کہوٹہ کے علاقہ موہری سلامبڑ روڈ پر حادثہ بریک فعل ہونے سے پک اپ گہری کھائی میں جاگری۔ ایک شخص جان بحق
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ موہری سلامبڑ روڈ پر حادثہ بریک فعل ہونے سے پک اپ گہری کھائی میں جاگری۔ ایک شخص جان بحق جبکہ 5زخمی ہو گے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ سلامبڑ جانے والی پک اپ موہری راجڑوٹ کے مقام پر بریک فعل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چوہنیاں کے رہائشی معروف عباسی جان بحق ہو گے جبکہ 5افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔
Kahuta; One person dead in a fatal accident on Moori Salambtar road, he was named as Maroof Abbassi. of village Choonian.
ایک کروڑ نوکریاں دینے کی باتیں کر نے والے اب 400ادارے ختم کر نے کی باتیں کر رہے ہیں
Those talking about giving one crore jobs, 400 companies are going to close
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصرعلی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی باتیں کر نے والے اب 400ادارے ختم کر نے کی باتیں کر رہے ہیں الیکشن مہم میں جو بلد و بانگ دعوے کیا کر تے تھے اب وہ کہ رہے کہ عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھے ہر بات پر یو ٹرن لینے والی حکومت پر عوام کا اعتماد اٹھ گیا عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے اب حالات اتنے خراب ہوگے ہیں عام آدمی ایک وقت کی روٹی کو مجبور ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصرعلی کیانی اور اشر ف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی نہ تو کوئی بات کر تا ہے نہ ہی ان کے بارے میں سوچتا ہے وہ وعدے موجودہ حکومت نے الیکشن مہم میں عوام کے ساتھ کیے تھے ان میں ایک بھی وفا نہ ہو سکا حکومت نے بھولی بھالی عوام کو نوکریوں کا جھانسہ دیا اور اس پر بھی یو ٹرن لے لیا کہ عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھے انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو عوام سڑ کوں پر آ جائے گئی۔
کہوٹہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں درخت ٹوٹ کر تاروں پرگر گے ہسپتال انتظامیہ نے متعدد بار محکمے اطلاع کر نے کے باجودو کوئی ٹس سے مس نہیں اعلیٰ حکام نوٹس
Live low hanging cables still not removed despite electricity authorities being informed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
کہوٹہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں درخت ٹوٹ کر تاروں پرگر گے ہسپتال انتظامیہ نے متعدد بار محکمے اطلاع کر نے کے باجودو کوئی ٹس سے مس نہیں اعلیٰ حکام نوٹس۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ سول ہسپتال میں کئی دنوں سے جند سوکھے درخت ٹوٹ پر بجلی کی تاروں پر پڑھے ہیں جس کی وجہ سے تاریں ٹوٹنے کا خدشہ ہے محکمہ واپڈا سب ڈیژن کہوٹہ کے زمہ دران کو ہسپتال انتظامیہ متعدد بار کہ چکی ہے مگر ان کے کان تک جوں نہیں رینگتی ہسپتال انتظامہ اور راجہ مجیب اللہ ستی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ کے رہائشی شہیدہونے والے پاک فوج کے ملازم عاصم کیانی ولد گل نواز کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں نارہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Asim Kiyani Shaheed buried with full military honour in Nara
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ کے رہائشی شہیدہونے والے پاک فوج کے ملازم عاصم کیانی ولد گل نواز کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں نارہ میں سپرد خاک کر دیا گیاان کی نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،فوکل پر سن راجہ ثقلین آف ممیام، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ احتشام جنجوعہ،راجہ سہیل اسلم،سابق کونسلر چوہدری شبیر، سابق کونسلر راجہ علی رضا، سابق کونسلرراجہ عبا س پپو، سابق کونسلر چوہدری معروف، راجہ ثاقب آف مٹور، حکیم بر کت حسین، قاری عبدا لرحیم، راجہ ممتاز سابق چیئرمین یوسی لہڑی،راجہ انوار الحق، ایڈیشنل جنر ل سیکر ٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔سپاہی عاصم کیانی ولد گل نواز کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا شہید کو سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھاہیں گئی۔شہید ہونے والے سپاہی عاصم کی اگلے ماہ شادی تھی جبکہ اس نے رہنے کے لیے اپنی نئی رہائش بھی تعمیر کی تھی۔