DailyNewsKahuta

Kahuta; Social and political personality Syed Karim Shah of Sanghot Syedan passed away

کہوٹہ کے علاقہ سنگھوٹ سیداں میں بزرگ سیاسی شخصیت سید کریم شاہ وفات پا گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ سنگھوٹ سیداں میں بزرگ سیاسی شخصیت سید کریم شاہ وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یوسی دکھالی اجہ شوکت حسین، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،راجہ فیصل نوگراں، سید صداقت علی شاہ،راجہ عابد کلاہنہ،راجہ وقار محبوب،راجہ مجیب اللہ ستی عرف ڈاکٹر مناء سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

راجہ صغیر احمد سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ افتخار احمد آف کوٹ کی ملاقات

MPA Raja Sagheer Ahmed meets with Raja Iftikhar Ahmed of Kot

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ افتخار احمد آف کوٹ کی ملاقات۔ساعی بملوٹ کے راستے میں 50لاکھ کی گرانٹ منطور کر نے پر ان کا شکر یہ اد اکیا ہے۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ افتخار احمد آف کوٹ نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ میں جا کر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان کو یوسی مواڑہ کے گاؤں ساعی بملوٹ کے راستے میں موجود بر ساتی نالے پر ٹوٹی ہوئی پلی کے لیے5000000کی خطیر گرانٹ منطور کر نے پر شکر یہ ادا کیا اس موقع پر نو منتخب چیئرمین ذکوۃ عشر کمیٹی کہوٹہ ملک شاہد محمود اعوان اور مر حبا سویٹ ہاؤس کے مالک ملک زبیر بھی موجود تھے۔

آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں ن لیگ ہی کامیا ب ہو گئی, راجہ حسن عظیم جنجوعہ

PML-N Will be victorious at coming election, Raja Hassan Azeem Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجگان موٹر کے آنر راجہ حسن عظیم جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔کرڑوں نوکریاں اور گھر دینے کی باتیں کر نے والوں نے عوام کے لیے “لنگر خانہ “کھول دیے۔دھندلی اور چور دروازے سے آنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے نہ ہی عوام کے دل میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔عوام کی خیر خواہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی جماعت ہے اور اس کے قاہد میاں محمدنواز شریف ہیں انشاء اللہ بہت جلدہمارے قائد اور عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف عوام کے در میان موجود ہوں گے اور
آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں ن لیگ ہی کامیا ب ہو گئی ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجگان موٹر کے آنر راجہ حسن عظیم جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ کیے تمام وعدے بھلا دیے ہیں موجودہ حکومتی سربراہ نے جو کہا کرتے تھے کہ اگر مہنگائی، عوام پر ٹیکس لگے،پٹرول ڈیزل مہنگا ہو سمجھ لو تمارے حکمران چور ہیں عوام آج ملک کاے حالات دیکھ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن مہم میں کیے جانے والے تمام باتیں پانی کا بلبلہ ثابت ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اس وقت یہ کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی، تیل، پٹرول، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں ان کی نظریں مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف پر لگیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button