Nala Musalmana; Dua observed for late mother of M Kamran Bhatti in village Jandi Maira
سینئر ٹیچر محمد کامران بھٹی کی والدہ مرحومہ کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک جنڈی میرا نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
سینئر ٹیچر محمد کامران بھٹی کی والدہ مرحومہ کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک جنڈی میرا نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض حافظ عبدالشکور نقشبندی نے سرانجام دیے جبکہ حافظ مختار نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ ہدیہ نعت حافظ دلشاد عطاری نے پیش کی۔ غلام مصطفی سیالوی، حافظ باسط محمود نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا پیر عماد الدین صدیقی سیفی نے کرائی۔ اس دعائیہ تقریب میں تحصیلدار چوہدری محمد حسین، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، محمد تنویر ناز بھٹی، ٹھیکدار محمد بشارت، غلام نبی بٹ، راجہ محمد شبیر، ارشد محمود بھٹی، کیپٹن منظور حسین، ملک محمد اشفاق، محمد عتیق،صحافی منیر چشتی، صحافی طاہر آرائیں، راجہ راشد، ملک اظہر، چوہدری ظفر، سردار زین، شفیق بھٹی، بابو اظہر راجہ، حضر حیات، سجاد علی صابر، یاسین بھٹی، شہزاد بھٹی، فہیم رزاق سیفی، کثیر تعداد میں اساتذہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی