DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Freedom march is a collective issue of the Pakistani people, not just the opposition, Prime Minister Raja Pervez Ashraf

آزادی مارچ اپوزیشن کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے,سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی دھرنے اور لاک ڈاؤن کے خلاف ہے مگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،آزادی مارچ اپوزیشن کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود عمران خان عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے جبکہ بے جا ٹیکسز سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے،حکومت عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتری جس کی وجہ سے ہر طرف مایوسی کا عالم ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز گاؤں منیاندہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی گزشتہ روز کی میڈیا ٹاک سے صوبہ پنجاب میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں تا ہم اس موقع پر پاک فوج کیخلاف نعرے بازی درست نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اہداف کے حصول پر کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بہت سے لیڈر انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں،چیئرمین بلاول نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر انتقام کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پارٹی اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں لنگر خانہ کھولنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دس ہزار افراد کو روٹی دینے کی بجائے اگران کو روزگار فراہم کر دیا جاتا تو اس سے لاکھوں افراد کی کفالت کی جا سکتی تھی مگر حکومت نے لنگر خانہ کھول کر ناکام معاشی پالیسی کا اعتراف کیا ہے۔ وزیر اعظم عوام کو مچھلی دینے کی بجائے اس کے شکار کا طریقہ بتاتے تو زیادہ بہتر تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر، ڈاکٹر،کسان،مزدوراور ہر طبقہ فکر کے لوگ معاشی بدحالی کا شکار ہیں مگر حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق چیئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریوں کی نہیں عملی امداد کی ضرورت ہے,راجہ محمد صدیق

Just speeches will not do actual support is needed, Raja M Saddique

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آزادکشمیرحکومت کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستان کی جانب سے کی گئی تقریوں کی نہیں عملی امداد کی ضرورت ہے کشمیر تقریروں سے کبھی آزاد نہیں ہوگا انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد شیراز کیانی سے ان کے والد محترم کی وفات پراظہارتعزیت کے بعد یہاں میڈیا سے باتیں کرتے ہوے کہا کہ جس پاکستان نے ماضی میں ایک سپر پاور روس کے خلاف افغانستان کی مدد کی وہ پاکستان آج دوماہ سے بھارتی افواج کے مظالم کا شکار کشمیریوں کو آزاد کرانے آگے کیوں نہیں بڑھتا انہوں نے کہا کہ حالات مشکوک ہیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے فوری بعد بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ بااثر امریکہ نے ثالثی کر دی ہے اور ہم اجازت دینے کے باوجود ڈرون حملوں کی طرح محض لوگوں کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے ڈرون حملوں پر احتجاج کیا کرتے تھے انہوں نے استفسار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے اسی لاکھ لوگ دوماہ سے کرفیو اور محاصرے میں ہیں پاکستان نے ان کے حق میں تقاریر کے سوا کون سی مدد کی ہے؟ جبکہ کشمیری تکمیل پاکستان کے لیے اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور ہم انہیں محض تقریروں پر ٹرخا رہے ہیں یہ دوغلی پالیسی اب نہیں چلے گی کشمیری بھی اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ تقریر سے کشمیرآزاد نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی زبانی مدد کے علاوہ عملی مدد کے لیے آگے بڑھے ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اگر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی عملی مدد نہیں کرسکتا تو آزاد کشمیر کے لوگوں کو بھی کنٹرول لائن عبور کرنے سے بھی نہ روکے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اس کی حمایت کردی ہے اب اس بارے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ کا حصہ ہوگی۔

مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان اور ان کے آزادی مارچ کے ساتھ ہے,راجہ علی اصغر

PML-N is with Maulana Fazal ur Rehman and his freedom march, Raja Ali Asghar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلرسیداں مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو سے بہت سارے لوگوں کی غلط فہمی دور ہو جانی چاہیے مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان اور ان کے آزادی مارچ کے ساتھ ہے فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ کے ترجمان بننے کی بجائے اپنی پی ٹی آئی کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیں انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ حکومتی جماعت آزادی مارچ شروع ہونے سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس کے وزرا جو کل تک دہرنے کی دعوتیں دیتے تھے اب یہ بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں اور اپنی جماعت کی ترجمانی کی بجائے مسلم لیگ ن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ درست فیصلہ ہے ملک کی عوام اور تمام اپوزیشن چرائے گے مینڈیٹ کے نتیجے میں برسراقتدار انے والی ناکام حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں ایک سو چھبیس دن تک ملک کا پہیہ جام کرنے والے آج آزادی ماچ سے خوفزدہ ہیں مگر اب حکومت کا خاتمہ یقینی ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں بند نواز شریف کو گرفتار کرنے سے حکومت کو کچھ حاصل نہ ہو گا نواز شریف ملک میں جمہوری اداروں اور عوامی راج کی تاریخ مرتب کر رہے ہیں۔

ڈینگی نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال لیے سرکار کی جانب سے کیے گے تمام دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں

All the promises made by officials on dengue are proving to be wrong

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈینگی نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال لیے سرکار کی جانب سے کیے گے تمام دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں۔نواحی گاؤں سہوٹ بنگیال جہاں گزشتہ دنوں ڈینگی کا ایک مریض جاں بحق ہو چکاہے وہیں پر ایک اور مریض حافظ مدثر بھی ڈینگی کا شکارہو کر ہولی فیملی ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں۔ مقامی صحافی چوہدری عامر کمبوہ کی موبائل شاپ کے ملازم بلال بھی ڈینگی کامریض نکلاجبکہ اس کا بھائی نعمان بھی ڈینگی کا شکار ہو گیا۔دوسری جانب محکمہ صحت اور انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریض سامنے آ رہے ہیں جو محکمہ صحت اور انتظامی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔اگر یہ ادارے رواں برس کے ابتدا میں ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیتے تو آج انہیں درپیش صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. عوام کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کی صرف جائیدادوں کو دیکھیں اور اپنے آپ سے کم از کم ایک بار پوچھ لیں کہ کیا یہ لوگ بیس تیس سال پہلے بھی ۔ اتنے امیر تھے
    آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ کون کس سے آزادی چاہتا ہے۔
    مہربانی فرما کر سوال کرنا سیکھیں ۔
    The definition of insanity is doing the same thing over and over again and expecting a different result.
    No doubt there are some problems at moment however “you can’t make an omelette without breaking eggs”

Back to top button