DailyNews

Dadyal, AJK; Ch Masood Khalid thanked after completion of Aunah Rajgaan bridge work

اوناع راجگان پلی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے کہا ہے کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی خصوصی ہدایت پر اوناع راجگان پلی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اوناع راجگان پلی اہلیان اوناع راجگان کا اہم مطالبہ تھا جو وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے پورا کر دیا ہے انشا ء اللہ ہم جلد وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کو دعوت دیں گئے اور اس پلی کا شاندار افتتاح بھی کروائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد کا اپنے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کادورہ مختلف اموات پر فاتحہ خوانی کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر مرکزی زکو ۃ کونسل یاسر کیا نی،چیئر مین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین،تحصیل صدر مسلم لیگ ن ڈڈیال چوہدری عابد یاسین،پر یس سیکر ٹری ہارون بٹ،چوہدری خالد کنڈ،چوہدری ظہور احمد،چوہدری پر ویز اقبال،چوہدری کامران ظہور،ماسٹر محمد آمین،راجہ افتخار و دیگر لوگ موجود تھے۔تفصیل کے مطابق وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد نے اپنے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں مختلف یونین کونسل میں فاتحہ خوانی کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ اپنی پوری ٹیم موجو د تھی۔وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد نے راجہ کمال خان آف تھب کی ہمشیرہ،نوید خاور آف رٹہ کی خالہ،تحظیم انصاری کے بھائی، چوہدری محمد اسلم اور چوہدری محمد یونس کی والدہ کی وفا ت پر فاتحہ خوانی کیں۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریاض آف سورکھی اور چوہدری ارشد آف سورکھی نے کہا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکرے ٹکرے ہو کر بکھر جائے گاانہوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اسکی دیگر ریاستوں میں علیحد گی کی تحریکیں چل رہی ہیں ان کی وجہ سے بھارت کا ٹوٹنا نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے پاکستان سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دیوانے کی بڑھک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بائیس لاکھ شیر دل باشندوں کا ملک ہے جو اپنے ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہردم تیار و مستعد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا بال تک نہیں بیگاڑ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان ان کی شرپسند سوچ کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج جس طرح مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو صلب کیا جا رہا ہے یہ سب بھارتی فوج کی سفاکیت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت بھارت کی کئی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے جب بھارت ٹکرے ٹکرے ہو کر بکھر جائے گا۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہاہے کہ فخر موجود ات وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفےٰ کا ذکر جمیل کر کے ہی ہم اپنے دلوں کو نور ایمانی سے منور۔دماغوں کو روشن اور روحوں کی بالیدگی کا سامان کر سکتے ہیں یہی ہمارئے عقیدہ وایمان کا حصہ اور روزمحشر ذریعہ نجات بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ کمال خان آف تھب جاگیر کی ہمیشرہ اور برمنگھم کونسلر راجہ وسیم ظفر کی پھوپھی مرحومہ کے ختم سوئم کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ممتاز عالم دین علامہ خلیل چشتی شبیر حسین چشتی اور قاری محمد لیاقت حسین نے خطاب کیا تقریب میں آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد،نوجوان لیڈر،راجہ شعیب عابد،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری غلام ربانی،چوہدری ظہور حمد،چیئرمین راجہ عبدالقیوم خان،چوہدری تجمل حسین انجمن تاجران ڈڈیال کے سابق صدر حاجی خلیل احمد کے علاوہ علماء اکرام دینی مدارس کے طلبہ سابق کونسلر،مغرزین علاوہ دیگر اضلاح سے آئے ہوئے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کے ڈی چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے تمام مسائل ومشکلات اور درپیش پریشانیوں کا حل قرآن اور احادیث مبارکہ میں موجود ہے ہم چشمہ فیض رسالتؓ سے فیض یاب ہو کر دنیا میں امن وسلامتی کو فروغ دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے روح کی پیدائش کے ساتھ ہی موت کا وقت لکھ دیا جاتاہے ہم دنیا کی رنگنیوں میں کھو کر حقوق اللہ اور حقوق الجاد کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ہو جاتے ہیں یہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے کے ڈی چوہدری نے کہا دنیا میں پیار ومحبت کے بڑے بڑے دعویدارملیں گئے لیکن بہن بھائیوں کاپیار ڈھونڈے سے نہ ملے گا علامہ قاری خلیل احمد چشتی نے سیرت مصطفےٰ اور صحابہ کرام ؓ کی جاں نثاری حوالہ دیتے ہو ئے اپنی تقریر میں کہا کہ قرآن اللہ کی آخری کتاب ہے حضرت محمدمصطفےٰ ﷺاللہ کے آخری نبی ہیں حضور ﷺکے بعد صبح قیامت تک کوئی اور نبی نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام گواہ ہے کہ اسلامی امہ جب تک حضورﷺکے راستے پر چلتی رہی دنیا کی کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکی ہم تاجدار کائنات کی تعلیمات چھوڑ کر دنیا میں ناکامی اور ذلت ورسوائی کا شکار ہو ئے لہذاصدق دل سے توبہ کر کے دین سے ناطہ جوڑنا ہو گا آخر میں اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی نظام مصطفےٰ کے نفاذکیلئے خصوصی دعاکی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button