آل پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن تحصیل ڈڈیال کی چنار پبلک سکول میں زیر صدارت تحصیل صدر مفتی ظہوراقبال منعقد ہوا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آل پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن تحصیل ڈڈیال کی چنار پبلک سکول میں زیر صدارت تحصیل صدر مفتی ظہوراقبال منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پرائیویٹ اسکولزایسوی ایشن اینڈکالجزکسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے اپنا مثبت کردار ادا کرے گے اور ہم تمام والدین کا اخترام کرتے ہیں معلم ایک پیغببرپیشہ ہے اور والدین کوبھی چاہیں کہ اساتذہ کا احترام کو یقینی بنائیں والدین اداروں کو بدنظمی کرتے ہیں یابروقت فیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے اوراور اداروں کے پرنسپل صاحبان کو بلیک میل کرنے کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف تمام ادارے متحدہ ہیں اور قانونی چارہ جوائی کا حق رکھتے ہیں اس موقع پر نوبل گرائمرسکول کے ایم ڈی ملک تصویر علی علامہ اقبال پبلک سکو ل کے پرنسپل عامر کیانی ایم ڈی چنار سکول مسعود لون پرنسپل چنار پبلک سکول زاہدہ طاہرودیگر نے شرکت کی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سردارعبدالشکور صدیقی ناظم اعلے ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز آزادکشمیرنے ضلع میرپور کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اورتعلیمی اداروں کادورہ کیاراجہ بشار ت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور احسان الحق تبسم اے ای او راجہ عبدالقیوم سردار فردوس خان مرکزی چیف آرگنائزر آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلعی صدر چودھری محمدسعیدعالم کے علاوہ دیگرآفیسران اوراساتذہ راہنمابھی ان کے ہمراہ موجودتھے سردارعبدالشکور صدیقی ناظم اعلے ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز آزاد کشمیرنے اپنے دورے کے دوران زلزلہ سے متاثر ہ علاقوں کے ساتھ متاثرہ تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیااس موقع پرانہوں نے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ اساتذہ جنہوں نے HBAلیاہواہے اس کی معافی کے لئے بھی کوشش کریں گے اورمتاثر ہ اساتذہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پرHBAکے حصول کے لئے بھی کوشش کریں گے انہوں نے آفیسران اوراساتذہ راہنماؤں سے کہاکہ وہ انہیں زلزلہ سے متاثرہ اساتذہ کے بارے میں آگاہ رکھیں چودھری محمدسعیدعالم صدر آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے ان کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اورتعلیمی اداروں کادورہ کیاسردار عبدالشکور صدیقی نے شہداء زلزلہ کے درجات کی بلندی لواحقین کے لئے صبرجمیل زخمیوں کی جلدصحت یابی اورمتاثرین کی جلدبحالی کے لئے دعاکی۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل آدھ پلائی لدڑ چکسواری میں گزشتہ جمعتہ المبارک کے روز بزم ادب کے زیراہتمام ہفتہ وار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ہشتم کے طالب علم احسن ارشاد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہفتم کے طالب علم احسام احمددانش نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ جماعت ہشتم کے طالب علم فخرالزمان نے سٹیج سیکرٹ ری کے فرائض انجام دیے تقریب سے صدر تقریب اللہ دتہ بسمل انچار ج صدر معلم اورمحمدحنیف جونیئرمدرس نے خطاب کیاسیدانوارشاہ محی الدین جونیئرمدرس نے نعت ہدیہ پیش کیاطلبہ نے مختلف موضوعات پرتقریریں کیں ملی نغمے پیش کیے تقریریں کرنے اورملی نغمے پیش کرنے والوں میں ارمان علی جماعت ہشتم حبیب الرحمن جماعت ششم محمدندیم جماعت پنجم ذیشان سبحانی جماعت چہارم سمیت دیگرطلبہ شامل تھے۔ تقریب کے انعقاد کے لئے انتظام انصرام انچار ج بزم ادب علی اکبرمدرس نے کیاتقریب میں خواجہ عرفان الحق محمدذوالفقار مرزا حیدرعلی یاسرعرفات مدرسین اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے شرکت کی۔