چک بیلی خان کے نواحی موضع مہوٹہ موہڑہ میں محکمہ زراعت اور اس سے منسلک دیگر محکموں کے افسران نے کسان ڈے کے شرکأ سے خطاب
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان کے نواحی موضع مہوٹہ موہڑہ میں محکمہ زراعت اور اس سے منسلک دیگر محکموں کے افسران نے کسان ڈے کے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے فصلوں اور مویشویوں کو نفع بخش بنانے کے لئے کسان کا جدید سائنسی ترقی سے واقف ہونا انتہائی ضروری ہے اس لئے لازم ہے کہ کسان اپنے اپنے علاقوں میں تنظیمیں قائم کر کے متعلقہ محکموں کی راہنمائی سے استفادہ کیا کریں محکمہ زراعت اور اس سے متعلقہ اداروں کے لوگ گھر گھر اور کھیت کھیت جا کر کسانوں کی راہنمائی کے لئے کوشاں ہیں تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سخی محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجدہ اختر، ویٹنری لائیو سٹاک میڈیکل آفیسر چک بیلی خان ڈاکٹر سحرش، میڈیکل آفیسر چونترہ ڈاکٹر عرفان عباسی، زراعت آفیسر سہال محمد شاہد صدیقی، زراعت آفیسر چونترہ عبدالستار انجم فیلڈ اسسٹنٹ سائل کنزرویشن محمد شریف اور فیلڈ اسسٹنٹ امجد نے خطاب کیا زمینداروں کی جانب سے علاقہ کے سینئر صحافی اور مقامی زمیندار چوہدری مسعود جیلانی نے جدید زراعت افادیت پر روشنی ڈالی آخر میں ڈینگی کنٹرول کے متعلق خصوصی واک بھی کی گئی جس میں کسانوں اور عام لوگوں نے بھر پور شرکت کی
Rawalpindi; Officials of Agriculture Department and other affiliated departments addressed the participants of Farmers Day held in Mahuta Morra, Chak Bale Khan, where they told farmers It is very important for the farmer to be aware of the latest scientific developments in order to profit the crops and livestock.
موضع ادھوال کے مشہور مقدمہئ قتل کے تمام ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پر بری ہو گئے
All the accused in the famous murder case in village Adhwal were acquitted on the basis of non-evidence
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) موضع ادھوال کے مشہور مقدمہئ قتل کے تمام ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پر بری ہو گئے ادھوال کے رہائشی زبیر اکبر ولد علی اکبر کو سال2018ء میں صبح سویرے گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر نمبر113/18 نامعلوم افراد کے خلاف کاٹی گئی بعد ازاں ملزم شیراز احمد ولد ذولفقار احمد کوہمراہ شریک ملزمان گرفتار کیا گیا لیکن استغاثہ مذکورہ ملزمان کے خلاف ثبوت فراہم نہ کر سکا جس کی وجہ سے ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عامر شہباز میر نے ملزمان کو با عزت بری کر دیا