نیوٹاؤن چکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری محمدراسب (ر(بینک آفیسر اپنابرطانیہ کاچھ ماہ کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نیوٹاؤن چکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری محمدراسب (ر(بینک آفیسر اپنابرطانیہ کاچھ ماہ کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں وطن واپسی پران کاوالہانہ استقبا ل کیاگیاان سے قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی اے ڈی چودھری واجدحسین محمدقاسم آف محمود آباد توصیف احمداوردیگرشخصیات نے ملاقات کی انہیں کامیاب دورے پرمبار کبادپیش کی چودھری محمدراسب نے ملاقات کرنے والوں کاشکریہ اداکیا۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ (بریڈ فورڈ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد احمد نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس حق کو کشمیریوں کو محروم نہیں رکھ سکتی کشمیری ایک عرصہ سے آزادی کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں وقت کا آگیا ہے کہ پوری کشمیری قوم اکھٹی ہو جائے اور اپنے حق خوداردیت کے لئے اقوام عالم کے سامنے ڈٹ جائے کشمیر کا مسئلہ اب پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے اور دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کے لئے مزید اضافی فوج کے علاوہ پالتو آرایس ایس کے غنڈے بھی بھیجے ہوئے ہیں جو کہ کشمیریوں کی نسل کشی کرنے پر تلے ہوئے ہیں تاکہ کشمیریوں کی آوار کو دبایا جا سکے مگر یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو دبا لے گا ہر کشمیری چاہیے وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی ہو کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا بھارت کو ہر صورت میں کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں سہرفرست ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد عالمی سطٖٖح پر بھارت ننگا ہو چکا ہے اور اس کے ظلم دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد از جلد دنیا بھارت کے ٹکڑے ہوتے دیکھے گئی اور کشمیریوں کی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پور شریف سے تعلق رکھنے والے متاثرین منگلا جھیل کے باسیوں نے کہا ہے کہ جیسے تیسے کر کے انہوں نے رہنے کے لئے مکان تو بنا لیے ہیں مگر پانی کے حصول کے لئے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے تین سال سے زاہد عرصہ ہونے کو ہے مگرپانی کی ایک بوند دستیاب نہیں ہے کروڑوں روپے کی سکیم مٹی میں سڑ رہی ہے مگر پینے کا پانی دستیاب نہیں متاثرین جو کہ نزدیک ترین نئی آبادیوں میں منتقل ہوچکے ہیں وہاں پر ابھی تک پانی کا حصول ممکن نہیں ہے اور ٹینکروں سے پانی ڈلوانا جیب لٹوانے کے مترادف ہے متاثرین منگلا جھیل کا کہنا ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی واٹر سپلائی کا مکمل نہ ہونا قابل افسو س ہے عوام کی سہولت کے لئے خرچ ہونے والی عوام سکیم کو جان بوجھ کر مکمل نہ کرنا بھی عوامی جرم ہے جو کہ آنے والے الیکشن میں ایم ایل صاحب کو ان کی حلقہ کی خدمت کرنے کا صلہ دے گا لوگوں کا کہنا ہے کہ فی الفور اس جانب توجہ مبذول کر کے اس عوامی سکیم کو مکمل کیا جائے اور لوگوں کو پینے کے پانی کی مشکلات سے نجات دلائی جائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر حکومت کے وزیر زراعت چوہدری مسعودخالد نے آزاد حکومت کے سابق وزیر علی خاں چغتائی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ درد کا اظہار کرتے ہو ئے کہا مرحوم ایک عظیم خطہ مظفر آباد کی علیٰ کے سیاستدان تھے وہ مسلم کانفرنس سے ساری زندگی وابستہ رہے اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوار ئے رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان بیٹے سابق وزیرسپورٹس دیوان علیٰ چغتائی کو اپنے عظیم والد کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا علی خان چغتائی حقیقت میں چغتائی برادری ویلی جہلم مظفر آباد کی پہچان تھے ان کی وفات سے جو خلاپیدا ہو اہے وہ ایک عرصہ تک پور ا نہیں ہو گا ادھر ڈڈیال میں مسلم کانفرنسی کارکنا ں کا ایک تعزیتی اجلا س ممبران مرکزی مجلس عاملہ ڈڈیال صوفی جاوید اقبال،الحاج ممتاز حسین ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد اسحاق،صوفی بشیر احمد مرحوم کے بیٹے وقار بشیر نے بھی علی خان چغتائی کی وفات کو مسلم کانفرنس کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ڈڈیال سے چغتائی برادری کے سرکردہ راہنما عبدالغفور چغتائی،محمد مشتاق چغتائی نے بھی ان کے بڑے بیٹے سابق وزیر سپورٹس دیوان علی چغتائی سے اظہار افسوس کیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استاد قوم کا معمار ہو تا ہے ایک شخص کو انسان بنانے میں استاد کا کلیدی کردار ہو تا ہے جب بچہ چھوٹا ہو تا ہے تو استاد اس کو اپنے ہاتھوں سے قلم پکڑلکھانا اور اسے پڑھنا سکھاتا ہے ہمیں اپنے اساتذہ کی قدر کرنی چاہے جو قوم اپنے اساتذہ کی قدر نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی میں آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر مدرس عبدالمالک بٹ نے کہا کہ آج کا دن تمام اساتذہ کے لئے تجدید عہدکا دن ہے ہم اپنی قوم کی پہلے سے بڑھ کر تعلیم تربیت کریں گے اساتذہ کو چاہے وہ بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر اسکی تعلیم وتربیت کریں تاکہ حقیقی معنوں میں ہم ایک پیشہ وارنہ معلم کہلاسکیں بے شک معلمی شعبہ پیغمبری سنت بھی ہے ادارہ کے سنیئر کلرک خان آفریدی نے کہا میں آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سے درخواست کرتا ہو ں کہ آپ پہلے سے بڑھ کر بچوں کی تعلیم وتربیت کریں میں اپنے محسن اساتذہ جو اس وقت بیمار ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعاکرتا ہوں اللہ تعالی ٰ ان کو صحت کامل عطاء کریں آمین