DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ali Asghar Saddique (PTI) passed away in village Narh

یوسی نڑھ کے رہائشی پی ٹی آئی نظریاتی کارکن علی اصغر صدیقی وفات پا گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی نڑھ کے رہائشی پی ٹی آئی نظریاتی کارکن علی اصغر صدیقی وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں نڑھ ڈھوک کٹارا میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ اخترستی، راجہ خورشید ستی،راجہ افتخار ستی،یونس ستی اور دیگرکثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔

پریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ مثبت، معیاری اور صاف ستھری صحافت کو فروغ دیا۔حافظ عثمان عباسی

Press Club Kahuta has always promoted positive, quality and clean journalism. Hafiz Usman Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ پریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ مثبت، معیاری اور صاف ستھری صحافت کو فروغ دیا۔ پریس کلب کہوٹہ کے بانی و صحافی محمد ایوب صوفی اور راجہ گلشن ضمیر نے قلم کی حرمت کو ہمیشہ برقرار رکھا۔ حق و سچ کی صدا بلند کی مرحوم محمد ایوب صوفی اور مرحوم راجہ گلشن ضمیر کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ نامساعد حالات اور کھٹن دور میں پریس کلب کہوٹہ کے ممبران و عہدیداران نے ہمیشہ میرٹ پر صحافت کی اور علاقائی مسائل کو بلا تفریق اجاگر کیا۔ مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی اور اختلافات ختم کر کے پارٹی کو کارکنوں کی مشاور ت سے متحد اور منظم کرنے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سراسر انتقامی سیاست ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی۔ مشکل اور جبر کا یہ دور کارکنوں اور مسلم لیگی قائدین کے لیئے نیا نہ ہے۔ ثابت قدم رہنے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض جنجوعہ کی جانب سے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر روز ویلی ہوٹل بیور کے مقام پر تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ ممتا ز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، صد ر مسلم لیگ (ن) یوسی بیور راجہ نزاکت حسین، راجہ اظہار مجید، صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، حاجی منشی ریاض، نمبردارر اجہ ندیم رشید، راجہ قمر یعقوب، راشد مبارک عباسی، خرم عباسی، سابق وائس چیئرمین سردار طاہر، سردار صبح صادق پریس کلب کہوٹہ کے بزرگ صحافی حاجی عبدالرشید، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سنیئر نائب صدر ملک محمود اختر، ارسلان اصغر کیانی، احتشام اصغر کیانی، افتخار غوری، ملک دانیال، کبیر احمد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، عاصی جنجوعہ، حامد لطیف ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان وصدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے شاندار دعوت پر پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ محمد فیاض کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ راجہ صغیراحمد کابی ایچ یو مٹور کا دورہ ڈینگی کے حوالے سے شعور آگائی میٹنگ سے خطاب

Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmad visits BHU Mator and addresses awareness meeting on dengue

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ راجہ صغیراحمد کابی ایچ یو مٹور کا دورہ ڈینگی کے حوالے سے شعور آگائی میٹنگ سے خطاب۔ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی خاتمے اور اس سے بچاو کے لیے حکومت پنجاب اپنی تمام دستیاب صلاحتیں بروئے کار لا رہی ہے ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھ کر نہ صرف خود بلکہ دیگر لوگوں کو بھی ڈینگی سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گھر دفاتر سکولوں میں صفائی کر کے مچھر مار سپرے کریں پانی جمع نہ ہونے دیں برتنوں کو ڈھانپیں محکمہ صحت کا عملہ آپکے گھروں تک جا کر معلومات اور سپرے کرتا ہے تعاون کریں ڈینگی کا خاتمہ ہوگا اور اگر خدانخواستہ اگر کسی فرد کو ڈینگی بخار ہو جاتا ہے تو ایسے مریضوں کا مکمل علاج ہوگا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام سر کاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے سر کاری ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بنائے گے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button