لاکھوں لوگوں کے لئے زندگی امید کی حیثیت رکھنے والے ریٹائرڈ ڈپٹی میڈیکل آفیسر بنیادی مرکز صحت چک بیلی خان ڈاکٹر ارشد محمود چوہدری انتقال کر گئے
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) لاکھوں لوگوں کے لئے زندگی امید کی حیثیت رکھنے والے ریٹائرڈ ڈپٹی میڈیکل آفیسر بنیادی مرکز صحت چک بیلی خان ڈاکٹر ارشد محمود چوہدری انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج دن دس بجے چک بیلی خان کے مقام پر اداکی جائے گی مرحوم عرصہ دراز سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے لیکن پھر بھی با قاعدگی سے اپنے مریضوں کا علاج کرتے حسب معمول اپنے ذاتی ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ کیا اور راولپنڈی ڈائیلاسسز کے لئے گئے جہاں دوران ڈائیلاسسز خا لقِ حقیقی سے جا ملے مرحوم بنیادی مرکز صحت چک بیلی خان کی موجودہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قراۃالعین کے والد اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد داؤد کے بہنوئی تھے
Rawalpindi; Well respected retired deputy medical officer rural health centre Chak Bale Khan, Dr Arshad Mahmood Ch passed away, large number of people participated in the namaz e janaza and gave glowing tribute for his services in Chak Bale Khan region.