پی ٹی آئی رہنماء میجر (ر) راجہ شہر یار جنجوعہ نے یوسی مٹور سے چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء میجر (ر) راجہ شہر یار جنجوعہ نے یوسی مٹور سے چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔یونین کونسل مٹور کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔پہلے ہی مشاورتی اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے ان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی ٹی آئی رہنماء میجر (ر) راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ میں یوسی مٹور کی ایک بہت بڑھے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کرنل ارشد، راجہ غلام نبی آف تھوہا، سابق کونسلر راجہ احمد نواز، راجہ شاہد علی جنجوعہ، راجہ عباس آف مٹور،حاجی راجہ عبد الخالق، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم آف مٹور،کرنل سمیع جنجوعہ، راجہ شوکت حیات، نمبردار راجہ اکرام الحق، ماسٹر راجہ نعیم،حاجی شفقت، حاجی نثار،راجہ توصیف احمد، راجہ عمران سلیم، راجہ عباس اور دیگر معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی رہنماء میجر (ر) راجہ شہر یار جنجوعہ نے کہا کہ میں آپ سب کا شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ میری ایک مختصر سی کال پر آپ سب یہاں آگے ہیں میں نے اپنے علاقے کے مسائل دیکھتے ہوئے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان کر تا ہوں ہماری یوسی کچھ خاص وجوعات کی بنا پر صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے مگر افسوس کہ یہاں کے میکین آج بھی مسائل میں گرے ہوئے ہیں سڑ کیں دیکھ کر آثار قدیمہ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے آپ لوگ میرا ساتھ دیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کی بہتر نمائندگی کر وں گا اس موقع پر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے پی ٹی آئی رہنماء میجر (ر) راجہ شہر یار جنجوعہ نے کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔
نادر خاقان عباسی کاتحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسی کا دورہ
Nadar Khan Abbassi visits union councils of Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کاتحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسی کا دورہ۔بلدیاتی نمائندوں،ووٹرو ں،سپوٹروں،مکارکنوں،ورکروں سے ملاقات فوتگی والے گھروں میں حاضری دی لواحقین سے اظہار تعزیت مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسی کا دورہ کیا اور یوسی پنجاڑ کے مناف عباسی کے بیٹے کی وفات پر،واجد ستی یوسی نڑھ کے چچا ماسٹر محمد نذیر کی وفات پر، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی آف منیند شریف،سابق چیئرمین یوسی یوسی مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرز ا محمد مسعود، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین تاسب ستی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین حاجی ملک غلام مرتضیٰ،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، سید ذرین شاہ،معروف ٹرانسپورٹر اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حید ر، سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز،معروف سیاسی وسماجی شخصیات کرنل مسعود عباسی، کرنل انوار عباسی، عطا محمد عباسی،حاجی ملک یٰسین،طاہر ستی،شعیب عباسی، لیگی کارکن راجہ تنویر بنارس، حافظ زکیر ستی، فیصل ستی اور دیگر کارکن ور کر موجود تھے اپنے خطاب میں نادر خاقان عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا سیاسی گراف آج بھی بلند ہے اپنے حلقے کے ایک ایک کارکن میں دل میں بستے ہیں میرے دادا خاقان عباسی شہید نے حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ان کے ہی نقشے قدم پر چلتے ہوئے میرے والد محترم سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کی غیور عوام کی بے لوث خدت کی ہے آج وہ کس جرم میں سزا بھگت رہے یہ کسی کوبھی معلوم نہیں اور نہ ہی ان کو معلوم صرف حلقے کی عوام ہی نہیں بلکہ ملک کی عوام کو پتہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی بے گناہ ہے کارکن، ووٹر، سپورٹر اپنے حوصلے بلند رکھیں انشاء بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنے کارکنوں، ور کروں، ووٹروں، سپورٹروں کے درمیان موجود ہوں گے انہوں نے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ہوں اور اپنی عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ حلقہ این اے 57کی سیاسی بھاگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں کسی ایسے شخص کو قریب بھی بھٹکنے نہیں دیں جو کارکنوں، ورکروں کی حوصلہ شکنی کر ے ہمارے تمام کارکن، ورکرہمارے سر کا تاج ہے چاہے وہ ایک غریب مزدور ہی کیوں ناں ہوں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے کارکن ورکر الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آمدہ بلدیات اور 2023کے عام انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہو گئی۔
روضتہ الطفال ٹرسٹ کہوٹہ شہر میں امت مسلمہ کے لیے اللہ پاک کی ایک خصوصی نعمت ہے
Altafal Trust praised for their contributions
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ندیم تاج نے اپنے ایک بیان میں کہا اقراء روضتہ الطفال ٹرسٹ کہوٹہ شہر میں امت مسلمہ کے لیے اللہ پاک کی ایک خصوصی نعمت ہے اپریل 2004میں اکابرین کی دعاوں اور سر پر ستی سے ان کا آغاز ہواالخمداللہ اللہ پاک کے خاص فضل اور بزرگوں کی دعاوں اور وہاں موجود لائق اساتذاہ کی دن رات محنتوں سے دن بد ن تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا کے ناظم اعلیٰ کے مطابق مختلف شعبہ جات میں اس 1240بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اور اس ادارے کے اہم اعزاز یہ ہے کہ شعبہ سکول میں زیر تعلیم بچہ یا بچی حافظ قر آن ہے اس سال 19حفاظ بچوں 17حافاظات بچیوں نے سائنس گروف سے میڑک کا امتخان دیا تھا میں تمام بچے اور بچیاں بہترین مارکس کے ساتھ پاس ہوئے ہیں اور نتیجہ 100%رہا ہے۔تمام بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کلاسزبا پر دہ ماحول اور میٹر ک تک حفظ کی دورائی کا بہترین انتظام ہے اس سال قر آن حفظ کر نے والے107طلبا و طالبات ہیں جن میں 53بچے اور54بچیاں ہیں اس ادارے کے آغاز سے لے کر اب تک کل 760بچے اوربچیوں نے قرآ ن پا ک حفظ کیا ہے اب نئے داخلوں کے لیے رجسٹریشن جنوری2020کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو گئی انہوں نے اہل علاقہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اوربچیوں کو قرآن پا ک تعلیم دلوانے کے لیے اقراء روضتہ الطفال کا انتخاب کر یں۔