DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Major projects including Mahotta Mohra Sports Ground , Papain Dam, will be unveiled on the occasion of Chief Minister Punjab Mr. Usman Bazdar’s visit to Chak Bailey Khan

پاپین ڈیم، چک بیلی خان کے لئے مہوٹہ موہڑہ سپورٹس گراؤنڈ سمیت بڑے پراجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کے چک بیلی خان کے دورہ کے موقع پر سامنے رکھے جائیں گے

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور وفاقی وزیر برائے امورہوا بازی جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان، دھندہ اور رائیکا میرا کی یونین کونسلوں کے راہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب تحصیل چک بیلی خان کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ علاقائی راہنماؤں کی مشاورت سے کیا جائے گا اس کے علاوہ پاپین ڈیم، چک بیلی خان کے لئے مہوٹہ موہڑہ سپورٹس گراؤنڈ سمیت بڑے پراجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کے چک بیلی خان کے دورہ کے موقع پر سامنے رکھے جائیں گے انھوں نے کہا کہ فی الوقت حلقہ پی پی10میں بجلی کے نظام کی صورتحال کی بہتری کے لئے سروے جاری ہے اور ہر ضروری جگہ پر بجلی کے پول اور ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں گے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بجلی نظام میں بہتری کے وقت کوئی کارکن کسی دوسری سیاسی پارٹی کے ووٹر یا کارکن کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے کئے گئے اعلانات کے مطابق چک بیلی خان کے نواحی آٹھ دیہاتوں کو گیس کی فراہمی پرکام کا بھی جلد شروع ہو جائے گا جناب غلام سرور خان نے کہا ہم چک بیلی خان کے تحصیل بنانے سمیت تمام بڑے کام کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے لئے کارکنوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا انھوں نے یونین کونسل رائیکا میرا کے سابق امیدوار برائے چیئر مین جنا ب رفعت حیات بھٹی کو مہوٹہ موہڑہ سپورٹس گراؤنڈ کے لئے بر لبِ سڑک جگہ تلاش کرنے ہدایات بھی جاری کیں ملاقات میں چک بیلی خان سے پی ٹی آئی کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی، چوہدری گلاب خان، حاجی عاشق حسین، چوہدری امجد مسعود شیریال، سابق امیدوارا رئے صوبائی اسمبلی چوہدری محمدامیر افضل، یونین کونسل دھندہ سے عبدالرشید بھٹی، راجہ امتیاز خان، اور جہانگیر بھٹی سمیت مقامی راہنمااور کارکن شامل تھے

Rawalpindi; Ghulam Sarwar Khan speaking to leaders of various union councils has told that Mahotta Mohra Sports Ground , Papain Dam, Chak Baley Khan will be unveiled on the occasion of Chief Minister Punjab Mr. Usman Bazdar’s visit to Chak Bailey Khan

Show More

Related Articles

Back to top button