Dadyal, AJK; Qari M Akram Niazi, Distinguished Journalist of Dadyal Sub-Division appointed Vice President of District Mirpur Union of Journalist
ڈڈیال سب ڈوثرن کے ممتاز صحافی قاری محمد اکرم نیازی کو ضلع میرپور یونین آف جنرل نلسٹ کا نائب صدر نامزد
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال سب ڈوثرن کے ممتاز صحافی قاری محمد اکرم نیازی کو ضلع میرپور یونین آف جنرل نلسٹ کا نائب صدر نامزدکر دیا یاد رہے یہ عہد ہ حکیم محمد طارق آف بہاری کے بیرون ملک سعودی عرب جانے کی وجہ سے خالی ہو ئی تھی یونین آف جنرنلسٹ کے آزاد کشمیر کے مرکزی صدر راجہ محمد نثار خان کی ہدایت پر ضلعی صدر مرزا محمد نذیر کو کہا آپ اس عہدہ کی تعیناتی کے لئے کشمیری صحافی بیورچیف روزریاست قاری محمد اکرم نیازی کی باضابطہ درخواست وصول کرتے ہو ئے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کو بھی یہ ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس خالی عہدہ کو پرُکرنے کیلئے مقامی جنرل سیکرٹری محمد صغیر انصاری میرپور کے پاس نئے نائب صدر کے اپنی درخواست جمع کریں ڈڈیال سے وقار بشیر نے نئے عہدہ دار قاری محمد اکرم نیازی کی تائیداد کرتے ہو ئے مرکزی صدر کو نام درخواست دے دی
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عامہ کے سنیئر رکن سابق ڈسٹر کٹ کونسل یونین کونسل کھٹاڑ دلاؤ خان کے لالہ عبدالمالک کی ہمشیرہ محترمہ چند دن علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئی محرمہ علی اخلاق کی مالکہ تھی محرمہ کی وفات پر ڈڈیال سے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،مشتاق چغتائی،عابد گیلانی چیئرمین فضل الٰہی ٹرسٹ،سعیدخان،چوہدری الیا س،خواجہ مسعود،وقار بشیر ان کے گھر کھٹاڑ جا کر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگا ن سے اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ محرمہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کر ے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں آمین
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
فضل الہٰی ویلفیر ٹرسٹ کے سربراہ چوہدری محمد ایوب کلکٹر اموار ڈیم گزشتہ اچانک الاآمین سلائی سنٹر ڈڈیال سٹی کا اچانک دورہ کیا چیئر مین ادارہ عابد گیلانی نے انہوں ڈڈیال سنٹر مجبومہ کارگردگی سے آگا کیا ڈڈیال کی معروف شخضیت ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،جنرل سیکرٹری مشتاق چغتائی بھی ان کے ہمراہ تھے چیئر مین ادارہ عابدگیلانی نے چیئر مین ٹرسٹ کو سلائی سنٹر میں بچیوں اور بچوں کے کپڑے کے نمونہ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ یہ نمونہ سنٹرمیں زیر تعلیم بچیوں اور بچوں نے تیار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کہ کارگردکی بہت بہترہے عابدگیلانی نے چیئرمین کو ڈڈیال سنٹر کی سہ ماہی کارگردگی کو رجسٹر بھی سربراہ ادارہ فضل الہٰی ٹرسٹ نے چک کیا اور ہدایت کی کے اس کو مزید بہتر بنا نا کی کوشش کریں
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال رجپوت برادری انب محلہ راجگان کے سرکردہ راہنما راجہ ٹکہ خان کی 13برسی گزشتہ روز ان کے نواحی گاؤں میں نہایت ہی عقیدت وحترام سے منائی گی برسی میں کلکٹر اموار منگلاڈیم چوہدری محمد ایوب،مال افسر چوہدری موسی خان،سابق کونسلر بلدیہ محمد مشتاق چغتائی،ڈاکٹر محمد اسحاق،راجہ اللہ داد خان،راجہ لیاقت خان،راجہ شوکت علی انب،راجہ ساجد خان،راجہ محمد بشیر کیانی آف راجدنی چیئرمین عبدالقیوم آف چھوچھو،ماسٹر گلستاسب خان،چیئر مین سلائی سنٹر عابدگیلانی،صدرانجمن تاجران انور لطیف ڈار،شجاع الرحمن،چوہدری محمد الیاس،راجہ لیاقت آف رٹہ،محمد اردیس ایڈووکیٹ،شاہد گجر آف منڈی،نذیر حسین شاہ،چوہدری محبت خان،راجہ اورنگ زیب،حاجی تصور آف گوٹرہ،راجہ مسعود خان انب،راجہ رشید کے علاوہ موامی لوگوں نے بڑی تعداد میں برسی میں شرکت کی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
کلکٹر امور منگلاڈیم میرپور ڈوثرن چوہدری محمد ایوب نے کہا موخیراحضرات کہ حالیہ زلزلہ زدگان میرپور،کھڑی جلاں پل منڈااور دیگر علاقہ دیہاتوں کے متاثرہ ہو نے والے لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہے کیونکہ یہ خدائی آفات اس حالیہ زلزلہ میں ہزاروں جہاں بے گھر ہو ئے ہیں وہاں کئی گھرانے ایسے ہیں جن کے مکامات نسین نابود ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ پاک برنس کمیونٹی برطانیہ لندں کے 2رکنی وفد جسکی کی قیادت چیئرمین برنس کمیونٹی لندں گرین سٹریٹ کے ممتاز برنس مین چوہدری طالب حسین اور چوہدری جاوید اقبال کر رہے کلکٹر امور منگلاڈیم نے کہا بیرون ملک بالخصوصبرطانیہ میں مقیم ہماری ضلع میرپور کی کمیونٹی نے اپنے متاثرہ بھائیوں کی جس جذبہ حب الوطنی سے ان کی حوصلہ آفزائی کی وہ قابل ستائش ہے ا س امداد سے گھرانے اپنی گزرا وقات کو بہتر کر سکیں گے انہوں نے کہا جب بھی پاکستان اور آزاد خطہ میں کو ئی مشکلات آئیں تو ہمارے تارکیں وطن بھائیوں نے مشکل وقت میں پاکستان اور آازاد کشمیر کے لوگوں نے مالی امداد کی وہاں تارکین وطن کے لوگوں کے دکھ درد میں حصہ لیکر ان کی مدد کی مقامی صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق،اور قاری محمد اکرم نیازی نے بھی امور منگلاڈیم کلکٹر میرپور ڈوثرن کے ساتھ بھی ملاقات کی
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیالپریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہا ڈڈیال پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے لئے عہدادارن پریس کلب کا اجلاس اگلے ہفتہ ڈڈیال میں طلب کر لیا ہے امیدہے کہ مرکزی صدر راجہ نثار خان دور ضلع میرپور مرزا نذیر احمد اجلاس میں شرکت کریں گے آزاد کشمیر کے سابق صدر یونین آف جنرنلسٹ حافظ محمد مقصود نے گزشتہ روز ڈڈیال میں آزاد کشمیر کے ممتاز بزرگ صحافی مرحوم صوفی بشیر کے گھر جاکر ان کے بیٹے وقار بشیراور غفار بشیر سے اظہار افسوس کیا بعد میں سابق مرکزی صدر حافظ مقصود نے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحا ق کے گھر جا کران کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالروف کی اچانک حادثاتی موت پر بھی فاتحہ خوانی کی اوردیگر جملہ پسماندگان سے اظہار افسوس کیا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استاد قوم کا معمار ہو تا ہے ایک شخص کو انسان بنانے میں استاد کا کلیدی کردار ہو تا ہے جب بچہ چھوٹا ہو تا ہے تو استاد اس کو اپنے ہاتھوں سے قلم پکڑلکھانا اور اسے پڑھنا سکھاتا ہے ہمیں اپنے اساتذہ کی قدر کرنی چاہے جو قوم اپنے اساتذہ کی قدر نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی میں آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر مدرس عبدالمالک بٹ نے کہا کہ آج کا دن تمام اساتذہ کے لئے تجدید عہدکا دن ہے ہم اپنی قوم کی پہلے سے بڑھ کر تعلیم تربیت کریں گے اساتذہ کو چاہے وہ بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر اسکی تعلیم وتربیت کریں تاکہ حقیقی معنوں میں ہم ایک پیشہ وارنہ معلم کہلاسکیں بے شک معلمی شعبہ پیغمبری سنت بھی ہے ادارہ کے سنیئر کلرک خان آفریدی نے کہا میں آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کو سے درخواست کرتا ہو ں کہ آپ پہلے سے بڑھ کر بچوں کی تعلیم وتربیت کریں میں اپنے محسن اساتذہ جو اس وقت بیمار ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعاکرتا ہوں اللہ تعالی ٰ ان کو صحت کامل عطاء کریں آمین