DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Opening ceremony of a special police station for Overseas Pakistanis

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص پولیس اسٹیشن کا افتتاح

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اوور سیز پاکستانیوں کے زمین کے مسائل کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کا قیام جلد عمل میں لائیں گے،سمری وزارت قانون کو ارسال: زلفی بُخاری معاون خصوصی برائے اوور پاکستانیز سید ذوالفقار بُخاری کا وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے ہمراہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص پولیس اسٹیشن کا افتتاح۔معاون خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی زمین پہ قبضے کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ان کے دیرینہ مسائل کا حل تحریک انصاف کا انتخابی وعدہ تھا۔ آج اس وعدے کی تکمیل کی اہم کڑی مکمل ہوئی ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹس کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ 2 سے 3 ماہ میں ان کیسز کو نمٹایا جا سکے۔ اس سلسلے میں سمری وزارت قانون کو ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے اُن کے مسائل التواء کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس پولیس اسٹیشن کے قیام سے ان کے مسائل کو ایک چھت تلے حل کیا جائے گا۔ پولیس اور اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کا عملہ ایک چھت تلے عوام کو سہولت فراہم کریں گے۔مستقبل قریب میں ان اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور ان پولیس اسٹیشنز کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی عوامی سہولت کیلئے قائم کیا جائے گا۔

Rawalpindi; Good news for overseas Pakistanis as a special section has been opened for them in a new model police station to address their grievances.

Pakistan’s Interior Minister Ijaz Shah along with Special Assistant to Prime Minister for Overseas Pakistanis Zulfiqar Bukhari inaugurated on Tuesday a Model Police Facilitation Center in Islamabad.

This is the first of its kind facility in the country to address complaints of overseas Pakistanis on priority basis.

Show More

Related Articles

Back to top button