DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Overseas Pakistani national robbed by fake officials including his passport

بیرون ملک سے آنے والے نوجوان سے لاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی ہتھیا لی،ملزمان فرار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ اور تھانہ روات کی باؤنڈری لائن پر کار سوار ملزمان نے اپنے آپکو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرون ملک سے آنے والے نوجوان سے لاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی ہتھیا لی،ملزمان فرار،تھانہ سہالہ اور تھانہ روات کے درمیان حدود کے تنازعہ کے بعد روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق جٹال چوکپنڈوڑی کے رہائشی غلام رضا ولد یعقوب نے پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ میں ہمراہ محمد عتیق ولد منیر ساکن جٹال کیری گاڑی کے ذریعے ائیرپورٹ سے اپنے بھانجے اللہ دتہ کو لیکر گھر کی طرف آ رہے تھے جب ہم کلر روڈ قاسم آباد سٹاپ پہنچے تو اس دوران ہنڈا کار نمبریAXY735 پر سوار افراد نے ہمیں روک لیا اور کہا کہ ہم سرکاری اہلکار ہیں تمھارے سامان کی چیکنگ کریں گئے دوران تلاشی وہ ہمارے بیگ سے 10 ہزار درہم،موبائیل فون اور 2 عدد پاسپورٹ نکال کر فرار ہو گئے۔ایس ایچ او روات کاشف اقبال کے مطابق پولیس واردات میں ملوث ملزمان تک پہنچ چکی ہے اور انشاء اللہ اگلے چند ہی دنوں میں ملزمان گرفتار کر لئیے جائیں گئے۔

Rawalpindi; Overseas Pakistani Allah Ditta of village Jatal, Chauk Pindori was robbed of all his cash and goods by fake officials in uniform as they drove from New Islamabad airport.

تھانہ روات پولیس نے بگاشیخاں میں چھاپہ مار کر 2 منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لئیے

Two arrested in possession of drugs in Bagga Sheikhan

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے بگاشیخاں میں چھاپہ مار کر 2 منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لئیے،ملزمان کو چھڑانے کیلئے مزاحمت پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج روات پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز قریبی علاقہ بگاشیخاں سے دو ملزمان خالد محمود ولد سوار خان کو گرفتار کر کے1650 گرام چرس،محمد ارشد کو گرفتار کر کے1460 گرام چرس برآمد کر لی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو چھڑانے کیلئے 3 افراد نے شدید مزاحمت کی جس پر ایک ملزم نواز زادہ ولد سوار خان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان فرار ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button