Rawalpindi; Eitraz Hussain Qawal of Golra Shareef shrine sadly passed away
گولڑہ شریف کے درباری قوال اعتزاز حسین بھولا انتقال کر گئے ۔
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)درباری قوال گولڑہ شریف اعتزازحُسین عرف بھولا کی روح محفل سماع کے دوران یاعلیؑ یا علیؑ کرتے اس دنیا سے رخصت ہوگئی ۔ گولڑہ شریف کے درباری قوال تھے سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں خصوصی طور پر دعا کہ گئ اور ہم لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا بھی گئ
ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیم نے چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں چھاپہ مار کر دو جعلی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دئیے
Two fake clinic shut down by health authorities in village Dhunda, Chak Bale Khan
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیم نے چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں چھاپہ مار کر دو جعلی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دئیے سیل کئے گئے کلینک میں دھندہ اڈہ پر طاہر نامی جعلی ڈاکٹر نے کلینک بنا رکھا تھا اور عرصہ دراز سے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا اپنے جعلی کاروبار کو زندہ رکھنے کے لئے ہر دور کی حکومتی پارٹی کے ساتھ مل جاتا تھا سابق دورِ حکومت میں چوہدری نثار علی خان کے پوسٹر آویزاں کرتا اور آج کل پی ٹی آئی حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل کا فرنٹ مین بنا ہوا تھاجعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل ہونے پر پی ٹی آئی دھندہ نے بھی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے قائد جناب غلام سرور خان سے اپیل کی ہے کہ طویل عرصہ تک لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے اس شخص کی کسی بھی حمایت سے چوہدری محمد افضل کو باز رکھا جائے سیل کئے گئے دوسرے کلینک کے جعلی ڈاکٹر کا نام خان نواز ہے