DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Mother dies after her son was killed with gun shot injures in village Balakhar

جوانسال بیٹے چوہدری بلال کی گولی لگنے سے موت کے صرف تیرہ ایام بعد اس کی والدہ بھی چل بسیں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جوانسال بیٹے چوہدری بلال کی گولی لگنے سے موت کے صرف تیرہ ایام بعد اس کی والدہ بھی چل بسیں،یہ ڈاکٹر امجد چوہدری کی اہلیہ تھیں نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری عبدالغفار،صفدرکیانی،محمدظریف راجا،شیخ ندیم،شیخ حسن سرائیکی، چوپدری توقیراسلم،چوہدری محمد نذیر،فیصل حفیظ،چوہدری محمد شیراز،شاہد اکبر گجر،راجہ محمد فیاض،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر کے لیئے زلفی بخاری کو ذمہ داری سونپ دی ہے

PM gives responsibility to Zulfi Bukhari for construction of Kallar Dhanangli Road, Ghulam Murtaza Satti

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ اج بھی قوم عمران خان کو ہی نجات دھندہ سمجھتی ہے عمران خان کی ذات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا وزیر اعظم نے کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر کے لیئے زلفی بخاری کو ذمہ داری سونپ دی ہے ماحول کو بہتر بنانے کے پروگرام کے تحت دریائے جہلم کے کنارے سڑک تعمیر کریں گے اور شجر کاری کے ذریعے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بنائیں گے بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ دیں گے پی ٹی آئی کہ حکومت میں یہاں پر دیگر جماعتوں کے لوگوں کو بالادستی حاصل ہے میں اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے جلد بات کروں گا انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے ضلع بھر کے ہسپتالوں کہ کارکردگی اور باالخصوص کلر سیداں ہسپتال کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور ان شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بددیانت لوگوں کو تبدیل کیا جائے تو وہ دس دس لاکھ کی رشوت دے کر واپس آجاتے ہیں کتنی بدنصیبی کی بات ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے نرس ہیڈ کے تبادلے کے لیئے کہوٹہ ہسپتال کا دورہ کہا انیوں نے ہیڈ نرس کے تبادلے کے سوا اور کچھ نہ کیا یہ مایوس کن عمل ہے ان سے اس کی توقع نہیں رکھی جا سکتی کلرسیداں دھانگلی روڈ پر سفر کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق سمندر پار پاکستانی ہیں آزاد کشمیر کے پارٹی رہنما چوہدری سلطان محمود اور میں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اس بابت بات کی ہے انہوں نے زلفی بخاری کو اس کی تعمیر کی ذمہ داری سونپ دی ہے دریائے کنارے ماحول کی بہتری کے لیئے شجرکاری کریں گے دریائے جہلم کے کنارے درخت لگا کر اسے سیاحتی مرکز میں تبدیل کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج بھی دیگر جماعتوں کے لوگوں کی سرکاری اداروں پر ہمارے کارکنوں سے زیادہ گرفت ہے یہ صورتحال برداشت نہیں وزیر اعظم سے جلد ملاقات کر کے صورتحال ان کے نوٹس میں لاؤں گا آج ساری توجہ سیلفیوں پر دی جارہی ہے عوام کو ریلیف چاہیئے کل کی طرح آج بھی چیڑھ کے درختوں کی کٹائی جاری ہے چونگیاں چوکیاں فرنچائز بن چکی ہیں کلر سیداں کے اداروں اور ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے سرجری کی ضرورت ہے۔

ملکی مسائل کا واحد حل جمہوریت ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں

Democracy is the only solution to domestic problems: People’s Party has made historic sacrifices for democracy, Al Haj M Nawaz Khokar

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی الحاج محمد نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل کی طرح آج بھی ملک کی واحد قومی جماعت ہے ماضی میں بھی اس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی گئیں اور آج بھی یہ عمل جاری ہے ہماری قیادت جیل میں ہے مگر ہم نے جمہوریت کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل جمہوریت ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں ہمارے کارکنوں نے کوڑے کھائے،بینظیر بھٹو شہید اور دیگر قیادت کو اسی جرم میں راستے سے ہٹایا گیا مگر دنیا گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کل کی طرح آج بھی ملک بھر میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو،نصرت بھٹو،بینظیر بھٹو شہید نے اس کی قیادت کی اور آج آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یہ قیادت ملک میں جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی احتساب سے انکار نہیں کیا مگر آج کل احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ عمل جمہوریت کے لیے شدید نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان کا بیس رکنی وفد چین روانہ ہو گیا وفد میں پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما عثمان شاہد بھی شامل ہیں

Pakistan delegation departs for China which includes Usman Shahid of Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)وزارت صنعت چین کی دعوت پر پاکستان کا بیس رکنی وفد چین روانہ ہو گیا وفد میں پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما عثمان شاہد بھی شامل ہیں جو ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کر رہے ہیں وفد چین میں منعقدہ سیمنار میں شرکت کے علاوہ وہاں کی صنعتی ترقی کا بھی جائزہ لے گا۔

تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ محمد لطیف،سابق چیئر مین محمد زبیر کیانی،سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،بیرسٹر چوہدری ظفر اقبال،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ناصر کیانی،راجہ قمر مسعود،راجہ محمد شکیل کیانی،چوہدری جنید،تنویر شیرازی،چوہدری غلام شبیر،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،نور الٰہی نوری،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،ملک قاسم شام اور دیگر نے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button