چکسواری میں بلیک میلنگ عروج پر۔ تاجروں اور کاروباری طبقہ سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی جانے لگی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چکسواری میں بلیک میلنگ عروج پر۔ تاجروں اور کاروباری طبقہ سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی جانے لگی۔ تاجر طبقہ سخت پریشان متاثرین کا عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری میں قائم علی دوا خانہ کے مالک حکیم علی رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکسواری کا نام نہاد صحافی گزشتہ ڈیڑھ دو ماہ سے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور صحافت کی آڑ میں مجھ سے دو لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہا تھا۔ جب میں رقم ادا کرنے سے انکار کیا تو بلیک میلنگ پر اتر آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ صحافی نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے اور مجھے بدنام کرنے اور کاروباری سطح پر مالی نقصان اور میری شہرت کو داغدار کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھی ہوئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ حکیم علی رضا نے کہا کہ میں نے حکومت پاکستان کے منظور شدہ کالج سے سند فراغت حاصل کر رکھی ہے اور مجھے پریکٹس کرنے کی باضابطہ اجازت ہے۔ الحمد اللہ میرے سینکڑوں مریض ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ادارے کاروائی کریں اور ان کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آسکے۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ علاقہ کے معروف حکیم عتیق الرحمن کاروباری اور سماجی کارکن راجہ حاجی عظیم اور عمران ڈینٹسٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مختلف دوستوں اور شرفاء کے ذریعہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کو میرے کاغذات چیک کرنے کے بہانے میرے مریضوں کو پریشان کرنے اور مجھے کاروباری سطح پر نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ حکیم علی رضا نے کہا کہ اگر مذکورہ صحافی نے اپنی روش نہ بدلی اور میر ی کردار کشی بند نہ کی تو میں عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
Chakswari; Hakim Ali Raza has accused local journalist demanding two lakh Rps from and after I refused he has been on social media in order to get my name tarnished. Hakim Ali Raza speaking press club Chakswari said he is seeking legal action against the journalist.
ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کو سپورٹ کریں,آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنما و جنرل سیکرٹری بریڈ فورڈ چوہدری شہزاد
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنما و جنرل سیکرٹری بریڈ فورڈ چوہدری شہزاد نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور ہمیشہ مسلم کانفرنس نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی آزاد کشمیر میں جتنے ترقیاتی کام مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئے تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی غیر ریاستی جماعتوں نے کشمیر کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے مال مفت سمجھ کر لوٹا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا امیدوار غیر ریاستی جماعتوں کے امیدواروں کا مقابلہ کرے گا قائد جماعت و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت مرزا محمد شفیق جو بھی فیصلہ کریں گے وہ مسلم کانفرنس کے کارکن قبول کریں گے چوہدری شہزاد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں غیر ریاستی جماعتوں کو میرپور میں اپنے اپنے امیدوار ہی نہیں مل رہے غیر ریاستی جماعتوں میں گروپنگ کی وجہ سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار بھاری اکثیریت سے الیکشن جیت جائیں گے انہوں نے کہا کہ میں میرپور کی باشعور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کو سپورٹ کریں اور مسلم کانفرنس کے امیدوار کو بھاری اکثیریت سے کامیاب کریں۔
مسلم لیگ ن ڈڈیال کے راہنما محمد مشتاق چغتائی نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے سابق صدر چوہدری شوکت علی کے گھر بھلوٹ جاکر ان کے سے برطانیہ سے واپسی پر ملاقات
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
مسلم لیگ ن ڈڈیال کے راہنما محمد مشتاق چغتائی نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے سابق صدر چوہدری شوکت علی کے گھر بھلوٹ جاکر ان کے سے برطانیہ سے واپسی پر ملاقات کی چوہدری شوکت علی نے کہا کہ برطانیہ میں مسلم کانفر نس کی 87ویں یوم تاسین منانا کے لئے عملاًکوشان ہے آج ڈڈیال سے تعلق رکھنے مسلم کانفرنس برطانیہ اسحاق صابر کی کاوش کو سراہتے ہو ئے کہا برطانیہ میں مسلم کانفرنس ایک ناقابل تحیس قوت بنے چکی ہے
مسلم لیگ ن یونین کو نسل اونا ع راجہ کمال خان آف تھب کی ہمیشرہ محترمہ کی وفات پرافسوس
ڈڈیال (ننمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
مسلم لیگ ن یونین کو نسل اونا ع راجہ کمال خان آف تھب کی ہمیشرہ محترمہ کی وفات پر ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،سنیئر نائب صدرعبداللہ خان،وقار بشیر،مشتاق چغتائی،قاری محمد اکرم نیازی،عبدالغفور چغتائی،زعفران توحید ی،طارق عقیل کا یک تعزیتی جلاس میں مسلم لیگ راجہ کمال سے اور نعمان کمال کی پھوپھی تھی اظہار افسوس کیا فاتحہ خوانی کی دعاکی اللہ ان کو صبر جمیل عطا کریں اسی طر ح مسلم کانفرنس کے راہنما سابق ڈسٹرکٹ کونسل راجہ ظفر معروف آف کھڑی کے بڑے بھائی کی وفات پر ڈڈیال سے ڈاکٹر محمد اسحاق،وقار بشیر مشتاق چغتائی،چوہدری شوکت علی چوہدری اشفاق بھلوٹ نے بھی راجہ ظفرمعروف کے بڑے بھائی سے کی وفات پر افسوس کیا اور گھر جاکر فاتحہ خوانی اور تعزیت میں وزیراعظم آزاد کے سابق پرنسپل سیکرٹری راجہ مجد پرویز کے تایا محترم کی بھی وفات پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی
اقوام متحدہ کو کشمیر کے ساتھ بھارت کی ظلمانہ حرکات کا لیتے ہو ئے مقبوضہ وادی سے کرفیوکا خاتم کریں,پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ مڈلینڈ کے سابق صدر منصف نقش علی
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ مڈلینڈ کے سابق صدر منصف نقش علی چوہدری علی شان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کے ساتھ بھارت کی ظلمانہ حرکات کا لیتے ہو ئے مقبوضہ وادی سے کرفیوکا خاتم کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں ان خیالات کا ظہار انہوں نے ڈڈیال کے دورکنی وفد ڈاکٹر محمد اسحاق اور چوہدری محمد اشفاق سے ان کی رہائش گاہ خادم آباد میں برطانیہ سے واپسی پر ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہے کہ وہ بھارت کی بربرت پر مسئلہ کشمیر کوحل کرائے اور عالمی سطح پر آواز بلند کریں