جاتلی میں پانچ افر ادنے فائر نگ کر کے چار افر اد کو زخمی کر دیا
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جاتلی میں پانچ افر ادنے فائر نگ کر کے چار افر اد کو زخمی کر دیا گیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق شاہ زیب ناظم ولد ناظم حسین سکنہ حصال نے پو لیس کودر خواست دیتے ہو ئے بتایا کہ گذشتہ روزمیرے بھائی جنید ناظم کو فیض سکنہ دیوی نے فون کر کے جاتلی اڈے پر آنے کا کہا جس کا ذکر اس نے میرے ساتھ کیا جس پر میں اپنے بھائی جنید ناظم،نقاش خالد،فیضان خالد پسر ان خالد مسعود دو موٹر سا ئیکلوں سوار ہوکر جاتلی اڈے دیوی روڈ پر پہنچے تو اعجازسکنہ کبیل مسلح پسٹل،فیض،مسلح پسٹل،زین مسلح پسٹل اور دو نامعلوم افر اد وہاں پہلے سے موجودتھے جو نہی ہم موٹر سا ئیکلوں سے نیچے اترئے تو اعجازنے للکارتے ہو ئے کہ ان کو سابقہ تلخ کلامی کا مزا چکھاتے ہیں اس دوران اعجاز نے دو سیدھے فائر کیے جو ایک میر ی با ئیں ٹانگ اور دوسرا دائیں ٹانگ پر لگا فیض نے قتل کی نیت سے سیدھا فائر فیضان پر کیا جو اسے با ئیں بازہ پر لگاجبکہ زین نے سیدھا فائر نقاش خالد پر کیا جو اسے پاؤں پر لگا ملز مان کی فائر نگ سے قر یب ایک دکاندار امجد خالد بھی فائر لگنے سے زخمی ہوگیااس دوران چاروں افر اد فائر نگ کر تے ہوئے موقع پر فر ار ہو گئے وجہ عنادسابقہ رنجش ہے جس کی وجہ سے اعجاز وغیرہ نے ہمیں زخمی کیا پو لیس نے ملز مان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Gujar Khan; Ijaz of village Kabeel along with accomplices is accused firing and injuring Junaid Nazim and three others at Jatli adda. Police case is registered at Jatli police station.
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں سالانہ میٹرک کے شاندار رزلٹ پر تقسیم انعامات کی تقریب
Annual Matric Result Awards Ceremony held at Government Girls High School, Jatli
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں سالانہ میٹرک کے شاندار رزلٹ پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ایم پی اے چوہدری ساجد مہمان خصوصی طلبات میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں کلاس سے کے سالانہ شاندار نتائج کے موقع پرتقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں انعقاد پذیر ہوئی تقریب میں ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،ماسٹر سرفراز اصالت،ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول جاتلی قیصر بشیر گوندل،راجہ محمد علی،راجہ مسعود سرور،راجہ سکندر،ماسٹر مختار،نے شرکت کی اس موقع پرچوہدری ساجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے اس سے بغیر انسان کی زندگی ادھوری ہے موجودہ ترقی کے دور میں تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے والدین کو بھی چاہیے کے اپنے بچوں کو تعلیم کی روشنہ سے روشناس کریں اب تو ہر سکول میں ہائی کوالفیائیڈ ٹیچرز بچوں کو تعلیم سے آر استہ کر رہے ہے گرلز سکول جاتلی کی پرنسپل سلمی نورین نے بھی خطاب کیا بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز میں ایم پی اے چوہدری ساجد نے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے اور سکول میں واقع بوسیدہ کمروں کا وزٹ کیا اور جلد از جلد ان کی تعمیر کا وعدہ کیا
یونین کونسل دیوی مسلم لیگ ن کے صدر راجہ محمود افضل کا بیٹا راجہ شیر افضل کا بھتیجا راجہ احتشام محمود کی دعوت ولیمہ
Wallima ceremony of Raja Eitsham Mahmood son of President PML-N UC Devi Raja Mahmood Afzal
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ احتشام محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دیوی مسلم لیگ ن کے صدر راجہ محمود افضل کا بیٹا راجہ شیر افضل کا بھتیجا راجہ احتشام محمود کی دعوت ولیمہ کی تقریب آبائی گاؤں دیوی میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ،ایس ڈی اوواپڈا محمد یعقوب، راجہ عزیز،سابق چیرمین مرزا عنایت اللہ،راجہ شبیر،پیپلز جاتلی کے رہنما راجہ شازی،راجہ بابر،راجہ محمد علی،راجہ طاہر،راجہ حبیب،راجہ ابو بکر،راجہ طیب،صوبیدار محبوب،راجہ جلیل،راجہ تنویر،راجہ علی کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
بیول اور گردونواح مسائل کی آماجگاہ،کسی بھی منتخب نمائندے نے شہر کی طرف کوئی توجہ نہ دی
Bewal and surrounding region ignored by elected members
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول اور گردونواح مسائل کی آماجگاہ،کسی بھی منتخب نمائندے نے شہر کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔بیول تحصیل گوجرخان کا ایک اہم علاقہ اور خاص اہمیت کا حامل ہے الیکشن کے دوران یہ علاقہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے لیکن الیکشن کے بعد یہ حال ہوتا ہے کہ نہ کوئی سیوریج کا نظام نہ ہی سڑکیں پختہ،اسپتال ڈاکٹروں اور دوائیوں سے خالی اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اگر یہی حال رہا تو لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری منتخب نمائندوں اور تحصیل انتظامیہ پر ہوگی۔
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول سموٹ روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی سابق نمائندوں پر تنقید مگر نئے بھی کسی کام کے نہ نکلے علاقے کی عوام نے سابق ایم پی اے اور ایم این کے خلاف احتجاجاً ووٹ ایم پی ا ے راجہ صغیر اور ایم این اے راجہ پرویز اشرف کو دئیے تھے لیکن یہ بھی عوام کی خام خیالی ثابت ہوئی یہ منتخب نمائندے بھی تا حال عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آئے بارش کے موسم میں بیول سموٹ روڈ تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔
ٹھیکدار نور عالم مرحوم ٹھیکدار فیض علی مرحوم کی ہمشیرہ کے ایصال و ثواب کے لیے محفل ختم پاک کا اہتمام ۔
Dua observed for late sister late Thekadar Noor Allam in Bewal
بیول کی مشہور و معروف کاروباری شخصیات ٹھیکدار ٹھیکدار نور عالم مرحوم ٹھیکدار فیض علی مرحوم کی ہمشیرہ کے ایصال و ثواب کے لیے محفل کا اہتمام ان کی رہائشگاہواقع بیولمیں کیاگیا جس میں علما کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کی مرحومہ کی بخشش کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئ
اسلام پورہ جبر رتالہ ڈہوک پیراں،ڈہوک چوہدریاں،کٹیام،تھاتھی،مندہال اور گردونواح میں آئے دن چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث عوام میں سخت خوف وہراس پایا جانے لگا
Public living in fear after number of armed robberies in Islam purra jabber region
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ممراشیخ سے)اسلام پورہ جبر رتالہ ڈہوک پیراں،ڈہوک چوہدریاں،کٹیام،تھاتھی،مندہال اور گردونواح میں آئے دن چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث عوام میں سخت خوف وہراس پایا جانے لگا گزشتہ ماہ سے لگاتار چوری اور راہزنی کی وارداتوں نے عوام کی نیندیں حرام کر دیں عوام راتوں کو اٹھ کر خود رکھوالی کرنے لگے جبکہ پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی ستو پی کر سوئی ہوئی ہے رتالہ میں چوہدری محمد شعیب صدر کے گھر میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ان کا پچاس لاکھ سے زیادہ نقصان ہوا،اسی طرح پنڈوری بنگیال کے دوکاندار محمد ناصر کی دوکان کی دیوار توڑکر لاکھوں روپے لوٹ لے گئے،کٹیام میں ایک غریب فیملی کو زدکوب شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے 30ہزار روپے لوٹ لیے گئے،ایک اور سبزی فروش کٹیام کا رہائشی محمد خرم سے بھی شام گھر جاتے ہوئے راستے میں 15ہزار سے زائد رقم لوٹ لی گئی،سبزی فروش محمد طارق سے بھی کانسی پل پر ہزاروں نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا اسلام پورہ جبر شہر کے تاجر ظفر زرگرکے دوکان کے تالے توڑے گے تا ہم کوئی نقصان نہ ہوا،ڈاکٹر محمد امجد کلینک کا بھی تالہ توڑا گیا لیکن کوئی نقصان نہ ہوا گزشہ رات رتالہ کے رہائشی محمد شبیر ولد محمد اسلم کو رتالہ کے قریب پل پر10ہزار روپے اور موبائل سے محروم کر دیا جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق ڈہوک پیراں و گردونواح کے دیہاتوں میں ڈکیتوں نے اپنی انٹری تو کرائی لیکن وہاں کی عوام کا بروقت جاگ جانے سے ڈکیت ناکام رہے ستم ظریفی یہ ہے کہ چوریوں اور ڈکیتوں کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس چوکی قاضیاں کوئی موثر کارکردگی سامنے نہیں آ رہی ہے اور نہ ہی گشت کے نظام کو موثر بنایا جار ہاہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء راجہ ابراہیم کیانی،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صابر حسین صدیقی سمیت عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )ایکسیو آپریشن بیول سب ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق تحصیل گوجرخان و کلرسیداں کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابا شہید فیڈر 11کے وی مورخہ21,23,26,29,31 17,اکتوبر اور 11کے وی فیدڑ چھپر شریف مورخہ16,22,24,28,30اکتوبر کو صبح 8بجے تادن 2بجے تک بجلی بند رہے گی
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،شاہد محمود منگی،راجہ طارق ایوب،قاضی کلیم احمد،راجہ صابر حسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں معروف صحافی کالم نگار شاعر الحاج اخلاق ارشد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔