Chakswari, AJK; An important meeting of Azad Jammu Boy Scouts Association district Mirpur held at Government High School Jatlan to help those effected with recent earthquake.
آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور کاایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول جاتلاں میں منعقدہوا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور کاایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول جاتلاں میں منعقدہوا اجلاس کی صدارت خادم حسین مرزا ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپور نے کی اجلاس میں اسکاؤٹس لیڈرز عرفان ایوب راجہ سعدمحمودمسعود حسین بشارت حسین لیاقت علی یاسر محمود افضل صدیقی عامرغازی عابدبٹ زاہدبشیرحاجی اکرم عدنان جاویدنے شرکت کی تلاوت کلام پاک وہدیہ نعت کے بعداجلاس سے خادم حسین ضلعی سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جومشن ہمیں ناظم اعلے تعلیم سکولز آزادکشمیر سردار عبدالشکور صدیقی صاحب سیدابرار حسین شاہ صاحب ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور اورراجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آٖفیسر ضلع میرپور نے دیااسے صدق دل اورخلوص نیت کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی ہے۔ضلع میرپور کے اسکاؤٹس کی مدد کے لئے ضلع بھمبراسکاؤٹس اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھی دوبار ہ جاتلا ں آئے ہماری پوری کوشش رہی کہ ہرزلزلہ سے متاثرہ فرد کوامداد پہنچے اورہم نے حتی المقدور پہنچائی فلاحی تنظیموں کی مددکی متاثرین زلزلہ کی فریاد انتظامیہ تک پہنچائی مخیر حضرات کے مالی تعاون سے متاثرین زلزلہ کونقدامداد فراہم کی گئی ہمارے اس مشن میں آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پروونشل سیکرٹری عبدالصمدچشتی اوراسسٹنٹ کمشنر راجہ عبدالوحیدفطرت بھی دودن ہمارے ساتھ رہے اورہماری نگرانی کی۔ خاد م حسین ضلعی سیکرٹری نے حلقہ کھڑی کے اسکاؤٹ لیڈرز عرفان ایوب راجہ سعدمحمود مسعود حسین بشار ت حسین لیاقت علی اورعدنان جاویدکاخصوصی طورپرشکریہ اداکیاکہ ان کے اپنے گھربھی زلزلہ سے متاثر ہوئے آفت کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کام میں لگے رہے گورنمنٹ ہائی سکول جاتلاں کے صدر معلم محمدعارف اورسٹاف کابھی شکریہ اداکیاجو25ستمبرسے 10اکتوبرتک ہمارے ساتھ رہے۔