Paris; Imran Khan’s birth anniversary was celebrated vigorously in the party’s Central Secretariat, in Paris and special prayers were made for the captain’s health.
تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یوم پیدائش پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ مومانی میں بھر پور انداز میں منایا گیا اور کپتان کی درازی عمر و صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
پیرس۔زاہد مصطفیٰ اعوان,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یوم پیدائش پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ مومانی میں بھر پور انداز میں منایا گیا اور کپتان کی درازی عمر و صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف آسٹریا کے سینئر رہنما چودھری زبیر احمد نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں کارکنان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اعادہ کیا اور کہا کہ جس طرح عمران خان دن رات پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے پاؤں پر سب کو کھڑا نظر آئے گا،انہوں نے حالیہ کشمیر تنازعہ کے اوپر عمران خان کے کردار اور مسلہ کشمیر کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا،علاوہ ازیں کارکنان نے مولانا فضل الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے انہیں بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ قرار دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کے کوآرڈنیٹر نعمت اللہ ابو بکر گوندل،یاسر قدیر۔ میاں ذوالفقار جتالہ، مشتاق جدون، چوہدری گلزار لنگڑیال، پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر، پی کے چوہدری، منور جٹ،چوہدری ابوبکر گوندل،صفدر ہاشمی، آصفہ ہاشمی،محترمہ سماعہ اور ناصرہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔