DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Land mafia confirmed of taking land on both sides of Kallar Syedan nalah

کلر سیداں شہر میں نالہ کانسی کے اعتراف میں قبضہ،پٹواری نے نالہ کانسی کے دونوں اطراف قبضے اور تجاوز کی شکایات کو درست قرار دے دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں نالہ کانسی کے اعتراف میں قبضہ، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ساجد جاوید کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے حلقہ پٹواری سے رپورٹ طلب کر لی پٹواری نے نالہ کانسی کے دونوں اطراف قبضے اور تجاوز کی شکایات کو درست قرار دے دیا اے سی کلر سیداں امبر گیلانی نے قبضہ کرنے والوں کو آج بروز منگل دن گیارہ بجے اپنے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو درخواست دی کہ جسوالہ کا رہائشی جاوید نامی شخص مرید چوک کے قریب نالہ کانسی میں فلنگ کروا رہا ہے اور تیس سے چالیس فٹ نالے کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لہذا قبضہ کرنے والوں کو اس عمل سے فوری روکا جائے۔اے سی نے حلقہ پٹواری چوہدری تنویر سے فوری رپورٹ طلب کی تو اس نے تحریری رپورٹ میں شکایت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نالہ کانسی کے دونوں اطراف قبضہ کیا گیا ہے اور اس بارے میں کی گئی شکایت درست ہے جس پر اے سی کلر سیداں نے فریقین کو آج دن گیارہ بجے بمعہ ملکیتی ثبوتوں کے اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔

Kallar Syedan; The revenue department have confirmed that land mafia have taken land on both sides of Kallar Syedan Nalah after a complaint was made by Raja Sajid Javed (PTI). The land mafia have been called for a meeting by assistant commissioner Kallar Syedan on Tuesday to discuss the complaint.

کلر سیداں پولیس نے سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اسلحہ کی نوک پر سات لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں گرفتار

Aqil Mazhar arrested for stealing 7 Lakh rps

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اسلحہ کی نوک پر سات لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں گرفتار ملزم عقیل مظہر سے دوران تفتیش پانچ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم، پسٹل 30 بور بمعہ چار روند برآمد کر کے مزید دو لاکھ روپے کی رقم کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔عقیل مظہر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بوقت وقوعہ اس نے اپنے دیگر شریک جرم ساتھیوں محمد بوٹا وغیرہ کیساتھ مل کر مدعی واجد علی سے واردات ڈکیتی کر کے رقم مبلغ سات لاکھ روپے چھینی تھی۔اس رقم میں سے دو لاکھ روپے محمد بوٹا کو دے دئیے تھے جبکہ بقایا رقم مبلغ پانچ لاکھ روپے اور واردات ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اس نے اپنے رہائشی مکان میں چھپا کر رکھا ہوا تھا جسے بعد ازاں نشاندہی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان راجہ عقیل،ارباب اور جاوید منصور اور اس کے دیگر دو مفرور ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کے چھ مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں۔دوران تفتیش، گوجرانوالہ،لوہی بھیر میں دو دو جبکہ کلر سیداں میں بھی دو وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ محمد صفدر نامی ملزم تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہے اور پولیس کی تفتیش میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

بلدیہ کلر سیداں کے حلقہ بندی کے بارے میں تجاویز و اعتراضا ت کے آخری روز چار تجاویز اے سی کلر سیداں کو جمع کرائی گئی

On the last day of the suggestion and objections to the boundaries, four suggestions were submitted to AC Kallar Syedan.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کے حلقہ بندی کے بارے میں تجاویز و اعتراضا ت کے آخری روز چار تجاویز اے سی کلر سیداں کو جمع کرائی گئی ہیں مسلم لیگ ن کے شیخ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی کے علاوہ لونی کے راجہ گلبہار نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

پوری قوم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کے ذریعے سلیکڈڈ حکومت سے نجات حاصل کر ے۔

PML-N Leaders ask public to support Mollana Fazal Ur Rehman

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی،یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وعدے شیخ چلی کے خواب ثابت ہوئے تقاریر کرنے سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں نہ ہی مسئلہ کشمیر کی حیثیت پر کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ تیس روپے پٹرول،پچا س لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے ملکی معیشیت کابھیڑا غرق کر دیا بجلی اورگیس کے نرخوں کے بعد مہنگائی میں بے پنا ہ اضافے نے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے ہسپتالوں میں فری ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم کر کے حکومت کی جانب سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کے ذریعے سلیکڈڈ حکومت سے نجات حاصل کر ے۔

Show More

Related Articles

Back to top button