Kallar Syedan; Evergreen Welfare Trust distributes rations to families of victims of Azad Kashmir earthquake (See video report)
آزاد کشمیر زلزلہ میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سوخاندانوں کو راشن تقسیم
نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ دنوں میر پور آزاد کشمیر،جاتلاں،کھڑی شریف اور گرد و نواح میں ہونے والے زلزلہ سے متاثر ہونے والے بھائی بہنوں کے لئے سدا بہار ویلفیئرٹرسٹ سماجی شخصیت کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نے راشن تقسیم کیا،جس میں آٹا،چینی،چاول،گھی،دالیں،چائے،دودھ،بچوں کے لئے جوس،کھجوریں،خشک چنے،سوئیاں اور دوسری اشیاء شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر بھالیات اشرف چوہدری،چوہدری جاوید گجر،چوہدری یونس گجر نے سماجی شخصیت کپٹن منظور حسین اور ان کی ٹیم ڈاکٹر ربنواز راجہ،وقار بھٹی،یاسر محمود راجہ،راشد محمود راجہ اور دیگر کا سو خاندانوں کو راشن پیکج تقسیم کرنے پرشکریہ ادا کیا،سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم وہاں کے بہن بھائیوں سے بھی ملی،ایریا میں دورے پر آئے ہوئی ایم این اے پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین،ایم این اے پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی سیکرٹری آزاد کشمیر افیئرو گلگت،بلتستان ثوبیہ کمال سے بھی متاثرین کی بھالی کے لئے خصوصی طور پر بات چیت ہوئی،ٹیم نے بارش کے باوجود تمام متاثرہ ایریا کا دورہ کیا جو کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔