DailyNewsKahuta

Kahuta; Ex MPA Col (r) M Shabbir Awan returns after short tour of Europe

کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون بیرون ملک کے نجی دورے کے بعد ووطن واپس پہنچ گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون بیرون ملک کے نجی دورے کے بعد ووطن واپس پہنچ گے گذشتہ روز ان کو نیو اہرپورٹ اسلام آباد سے ان کے صاحبزادے شاہ زیب ملک، محمد عدیل اور دیگر دوستوں عزیز و اقارب نے پر تباک استقبال کیا کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون نے اپنے دورے کے موقع پر معروف صحافی چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کی رہائش گاہ بھی گے اور ان سے ملاقات کی انہوں نے جرمنی میں اپنے پرانے دوست اور کلاس فیلو غفور بھٹی کے صاحبزادے کی شادی میں شر کت کی غفور بھٹی نے دو ماہ قبل اپنے قریبی دوست کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کو شادی میں شر کت کی دعوت دی تھی جبکہ پی پی پی کے معروف رہنماء راجہ قمر مسعود ولد راجہ ریاست (مر حوم) نے کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک شاندار پارٹی دی جس میں پی پی پی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء”فر زند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی، چوہدری عاشق، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ناصر علی کیانی،ملک وقاص اعوان،راجہ عباس،چوہدری مسعود نے شر کت کی تھی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ

Hafiz Usman Abbassi tours Kahuta and political personalities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ اپنے درینہ دوست راجہ ضیارب آف مواڑہ کی عیادت کی۔ گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنمائسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور لیگی کارکنوں، ور کروں سے ملاقات کی سہیالی فروزال میں معرو ف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی بر کت کیانی کی وفات پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ مواڑہ کے رہائشی اپنے درینہ دوست راجہ ضیارب آف مواڑہ کی بیمار پر سی کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر ان کے ہمراہ لیگی کارکن راشدمبارک عباسی، راجہ رفعت اور راجہ اظہار مجید عرف زاری بھی موجود تھے۔

ملک چلانا موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔راجہ ندیم احمد

Running the country is not a matter of the present government . – Raja Nadim Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک چلانا موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔کرڑوں نوکریاں اور گھر دینے کی باتیں کر نے والوں نے عوام کے لیے “لنگر خانہ “کھول دیے۔دھندلی اور چور دروازے سے آنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے نہ ہی عوام کے دل میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔عوام کی خیر خواہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی جماعت ہے اور اس کے قاہد میاں محمدنواز شریف ہیں انشاء اللہ بہت جلدہمارے قائد اور عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف عوام کے در میان موجود ہوں گے اور آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں ن لیگ ہی کامیا ب ہو گئی ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل،سابق چیئرمین و سابق ناظم یوسی دوبیر کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ کیے تمام وعدے بھلا دیے ہیں موجودہ حکومتی سربراہ نے جو کہا کرتے تھے کہ اگر مہنگائی، عوام پر ٹیکس لگے،پٹرول ڈیزل مہنگا ہو سمجھ لو تمارے حکمران چور ہیں عوام آج ملک کاے حالات دیکھ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن مہم میں کیے جانے والے تمام باتیں پانی کا بلبلہ ثابت ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اس وقت یہ کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی، تیل، پٹرول، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں ان کی نظریں مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف پر لگیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سمینارکرتی رہ گئی جبکہ ڈھنگی کا سفر بدستور جاری

The Tehsil administration continued to hold a seminar while the dengue virus continues to spread

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سمینارکرتی رہ گئی جبکہ ڈھنگی کا سفر بدستور جاری۔ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ڈھنگی کا کیس سامنے آگیا محمد اشرف ولد نیاز علی کو شدید بخار ہوا ن ٹیسٹ کر ایا تو ڈاکٹر نے ڈھنگی بخار کا بتا دیا۔ عوام کا کوئی پر سان حال نہیں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تاحال سپرئے نہ کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ محکمہ صحت کہوٹہ کے نااہل زمہ داروں
پر شدید تنقید۔ صوبائی حکومت سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی ڈھنگی کا کیس سامنے آرہا ہے انتظامہ ہے کہ اس کے کان تک جوں نہیں رینگتی محکمہ صحت کہوٹہ کا نااہل عملہ سارا سارا دن اپنے دفاتر میں گپیں مارنے اور فیس بک کے استعما ل پر اپنا وقت گزار نے میں مصروف کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ایک مزدور محمد اشرف ولد نیاز علی جو وہاں کام کر تا ہے ادھر ہی اس نے رہائش بھی رکھی ہوئی ہے گذشتہ روز قبل اس کو کافی تیز بخار ہوا جب اس نے ٹیسٹ کرایا تو اس ڈاکٹر نے اس کو ڈھنگی بخار بتایا کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے محکمہ صحت کہوٹہ کی نااہلی پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button