانہ گزرتی ہیں طلباء کو سکول کالج،ملازمین کا دفاتر، مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بارش کے دنوں میں یہ تالاب کا منظر پیش کرتی ہے تمام سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کے دنوں میں عوام کو سبز باغ دکھائے ہیں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی توجہ کئی بار دلائی گئی ہے وہ فرماتے ہیں کہ سڑک کی مرہم پٹی تو ہو سکتی ہے لیکن ازسر نو تعمیر ممکن نہیں ہے گورنمنٹ کے پاس فنڈز نہیں ہیں اہلیان علاقہ نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو از سرنوتعمیر کر ا کے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے تاکہ عوام اس اذیت سے بچ سکے۔
مکان کافی عرصے سے بند پڑے ہوئے ہیں پھر بھی محکمہ گیس کی نااہلی کی وجہ سے میرا گیس کا بل 1800روپے بھیج دیا گیا
M Habib Butt of Dhok Mahboob Shaheed handed gas bill for empty house
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔محمد حبیب بٹ سکنہ ڈھوک محبوب شہید داخلی پکاکھوہ نے کہا ہے کہ میرے مکان کافی عرصے سے بند پڑے ہوئے ہیں پھر بھی محکمہ گیس کی نااہلی کی وجہ سے میرا گیس کا بل 1800روپے بھیج دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے کسی قسم کی گیس استعمال نہیں ہوئی نہ ہی کہیں سے لیکج ہوتی ہے پھر بھی 1800روپے بل سمجھ سے بالاتر ہے سوئی گیس کے اعلی حکام سے گذارش ہے کہ گیس کے ملازمین کی محکمانہ غفلت کا نوٹس لیں اور انکے کلاف کاروائی کریں اور بل کینسل کریں۔
مرکز صحت بیول کے رہائشی کوارٹر کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتے ہیں
The residential quarters of the health centre Bewal in fear of collapsing
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مرکز صحت بیول کے رہائشی کوارٹر کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتے ہیں کوارٹر کی حالت انتہائی خراب ہے جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں بارش کے دنوں میں کواٹر کی چھتیں ٹپکتی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین بیول اسپتال کا رخ نہیں کرتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے اسپتال کی بلڈنگ 64لاکھ سے نئی تعمیر کرائی تھی لیکن انکی حکومت ختم ہو گی اب موجودہ ایم پی اے کی توجہ علاقے کے مسائل کی طرف بالکل نہیں ہے اب سال میں انکی کارکردگی زیرو ہے تبدیلی کے صرف نعرے لگائے گئے ہیں عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اگر فوری طور پر رہائشی کوارٹر از سر نو تعمیر نہ کیے گئے تو کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے۔