DailyNewsKahuta

Kahuta; Major Raja Sher Yar Janjua visits various union councils of Kahuta

میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کا اپنی یوسی کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کا اپنی یوسی کا دورہ۔مختلف مقامات پرہونے والے فوتگی والے گھروں میں حاضری۔مر حومین کے لیے دعا لواحقین سے دلی تعزیت۔بیماروں کی بیمار پر سی۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور نے ہمراہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ،راجہ عمران سلیم اور پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمدجنجوعہ کے اپنی یونین کونسل کا دورہ کیا انہوں نے گاؤں میں میرا میں راجہ داود، راجہ تاج کی وفات پر تھوہا خالصہ میں راجہ داود کی بھاوج کی وفات پر فاتحہ خوانی تھوہا میں ہی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ افتخار احمد سے ملاقات کی جبکہ یوسی مٹور کی ڈھوک بمنیال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کمر کی تکلیف میں مبتلا حاجی راجہ شفقت محمود کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

میری سیاست کا مقصدعلاقے کی پسماندگی دور کر نا اور عوام کی خدمت کر نا ہے ,سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان

The purpose of my politics is to serve the people, former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری سیاست کا مقصدعلاقے کی پسماندگی دور کر نا اور عوام کی خدمت کر نا ہے میرے سابقہ دور کی کاکر دگی عوام کے سامنے ہے 90کروڑ روپے کے تر قیاتی کام کر ائے ہیں جن آج بھی ریکارڈ موجود ہے۔میرا ضمیر آج بھی مطمن ہے اللہ پاک اور عوام کی بارگاہ میں سر خرو ہوں عوام کی خدمت کا اگر پھر موقع ملا تو انشا اللہ پہلے سے بھی زیادہ احسن طریقے سے عوام کے فلاح و بہود کے لیے کام کر وں گا ان خیالا ت اظہار سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان نے پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمدجنجوعہ کی رہائش گاہ معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمدجنجوعہ کو نئی رہائش گاہ کی تعمیر پر مبارکباد پیش کی جبکہ اس موقع پر کرنل محمد شبیر کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان، مولانا حافظ ممتاز حسین، محمد وسیم، صاحبزادہ محمد فرید،مولانا حافظ صغیر احمد قادری، ملک ارشد محمود، ملک محمد جمیل، الطاف حسین، طیب جہانگیر،محمد عباس، طاہر محمود، ارشد محمود،اسد محمود،آفتاب حسین، غلام رسول اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے

Current administration has destroyed everything, Malik M Aslam

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی عذاب بنا دی ہے دووقت کی روٹی کھانا بھی عذابن گیا ہے ملک چلانا موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔کرڑوں نوکریاں اور گھر دینے کی باتیں کر نے والوں نے عوام کے لیے “لنگر خانہ
“کھول دیے۔دھندلی اور چور دروازے سے آنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے نہ ہی عوام کے دل میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔عوام کی خیر خواہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی جماعت ہے اور اس کے قاہد میاں محمدنواز شریف ہیں انشاء اللہ بہت جلدہمارے قائد اور عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف عوام کے در میان موجود ہوں گے اور آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں ن لیگ ہی کامیا ب ہو گئی ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ کیے تمام وعدے بھلا دیے ہیں موجودہ حکومتی سربراہ نے جو کہا کرتے تھے کہ اگر مہنگائی، عوام پر ٹیکس لگے،پٹرول ڈیزل مہنگا ہو سمجھ لو تمارے حکمران چور ہیں عوام آج ملک کاے حالات دیکھ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن مہم میں کیے جانے والے تمام باتیں پانی کا بلبلہ ثابت ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اس وقت یہ کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی، تیل، پٹرول، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں ان کی نظریں مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف پر لگیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button