پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کی مقامی قیادت نے نظریاتی اور پرانے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مرادنے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کی مقامی قیادت نے نظریاتی اور پرانے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ان لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جا رہا ہے جو پیپلز پارٹی میں آئے ہوئے قلیل عرصہ ہوا ہے یاان کے ساتھ قربت رکھتے ہیں جن کے پاس مال وگاڑیاں ہو ں غریب آدمی کے ساتھ ہاتھ ملانا گہوارہ نہیں کرتے انہوں نے کہا ہما را جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے لیکن دکھ کی بات ہ ہے کہ مقامی قیادت ان لوگوں کو ساتھ لے رہی ہے جن کی اپنے حلقے میں ووٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا ہم حقیقی جیالے ہیں اور ہر وقت پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں گے
Gujar Khan; President PPP union council Qazian Waheed Murad has criticised the PPP leadership in Gujar Khan for ignoring ideological and old workers who have been with party for decades.
عوام انتہائی مایوس ہو چکی ہے, صدر پی ٹی آئی یوسی اسلام پورہ خواجہ محمد الیاس
The public are very disappointed, President PTI UC Islam purra Jabber Khwaja Muhammad Ilyas
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)صدر پی ٹی آئی یوسی اسلام پورہ خواجہ محمد الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں باواے قائد اعظم کی تصویر والے کاغذ کی بطور رشوت ویلیو بڑھ گئی ہے پی ٹی آئی حکومت اداروں میں اصلاحات لانے میں مکمل بے بس نظر آ رہی ہے تھانہ کچری کی سیاست دن بدن عروج پر ہے غریب آدمی ظلم کی چکی میں پس رہا ہے قانون نافظ کرنے والے اداروں پر عوام کا عدم اعتماد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام انتہائی مایوس ہو چکی ہے لوگوں کو لالی پاپ دے کر مطمئن نہیں کیا جا سکتا آج تک اداروں میں کالی بھیڑوں کو نہیں نکالا جا سکا حکومت نے ایک سال کے دوران عوام کو مہنگائی بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے ملک کو معاشی طور پر جتنا نقصان ایک سال کے دوران پہنچا اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جائز کام کے بھی بطور رشوت پیسے لیے جا رہے ہیں نہ اداروں کا قبلہ درست ہو سکا اور نہ ہی عوام کو کچھ ریلیف مل سکا حکومتی دعوؤے ریت کی دیوار ثابت ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت اگر اداروں میں بہتری نہیں لا سکی تو بہت جلد عوام سڑکوں پر ہو گی اور دمادم مست قلندر ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اداروں میں بہتری اور نئی اصلاحات متعارف کروائیں تاکہ غریب سکھ کا سانس لے سکیں۔