DailyNews

Bradford; Former HMRC employee Mohammed Ihthisham, of Bradford, jailed for drug dealing

ایچ آر ایم سی کی جاب چھوڑ کر ڈرگ ڈیلنگ کرنے والے احتشام کو دو سال جیل کی سزا

بریڈ فورڈ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) بریڈفورڈ کے بیس سالہ احتشام کو ڈرگ ڈیلنگ کے جرم میں دو سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ احتشام کے بارےمیں عدالت میں بتایا گیا کہ وہ ایچ آر ایم سی میں نوکری کرتا تھا۔ مگر اس نے جاب چھوڑ کر ڈرگ ڈیلنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جس اسے گرفتار کیا تو اس کے پاس سے ہیروئن اور کوکین کی پوٹلیاں ملیں جو اس نے بیچنے کی غرض سے رکھی تھیں اس کے علاوہ اس کے پاس سے کچھ رقم بھی برآمد ہوئی۔احتشام کے پاس ایک فون بھی تھا جو بلیک اور براون کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ بلیک اور براون ہیروئن اور کوکین کے لئے متبادل نام استعمال کئے جاتے ہیں ۔ جج نے احتشام کو بتایا کہ جب ڈرگ ڈیلنگ کی جاتی ہے تو آگاہ رہنا چاہئے کہ اس کا انجام صرف اور صرف جیل ہی ہے۔ احتشام کو دو سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔

Bradford;Mohammed Ihthisham who began street drug dealing for “easy money” after giving up a good job with HM Revenue and Customs has been jailed for two years and four months.

Show More

Related Articles

Back to top button