DailyNewsHeadline

London; The Duke and Duchess of Cambridge will visit Pakistan from Monday 14th to Friday 18th October

لندن؛ کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس پیر14سے جمعہ18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس پیر14سے جمعہ18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کیلئے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے ان سے استدعا کی تھی۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ دنوں کہا تھا وہ ایک خوبصورت ملک کا دورہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں ،جہاں وہ پاکستان کے لوگوں سے ملیں گے اور ان کے کلچر کو محسوس کریں گے۔ شاہی جوڑے کے سیکرٹری ابلاغ کے مطابق سیکورٹی معاملات کے باعث دورے کی تفصیلات اسی دن ہی جاری کی جائیں گی۔ شاہی جوڑا پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، شمالی علاقہ جات اور مغربی سرحدی علاقوں میں جائیں گے، ایک اعلامیے کے مطابق ولیم اور کیٹ موسمیاتی تبدیلیوں، معیاری تعلیم کیلئے رسائی اور پاکستان میں فوجی کاوشوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی چاہت رکھتے ہیں، ڈیوک اور ڈچس کے پروگرام میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، اس میں زیادہ تر توجہ آج کے پاکستان کو ایک متحرک، اشتیاق دلانے والی اور مستقبل کا ادراک رکھنے والی قوم کے طور پر پیش کرنے پر دی جائے گی۔ پاکستان برطانیہ کے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک کا میزبان ہے ،ساتھ ہی اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن برطانیہ کے دنیا بھر میں بڑے سفارتی مشنز میں سے ایک ہے۔

London; Their Royal Highnesses The Duke and Duchess of Cambridge will undertake an official visit to Pakistan between Monday 14th and Friday 18th October, at the request of The Foreign and Commonwealth Office. This will be Their Royal Highnesses’ first official visit to Pakistan.

Whilst The Duke and Duchess’s programme will pay respect to the historical relationship between Britain and Pakistan, it will largely focus on showcasing Pakistan as it is today – a dynamic, aspirational and forward-looking nation. From the modern leafy capital Islamabad, to the vibrant city of Lahore, the mountainous countryside in the North, and the rugged border regions to the West, the visit will span over 1000km, and will take in Pakistan’s rich culture, its diverse communities, and its beautiful landscapes.

Show More

Related Articles

Back to top button