DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Gas supply work for union council Samot, Choa Khalsa, Kanoha and Dhamali stopped

کلر سیداں کی چار یوسیز چواخالصہ،سموٹ،کنوہا اور دھمالی میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام ٹھپ

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی چار یوسیز چواخالصہ،سموٹ،کنوہا اور دھمالی میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام ٹھپ،مین لائن کی تنصیب کا بیشتر کام مکمل،پنجاب ہائی وے نے بھی سوئی گیس حکام کو 97لاکھ ادائیگی کا حکم دیا جس کے بعد سوئی گیس نے کام ہی روک دیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 42کروڑ کی لاگت سے اس علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع کرایا تھا جسے ایک بار الیکشن کمیشن نے روک دیا پھر نئی حکومت کے ابتدائی چند ایام اس پر کام بند رہا رچند ماہ قبل اس پر کام شروع ہوا اور محکمہ نے چواخالصہ سے کنوہا بنک چوک ستھوانی کے راستے ایک جانب دھمالی تک مین لائن کی تنصیب مکمل کر لی دوسری جانب چواخالصہ سے ٹکال کے راستے بیول لائن کی تنصیب کا بیشتر کام مکمل ہو چکا تھا کہ پنجاب ہائی وے نے یہ کہ کر کام بند کرادیا کہ سوئی گیس سڑک کو نقصان پہنچانے کی مد میں پنجاب ہائی وے کو 97 لاکھ ادا کرے جس پر سوئی گیس نے لائن مکمل کرنے کہ بجائے کام ہی روک دیا دوماہ سے اس پر کام بند ہے جس سے اس کہ تخمینہ لاگت میں بھی اضافہ اس کے تعطل کی بڑی وجہ بن سکتا ہے سوئی گیس کے ذمہ داران کے مطابق یہ 2016-17 کا منصوبہ تھا جو بارہا مرتبہ تعطل کا شکار ہوا جس کی وجہ سے اس کی تخمینہ لاگت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور اسے مکمل کرنے کے لیئے مزیز رقم درکار ہوگی ادہر مقامی حلقوں نے منصوبے کے تعطل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مسلم لیگ ن کا منصوبہ قرار دے کر اسے روک دینا انصاف کے حصولوں کے منافی ہے جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگامنتخب ارکان اسمبلی اس معاملے پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کر کے منصوبے کو بلاتاخیر مکمل کرائیں۔

Kallar Syedan; The gas supply to four union councils of Tehsil Kallar Syedan has been stopped in Samot, Choa Khalsa, Kanoha and Dhamali. The work was stopped after 97 Lakh Rps was demanded by Punjab highway from Sui gas company.

کلر سیداں پولیس نے حاملہ بیوی پر تشدد کرنے اور کمرے میں بند کر کے اس کے سر کے بال کاٹنے کے الزام میں خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police case registered against M Zamir of village Guff Sangal for abusing his wife and cutting her hair

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے حاملہ بیوی پر تشدد کرنے اور کمرے میں بند کر کے اس کے سر کے بال کاٹنے کے الزام میں خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد ضمیر ولد فضل الہی سکنہ گف سنگال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایاکہ میری بیٹی (آ ض) کی شادی 2011 میں محمد سرفراز سکنہ ڈھوک صابری(کلر سیداں) سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے ہیں اور میری بیٹی اس وقت 6/7 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔میرا داماد میری بیٹی پر آئے دن تشدد کرتا ہے۔چند ایام قبل ملزم نے میری بیٹی کے سر کے بال کاٹ دئیے۔کچھ دن قبل،اس نے یہی حرکت دوبارہ کی اور زبردستی کمرے کے اندر لے جا کر کمرہ میں بند کر کے اس کے سر کے آدھے بال کاٹ دئیے جس کی وجہ سے وہ بھاگ کر میرے پاس آ گئی۔

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دو کباڑ خانوں سمیت دو ہوٹلوں کو سر بمہر کر دیا گیا

Local authorities take action against hotel owners over dengue

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے سینٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور واجد محمود کے ہمراہ کلر سیداں کے مختلف جگہوں کی سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دو کباڑ خانوں سمیت دو ہوٹلوں کو سر بمہر کر دیا گیاجبکہ ڈینگی کے ضمن میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر دو کباڑ خانوں کے مالکان علی خان اور احمد خان کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضرحسین شاہ نے گاؤں بھلاکھر جاکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد شیراز کیانی سے ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button