DailyNews

Chakswari, AJK; Death anniversary of father in law of Moazam Ali Ch observed in Faiz Pur Shareef with Pir M Habib Ur Rehman

معظم علی چودھری کے سسر کی برسی کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پو رشریف نے کہاہے کہ وہ اولاد خوش قسمت ہے جواپنے والدین کی دعائیں حاصل کرتی ہے دنیاوآخرت کی کامیابی والدین کے دل وجان سے احترام میں پنہاں ہے باپ راضی ہے تورب راضی ہے ماں کے قدموں تلے جنت ہے چودھری محمدصدیق مرحوم کے لواحقین خوش قسمت اورسعادت مند ہیں جنہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اوران کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاہے انہوں نے ا ن خیالات کااظہارممتاز صحافی نائب صدر چکسواری پریس کلب معظم علی چودھری کے سسر کی برسی کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے دعائیہ تقریب میں چودھری محمدصدیق مرحوم کے عزیز واقارب معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب ڈھانگری بہادرڈھوک مقدم بہادر میں منعقدہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button